Skip to content

   

Masail by topic

Conduct & Society

25 masail · Salaam, parents and relatives, oaths, invitations and names.

معاشرت

Jumuah 1004 September 2026

(۲) سوال:غیر محرم كے ساتھ كس حد تك تعلق جائز ہے؟ دفتر میں ہم ان كے ساتھ كام كرتے ہیں اور بات بھی كرنی پڑتی ہے؟

جواب:صورت مسئولہ کے مطابق کسی بھی غیر محرم کے ساتھ بلا ضرورت سلام و کلام کرنا درست نہیں ہے، تاہم اگر دفتری امور کے بارے میں ضروری بات چیت ہو، تو اس کی گنجائش ہے، لیکن بات کرتے ہوئے اس کی طرف دیکھنے سے فتنے کا اندیشہ ہے، اس لئے دیکھے بغیر بات کی جائے، اسی طرح حتی الوسع بلا ضرورت گفتگو سے پرہیز کیا جائے، جہاں کہیں بے تکلفی کا خطرہ ہو تو اس محفل سے کنارہ کشی اختیار کر لینا چاہئے، اور بے جا اختلاط ، گفتگو، اور خلوت سے حد درجہ اجتناب کرنا لازم ہے۔

Jumuah 923 April 2026

سوال:۔لے پالک بچے کا کیا حکم ہے؟

جواب:أُدْعُوْہُمْ لِاٰبَاءِہِمْ ہُوَ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰہِ فَاِنْ لَّمْ تَعْلَمُوْا آبَاءَ ہُمْ فَإِخْوَانُکُمْ فِیْ الدِّیْنِ وَمَوَالِیْکُمْ۔(سورۃ احزاب:آیت 5) (پکارو لے پالکوں کو ان کے باپ کی طرف نسبت کرکے یہی پورا انصاف ہے اللہ کے یہاں پھر اگر نہ جانتے ہو انکے باپ کو تو تمہارے بھائی ہیں دین میں اور رفیق ہیں۔)

یعنی ٹھیک انصاف کی بات یہ ہے کہ ہر شخص کی نسبت اس کے باپ کی طرف کی جائے کسی نے لے پالک بنا لیا تو وہ واقعی یعنی حقیقی باپ نہیں بن گیا۔

غرض یہ ہے کہ نسبی تعلقات اور ان کے احکام میں اشتباہ والتباس واقع نہ ہونے پائے۔ابتدائے اسلام میں نبی کریم ﷺ نے زید بن حارثہ کو آزاد کرکے متبنیٰ کرلیا تھا چنانچہ لوگ انہیں زید بن محمد ﷺ کہہ کر پکارنے لگے جب یہ آیت نازل ہوئی سب زید بن حارثہ کہنے لگے۔ (تفسیر عثمانی ج341/2)

شرعا لے پالک وارث نہیں ہوتا خواہ اپنے خاندان کاہو یا غیر خاندان کاہو۔(آپکے مسائل اور انکا حل:422/7)

Jumuah 8830 January 2026

(۳) سوال:۔لے پالک بچے کا کیا حکم ہے؟

الجواب وباللہ التوفیق: أُدْعُوْہُمْ لِاٰبَاءِہِمْ ہُوَ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰہِ فَاِنْ لَّمْ تَعْلَمُوْا آبَاءَ ہُمْ فَإِخْوَانُکُمْ فِیْ الدِّیْنِ وَمَوَالِیْکُمْ۔(سورۃ احزاب:آیت ۵) (پکارو لے پالکوں کو ان کے باپ کی طرف نسبت کرکے یہی پورا انصاف ہے اللہ کے یہاں پھر اگر نہ جانتے ہو انکے باپ کو تو تمہارے بھائی ہیں دین میں اور رفیق ہیں۔)

یعنی ٹھیک انصاف کی بات یہ ہے کہ ہر شخص کی نسبت اس کے باپ کی طرف کی جائے کسی نے لے پالک بنا لیا تو وہ واقعی یعنی حقیقی باپ نہیں بن گیا۔

غرض یہ ہے کہ نسبی تعلقات اور ان کے احکام میں اشتباہ والتباس واقع نہ ہونے پائے۔ابتدائے اسلام میں نبی کریم ﷺ نے زید بن حارثہ کو آزاد کرکے متبنیٰ کرلیا تھا چنانچہ لوگ انہیں زید بن محمد ﷺ کہہ کر پکارنے لگے جب یہ آیت نازل ہوئی سب زید بن حارثہ کہنے لگے۔ (تفسیر عثمانی ج۲/۳۴۱)

شرعا لے پالک وارث نہیں ہوتا خواہ اپنے خاندان کاہو یا غیر خاندان کاہو۔(آپکے مسائل اور انکا حل:۷/۴۲۲)

Jumuah 869 January 2026

(۴) سوال:ربن اور فیتا وغیرہ کاٹ کر دکان کا افتتاح کرنا کیسا ہے کیا اس کا کوئی شریعت میں ثبوت ہے؟ اورفیتا

جواب:بظاہر ربن کاٹ کے افتتاح کرنا کفار کا مذہبی شعار تو نہیں ہے لیکن غیروں کا طریقہ تو بہر حال ہے اس لیے مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہیے اور دعا وغیرہ کے ذریعے افتتاح کرنا چاہیے۔

Jumuah 835 December 2025

(۲) سوال:اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں نے تو اس بات پر قسم کھا رکھی ہے حالانکہ پہلے سے اس نے کوئی قسم نہیں کھائی تھی۔ تو کیا اس کی قسم مانی جائے گی ؟

جواب:اس طرح قسم تو منعقد نہیں ہوگی لیکن جھوٹ بولنے کا اسے گناہ ہوگا۔

Jumuah 797 November 2025

(۲) سوال:ایك صاحب نے ہمیں كھانے كی دعوت دی اور ہم نے مزید ان سے اپنے دوست كی دعوت كے لئے كہہ دیا كہ ہمارے دوست كو بھی ہمارے ساتھ بلالو تو كیا ایسا كرنا درست ہے؟

جواب:یہ اس پر منحصر ہے كہ میزبان آپ كے اس عمل سے چڑھا تو نہیں اگر میزبان كے اوپر اپنے اس عمل سے آپ نے  بوجھ كر دیا تو یہ غلط ہو جائے گا۔ اور اگر میزبان رضامند ہے تو اس میں كوئی حرج كی بات نہیں۔

Jumuah 7710 October 2025

(۲)سوال:براہ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں کہ اگر ایک عورت کی کوئی اولاد نہ ہو تو کیا وہ اپنے حقیقی بھتیجے کو لے پالک (منہ بولا بیٹا) بناسکتی ہے؟ اور کیا وہ بھتیجا اس کا محرم ہوگا؟

جواب:عورت کے لئے اپنے بھتیجے کو لے پالک بنانے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں، جبکہ بھتیجا لے پالک (منہ بولا بیٹا) بننے سے پہلے بھی اپنی پھوپھی کے لئے محرم ہی ہوتا ہے۔

Jumuah 7626 September 2025

(۲)سوال:زید کی والدہ بیمار ہونے کے باوجود بھی دوا نہیں لیتی ہیں اس وہم کی وجہ سے کہ شاید زید کے والد لعن طعن کرینگے حالانکہ ایسا نہیں ہے تو کیا اس صورت میں زید اپنی والدہ سے تلخ لہجہ میں دوا لانے کو بول سکتا ہے یا نہیں وضاحت فرما کر ممنون ہوں

جواب:والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا معاملہ کرنا شرعاً ضروری ہے، ان کے ساتھ بدکلامی کے ساتھ پیش آنے یا تلخ کلامی کرنے کی ممانعت بیان کی گئی ہے،والدین خواہ ظالم ہی کیوں نہ ہوں اور زیادتی اگرچہ ان کی طرف سے ہو رہی ہو تب بھی اولاد کا کام ان کا احتساب یا اصلاح نہیں ہے۔ یہ بات سمجھانے کے کوئی بہتر طریقہ اپنائیں۔

Jumuah 748 August 2025

سوال:غیروں کے تہوار پر آفرز اور ڈسکاؤنٹ دینا کیسا ہے ؟ جس کے لئے طرح طرح کی ایڈ بنائی جاتی ہے اور پوسٹر چھپائے جاتے ہیں تا کہ لوگ اس آفر سے ڈسکاؤنٹ اٹھائیں۔ ایسا کرنا کیسا ہے؟

جواب:دیکھیں اپنے کاروبار میں ڈسکاؤنٹ دینا یہ خود مالک کا حق ہے، وہ جب چاہے جس موقع پر چاہے ڈسکاؤنٹ دے سکتا ہے، چاہے کوئی بھی تہوار ہو، اور ایسے اشتہارات بھی چھپوا سکتا ہے، جسمیں کسی جاندار کی تصویر اور غیر شرعی چیزیں وغیرہ نہ ہوں، بس اسکی نیت اپنے کاروبار میں نفع کی ہونی چاہیے، نہ کہ غیروں کے تہوار کی عظمت کی وجہ سے وہ یہ سب کرے۔ نہ

Jumuah 731 August 2025

(۱) سوال :ایک مسئلہ یہ ہے کہ کسی عالم یا مفتی کا ہم ملاقات کرتے وقت ہاتھ چوم سکتے ہیں؟

جواب:جی ہاں! مستحقِ تعظیم شخص (جیسے والدین، اساتذہ، مرشد اور دیگر قابلِ احترام لوگوں) کے ہاتھ کو تعظیماً چومنا جائز ہے، البتہ دنیوی غرض کے لیے یا بطورِ عبادت کسی کا بھی ہاتھ چومنا جائز نہیں ہے۔

Jumuah 731 August 2025

(۲) سوال:بعض لوگ اپنے استاد یا بزرگ یا کسی كو بھی سلام کرتے ہوئے تھوڑا جھک جاتے ہیں،تو  اس طرح جھک كر سلام کرنا کیسا ہے؟

جواب:استاد، بزرگ یا کسی بھی صاحبِ عظمت شخص کو احتراماً جھک کر سلام کرنا مکروہ ہے، اس سے اجتناب کیا جائے۔

Jumuah 5531 January 2025

(۴) سوال :اگر کسی نے اپنی زندگی میں اپنی اولاد کو وصیت کی ہو کہ ہمارے فلاں رشتہ دار سے رشتہ داری نہیں رکھنی، کیوں کہ ان سے ہمارا کسی دنیاوی معاملات پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا، بس مجبوری کے تعلقات رکھنے ہیں جیسے خوشی غمی وغیرہ جو کہ نہ ہونے کے برابر ہیں تو پوچھنا یہ تھا کہ کیا اس وصیت پر عمل کرنا جائز ہے؟ اور کیا ایسا کرنا صلہ رحمی کے خلاف نہیں؟

جواب:صورتِ مسؤلہ میں مذکورہ وصیت چوں کہ بغیر شرعی وجہ کے قطع تعلقی پر مبنی ہے لہذا یہ شرعاً ناجائز ہے، لہذا اس پر عمل کرنا جائز نہیں ہے، ایسی وصیت کرنے والا بھی گناہ گار تھا، اس کے ورثاء کو اس کی ناجائز وصیت کی تلافی صلہ رحمی کر کے کرنی چاہیے اور اس کے لیے توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔

Jumuah 5424 January 2025

(۱) سوال :بچوں کو پورا سلام اس طرح کرنا ’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیسا ہے؟ بعض لوگوں کہتے ہیں کہ بچوں کو پورا سلام نہیں کرنا چاہئے؟

جواب:واضح رہے کہ کسی بھی مسلمان کو سلام کرنے کے مسنون (یعنی سنت سے ثابت) صیغے دو ہیں:

(1) السَّلَامُ عَلَیکُم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ (شروع میں الف لام اور میم پر پیش) اور جواب ان الفاظ سے ہو وَعَلَیکُمُ السَّلَام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ اگر سلام میں السَّلَامُ عَلَیکُم اور جواب میں وَعَلَیکُمُ السَّلَام پر اکتفا کیا جائے تب بھی درست ہے۔

(2) سَلَامٌ عَلَیْکُم (شروع میں ا لف لام کا حذف اور میم پر تنوین) ۔

Jumuah 513 January 2025

(۴) سوال :جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ کیا ہے؟

جواب:واضح رہے کہ جھوٹی قسم کھانا گناہِ کبیرہ ہے،احادیث مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں، ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمایاکہ جھوٹی قسم شرک کے برابر ہے،یہ اس قدر سنگین گناہ ہے کہ شریعت نے اس کے لیے کفارہ مقرر نہیں کیا، اس کی تلافی صرف اور صرف سچے دل سے توبہ واستغفار ہے۔

Jumuah 4722 November 2024

(۵)سوال:مفتی صاحب ’’رائزہ‘‘ کے معنی کیا ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب:یہ لفظ مجھے نہیں مل سکا۔ اگر آپ چاہیں تو ’’عائذہ‘‘ (ذال سے۔ پناہ چاہنے والی) نام رکھ سکتے ہیں۔

Jumuah 441 November 2024

(۲)سوال:ساس سسر کو کیا کہہ کر مخاطب کرنا چاہیے؟ کیا ان کو امی ابو کہنا درست ہے یا اسلام میں ان کے بارے میں کچھ اور حکم ہے؟

جواب:ساس اور سسر ماں، باپ کے درجے میں ہوتے ہیں، ان کے حقوق وہی ہیں جو ماں باپ کے ہیں اس لیے ان کے ادب و احترام میں انھیں ساس اور سسر کے بجائے امی اور ابو وغیرہ کہہ سکتے ہیں، جائز ہے۔

Jumuah 3816 August 2024

(۴) سوال:گھر کے سب افراد ماں باپ دادی وغیرہ اور اسی طریقے سے بہن بھائی اور اہلیہ چاچو وغیرہ کیا سب لوگ ایک ہی دسترخوان پر مل کر کھانا کھا سکتے ہیں؟

جواب:نامحرم گھر کے افراد کے ساتھ بغیر شرعی پردے کی رعایت کے بیٹھ کر کھانا کھانا جائز نہیں ہے۔

Jumuah 3231 May 2024

(۳) سوال:۔ بچے کی پیداش پر کتنی دیربعداذان دینی ضروری ہے؟

جواب:۔ نومولود بچے کو غسل دے کر پاک صاف کرنے کے فوراً بعد اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنی چاہیے، بلاعذر شدید تاخیرنہیں کرنی چاہیے، تاکہ دنیا میں آنے کے بعد سب سے پہلا کلمہ جو بچے کے کان میں پڑے وہ اللہ کا نام ہو، اور اذان و اقامت کی تخصیص اس لیے ہے کہ  بچے کے دل و دماغ میں نماز کی اہمیت جاگزیں ہو، اور دوسری وجہ یہ ہے کہ اذان سے شیطان بھاگتا ہے،اور حدیث میں ہے کہ شیطان ولادت کے وقت بچے کو ستاتا ہے، جس سے بچہ چلاتا ہے، پس ولادت کے فوراً بعد بچے کے کان میں اذان دینا اس لیے بھی ہے تاکہ شیطان بھاگ جائے اور بچے کو پریشان نہ کرسکے۔

Jumuah 9Jumuah Session 9

سوال:ٹیچرس ڈے منانا كیسا ہے؟

جواب:اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کوئی تقریب منعقد کرنا بذات خود جائز ہے، بشرطیکہ اس میں کسی غیر شرعی کام کا ارتکاب نہ کیا جائے لیکن اگر یہ تقریب غیر وں کی نقالی اور تقلید میں منعقد کی جائے تو اس سے بچنا چاہیے، کیونکہ اسلام میں جتنا استاذ کا ادب و احترام کرنے اور اس سے عزت و وقار سے پیش آنے کا حکم دیا گیا ہے، اتنا کسی اور مذہب میں نہیں دیا گیا۔

Jumuah 9Jumuah Session 9

سوال:دینی تعلیم حاصل كرنے  کے لیے والدین کی اجازت لینا كیسا ہے؟

جواب:ضروریات دین کے سیکھنے کے لیے والدین سے اجازت  ضروری نہیں ہے ۔

Jumuah 7Jumuah Session 7

سوال:آئمہ شہزادی نام رکھنا کیا ہیں؟

جواب:آئمہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، کیوں کہ اس کا معنی ہے " پیاسی " یا " دھونی دینے والی ۔ اور شہزادی“ اس نام کا معنی ہے بادشاہ کی بیٹی کی نام رکھنا جائز ہے، تاہم بہتر ہے کہ لڑکی کا نام کسی صحابیہ کے نام پر یا اچھے معنی والا نام رکھا جائے۔

Jumuah 7Jumuah Session 7

سوال:اگر کوئی میرا نام بگاڑے تو کیا جواب میں اس کا نام بگاڑ سکتا ہوں؟

جواب:کسی کا نام بگاڑنا اور اسے برے القاب سے یاد کرنا جائز نہیں، اگر کوئی شخص آپ کا نام بگاڑتا ہے تو شرعاً وہ گناہ گار ہے لیکن اس کے جواب میں آپ کے لیے اس کا نام بگاڑنا جائز نہیں ہوگا، البتہ ایسے شخص کو حکمت و بصیرت کے ساتھ سمجھایا جائے کہ نام بگاڑنے کا عمل قرآن کریم کی رو سے نا جائز ہے: ولا تلمزوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ (الحجرات (11)  اور نہ اپنے لوگوں پر عیب لگاؤ اور نہ ایک دوسرے كو برے ناموں کے ساتھ پکارو۔

Jumuah 3Jumuah Session 3

سوال:لبیبہ نام کا مطلب کیا ہے؟ کیا یہ نام رکھا جا سکتا ہے؟

جواب:واضح رہے کہ’’ لَبِیْبَہ ‘‘ لُبٌّ (لام کے ضمہ اور باء کی تشدید کے ساتھ) سے ہے، جس کا معنی ہر چیز کا خالص، لَبِیْبَہ کا معنی عقلمنداور ہوشیار ہے اور اس کا ایک معنی تلبیہ پڑھنے والی بھی ہے اور ان سب سے بڑھ کر ایک صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام بھی ہے، لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔

Jumuah 2Jumuah Session 2

سوال:۔ اگر کسی نے کسی کا بچہ گود لیا اور اس کی پرورش کی تو شادی کے ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے گا؟

جواب:۔  ایک بات تو یہ کہ لے پالک بچوں کی نسبت ان کے حقیقی والدین ہی کی طرف کی جائے، جن کی پشت سے وہ پیدا ہوئے ہیں، اس لیے کہ کسی کو منہ بولا بیٹا بنانے سے شرعًا وہ حقیقی بیٹا نہیں بن جاتا اور نہ ہی اس پر حقیقی اولاد والے احکام جاری ہوتے ہیں،  البتہ گود لینے والے کو پرورش، تعلیم وتربیت اور ادب واخلاق سکھانے کا ثواب ملے گا، جاہلیت کے زمانہ میں یہ دستور تھا کہ لوگ لے پالک اور منہ بولی اولاد کو حقیقی اولاد کا درجہ دیتے تھے، لیکن اسلام نے اس تصور ورواج کو ختم کرکے یہ اعلان کردیا کہ منہ بولی اولاد حقیقی اولاد نہیں ہوسکتی، اور لے پالک اور منہ بولی اولاد کو ان کے اصل والد کی طرف منسوب کرنا ضروری ہے۔

Jumuah 2Jumuah Session 2

سوال:۔ مفتی صاحب ایسا ولیمہ جس میں منکرات نہ ہوں کی دعوت قبول کرنا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب:۔ دعوت قبول کرنے میں کوئی شرعی مانع (رکاوٹ) نہ ہو تو دعوت قبول کرنی چاہیے، بصورتِ دیگر جس درجے کا مانع ہو، اس کے مطابق دعوت میں شرکت سے رکنے کا حکم ہوگا۔

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab