Skip to content

   

Masail by topic

Lawful & Unlawful

16 masail · Food and drink, medicine, and what may be taken and used.

حلال و حرام

Jumuah 923 April 2026

(۱) سوال:۔ سوال:کیا جھینگا کھانا جائز ہے؟ قرآن وحدیث قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل جواب دیں۔

جواب:جھینگا کھانا جائز ہے لیکن بعض فقہاء کے نزدیک منع ہے لہذا احتیاط یہ ہے کہ اس کو نہ کھایا جائے (منتخبات نظام الفتاویٰ489/3)

دریائی جھینگا اقسام مچھلی میں داخل ہے اس کا کھانا حلال اور درست ہے۔(فتاوی قاسمیہ ج122/24)

جھینگا کو ماہر حیوانات علامہ دمیری ؒنے حیاۃ الحیوان میں مچھلی میں شمار فرمایا ہے اس لئے مچھلی ہونے میں کوئی شبہ نہ ہونا چاہئیے۔(فتاوی قاسمیہ ج124/24)

اہل فتاوی میں سے بعض حضرات کو جھینگا کے مچھلی کی قسم میں سے ہونے سے شبہ ہونے کی وجہ سے ان حضرات نے اس سے منع فرمایا ہے مگر تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جھینگا مچھلی کی ایک قسم ہے اور اسکا کھا نا بلا تردد جائز ہے اور درست ہے اس لئے کہ حنفیہ کے نزدیک سمک بجمیع اجزاۂ حلال ہے۔(فتاوی قاسمیہ 125/24)

اکثر علماء کے نزدیک دریائی جھینگے کی سبھی اقسام حلال ہیں۔(کتاب النوازل 411/10/14)

Jumuah 8830 January 2026

(۱) سوال:۔شریعت میں مکروہات کی تفصیل کیا ہے مکروہ تنزیہی وتحریمی کا کیا حکم ہے؟

الجواب وباللہ التوفیق: نمازومیں کراہت آنے کے معنی یہ ہیں کہ مکروہ اعمال کے ارتکاب کی وجہ سے نماز فاسد تو نہیں ہوتی البتہ کراہت کے درجات کے اعتبار سے نقصان آجانے کی بناء پر ثواب میں کمی ہوجاتی ہے۔(کتاب المسائل ج /۱ص ۳۶۶)

کراہت کی قسمیں:

کراہت تحریمی:اگر ممانعت کی دلیل ظنی الثبوت یاظنی الدلالت ہے یا وہ فعل ترک واجب کو شامل ہے اس پر مکروہ تحریمی کا اطلاق ہوگا۔

کراہت تنزیہی:اوراگر ممانعت کی دلیل خلاف اولیٰ یا ترک استحباب پر مبنی ہے تو اس فعل کو مکروہ تنزیہی کہا جائیگا۔(کتاب المسائل:ج /۱ص /۳۶۶)

حکم:

جس مکروہ تحریمی سے نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے وہ ایسا مکروہ تحریمی ہے جس کا تعلق نماز کے عین افعال سے ہو۔ مثلا تعدیل ارکان چھوڑنا یا تصویر والے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا وغیرہ۔

مکروہ تنزیہی جس کا تعلق عین نماز کے ارکان سے نہ ہو بلکہ اس میں کراہت کسی دوسری وجہ سے آئی ہو۔ مثلاسورتوں کا الٹ پلٹ کر کے پڑھ دینا یا فاسق امام کا نماز پڑھانا وغیرہ وغیرہ۔(کتاب المسائل:۱/۳۶۷)

Jumuah 748 August 2025

سوال:آج کل ( انجکشن وغیرہ کے ذریعہ ) مرغی سے انڈے نکالے جارہے ہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ انڈہ کھانا جائز ہے؟ کیا اس انڈہ سے جو مرغی پیدا ہو گی اس کا گوشت کھانا جائز ہے؟

جواب:صورت مسئولہ میں غیر فطری طریقہ سے مرغے کا مادہ منویہ مرغیوں میں منتقل کر کے انڈوں کی افزائش کرنا جائز ہے، اور ایسے انڈوں کا کھانا بھی حلال ہے، اور اسکی خرید و فروخت اور آمدنی بھی حلال ہے، تاہم ایسا کرنا مناسب نہیں ہے، کیوں کہ اس طریقہ کو اختیار کرنے میں مرغیوں کو ان کے ایک فطری حق سے محروم کیا جاتا ہے۔

Jumuah 6630 May 2025

(۱) سوال :کیا پیتل کے برتنوں میں کھانا، پینا جائز ہے؟

جواب:سونے اور چاندی کے علاوہ دیگر دھات مثلاً پیتل تابنا اور لوہے کے برتنوں کا استعمال کرنا اور اس میں کھانا وغیرہ کھانا پینا درست ہے۔

Jumuah 6630 May 2025

(۵) سوال:حلال جانور کی بٹ اور اجھڑی کا کیا حکم ہے؟

جواب:حلال جانور کی اوجھڑی اور بٹ دونوں حلال ہیں، یہ دونوں حلال جانور کے ان سات اجزاء میں شامل نہیں جو ناجائز ہیں؛ اس لئے حلال جانور کی بٹ اور اوجھڑی کا کھانا جائز ہے۔

Jumuah 639 May 2025

(۲) سوال:آج کل بھارت کے اندر مسلمانوں میں بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔ اس میں یہ بولا جا رہا ہے کہ اسرائیل کی مصنوعات اب ہمارے لیے ویسے ہی حرام ہیں جیسے سور کا گوشت کھانا اور سود بیاج کھانا۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟

جواب:صورتِ مسئولہ میں مصنوعات کے بائیکاٹ کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کے دشمنوں کو ہماری وجہ سے کوئی فائدہ نہ پہنچے، لہذا ان کی مصنوعات کو خریدنا درحقیقت انہیں قوت پہنچانا ہے جو کہ نہ صرف مکروہ ہے بلکہ ایمانی غیرت کے خلاف ہے؛ اس لیے ایک مسلمان کو چاہیے کہ مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والے ممالک اور ریاستوں کو فائدہ پہنچانے سے مکمل طور پر گریز کرے، اس نوعیت کا بائیکاٹ کرنا اسلامی غیرت، اہلِ اسلام سے یک جہتی اور دینی حمیت کا مظہر ہوگا۔

Jumuah 624 May 2025

(۵) سوال :آجکل بھارت کے اندر مسلمانوں میں بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے اس میں یہ بولا جا رہا ہے کہ اسرائیل کے پروڈکٹ اب ہمارے لئے ویسے ہی حرام ہیں جیسے سور کا گوشت کھانا اور سود، بیاز کھانا. کیا یہ بات صحیح ہے؟

جواب:صورتِ مسئولہ میں مصنوعات کے بائیکاٹ کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کے ازلی دشمنوں کو ہماری وجہ سے کوئی فائدہ نہ پہنچے،  لہذا ان کی مصنوعات کو خریدنا درحقیقت انہیں قوت پہنچانا ہے جو کہ نہ صرف مکروہ ہے بلکہ ایمانی غیرت کے خلاف ہے؛ اس نوعیت کا بائیکاٹ کرنا اسلامی غیرت، اہلِ اسلام سے یک جہتی اور دینی حمیت کا مظہر ہوگا۔

Jumuah 6111 April 2025

(۳) سوال :کھجور کو دوائی کے ذریعے پکا کرنے کی شرعی حثیت کیا ہے؟

نوٹ:یہ دوائی آم یا کیلا وغیرہ جیسی نہیں ہے، یہ ایک تیزاب کی طرح ہوتی ہے۔ دوسرے دن کھجور کھانے کی قابل نہیں ہوتا یعنی خراب ہوجاتاہے۔

جواب:اگر کیمیکل مضر صحت نہیں ہے تو شرعا کوئی قباحت نہیں ہے،باقی اگر مذكوه كيميكل  سے کھجور جلد خراب ہوجاتی ہےتو بلاضرورت کیمیکل استعمال نہ کیا جائے اور اگر مضر صحت ہو توایسے کیمیکل کے استعمال سے اجتناب لازم ہے ۔

Jumuah 513 January 2025

(۳) سوال :دودھ پھاڑ کر جو پنیر بنایا جاتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب:صورت مسئولہ میں ددودھ پھاڑ کر اس سے پنیر وغیرہ بنانا یا اس طور پر استعمال کرنا جو مضرِ صحت نہ ہو، جائز ہے۔

Jumuah 441 November 2024

(۴)سوال :بہت سے مسلموں کا ہندؤں سے رابطہ ہوتا ہے اور وہ اپنے تہوار پر مٹھائی، تحفہ دیتے ہیں ، تو کیا اُن کی مٹھائی کھانا جائز ہے، اور تحفہ استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب:غیر مسلم شخص کی طرف سے دیوالی کے موقع پر جو تحفہ دیا جائے، اگر وہ کسی حرام اور ناجائز چیز پر مشتمل نہ ہو، مثلا: تحفے میں اگر مٹھائی ہو، تو وہ دیوی دیوتاوں پر چڑھاوے کی نہ ہو، تو ایسا تحفہ قبول کرنے کی گنجائش ہے؛ لیکن احتیاط اولیٰ ہے۔

Jumuah 4220 September 2024

(۱) سوال:Oyster (سیپ )یہ میڈسن میں استعمال ہوتا ہے کیلشیم کے لئے ایسی دواء کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب:Oyster  (سیپ) سمندر کے اندر پائے جانے والی سیپی کے اندر ایک جانور ہوتا ہے جو کہ نرم ہوتا ہے اور اس میں ہڈی بھی ہوتی ہے، جو کہ مختلف امراض کے علاج کے لیے مفید ہے اور  اس سے کئی دوائیاں بنائی جاتی ہیں۔ یہ کیڑا مچھلی نہیں ہے۔ لہذا احناف کے ہاں اس کا کھانا حلال نہیں، البتہ کوئی ایسی بیماری جس کا علاج نہ کرنے کی صورت میں جان یا عضو جانے کا خطرہ ہو یا مرض بہت زیادہ بڑھنے کا اندیشہ ہو اور کوئی متبادل دوا نہ ہو، اور اس پر مشتمل دوا کسی ماہر دین دار طبیب نے تجویز کی ہو تو اس کا استعمال درست ہوگا۔

Jumuah 416 September 2024

(۴) سوال:ایک مسلمان بچہ ایسے اسکول میں رہتاہے جہاں بارہ ربیع الاول تک الگ الگ قسم کے اچھے کھانے پکاکر کھلائے جاتے ہیں تو کیا یہ کھانا مسلمان کے لئے کھانا درست ہے؟

جواب:اگر غیر اللہ کے نام پر نہ کھلایا جاتا ہو۔ تو مذکورہ بالا صورت میں اس بچہ کا کھانا کھانا جائز ہے

Jumuah 416 September 2024

(۶) سوال:کیا عورت کا دودھ آنکھوں میں ڈال سکتے ہیں علاج کے طور پر بتائیں ؟

جواب:صورت ِ مسئولہ میں شوہر کے لیے اپنی بیوی کا دودھ دوا کے طور پر آنکھ میں ڈالنا جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ بیوی کا دودھ اس کے بدن کا جزء ہے، اور انسان کے تمام اعضاء مکرم ہیں، لہٰذا انسانی اعضاء و اجزاء کی عظمت اور اکرام کی وجہ سے شرعاً بلاضرورت ان کا استعمال اور ان سے انتفاع ناجائز اور حرام ہے، لہٰذا جب کہ آنکھ کا علاج دیگر دوائیوں سے ممکن ہے ،اچھے ڈاکٹر سے رجوع کر کے اپنا علاج کرایا جائے ۔ ہاں کوئی ماہر دیندار ڈاکٹر کہہ دے کہ اس کے علاوہ کوئی اور علاج نہیں ہے تو جائز ہوگا۔

Jumuah 19Jumuah Session 19

سوال:آج کل گھروں میں سجاوٹ کیلئے چھوٹے چھوٹے جانوروں اور پرندوں کے مجسمے ملتے ہیں جن کی آنکھیں نہیں ہوتی ہیں لیکن ان کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی جانور کا مجسمہ ہے۔ کیا ایسے مجسمے کو گھر میں رکھنا جائز ہے۔

جواب :صورت مسئولہ میں اگر مذکورہ مجسمہ کی آنکھیں نہیں ہیں اور اس کے باوجود اس سے جاندار کی حکایت ہوتی ہے یعنی دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی پر ندہ ہے یا کوئی جانور ہے تو یہ بھی تصویر کے حکم میں ہے اور اس کا گھر میں رکھنا نا جائز ہے۔

Jumuah 13Jumuah Session 13

(۴) سوال:ہمارا بار بی کیو، فاسٹ فوڈ، چائنیز کھانوں کا ریسٹورنٹ ہے۔ کیا اجینوموتو نمک کا کھانوں میں استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب:’’اجینو موتو‘‘ کمپنی کا نام ہے جو مصنوعی ذائقہ بڑھانے کا نمک بناتی ہے، اس کا کیمیکل نام اور کوڈ Monosodium Glutamate (E621)) ہے۔اور یہ بازار میں اجینوموتو نمک کے نام سے معروف ہے۔ شرعی لحاظ سے اس میں ایسا کوئی جزء ترکیبی نہیں پایا جاتا جو حرام ہو، البتہ صحت کے اعتبار سے اگر کچھ نقصان ہو تو اس بارے میں ماہرین و ڈاکٹروں سے رجوع کیا جائے۔۔

Jumuah 5Jumuah Session 5

(۱) سوال:مفتی صاحب ، زمزم کو کھڑے ہو کر پینے میں راجح قول کیا ہے؟ کیا یہ مستحب عمل ہے یا صرف جائز ؟

جواب:زمزم کنویں کے پاس کھڑے ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زمزم کا پینا ثابت ہے اسی بنا پر فقہاء نے اسے کھڑے ہو کر پینا مستحب لکھا ہے۔ اور یہ محض اس پانی کے احترام کی وجہ سے ہے۔

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab