Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 66

30 May 2025

5 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال :کیا پیتل کے برتنوں میں کھانا، پینا جائز ہے؟

جواب:سونے اور چاندی کے علاوہ دیگر دھات مثلاً پیتل تابنا اور لوہے کے برتنوں کا استعمال کرنا اور اس میں کھانا وغیرہ کھانا پینا درست ہے۔

(۲) سوال:حضرت میرا سوال ہے کہ ایام بیض کے روزے ہر ماہانہ چاند کے 13 -14- 15 رکھا جاتا ہے ذوالحجہ کے اندر ان ایام میں روزہ رکھنا حرام ہے تو پھر یہ روزہ کس طرح رکھا جائے گا؟

جواب:ذی الحجہ کے مہینے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول ابتدائی نو دن روزے رکھنے کا معمول تھا، اسی طرح سے ہر مہینے میں تین روزے رکھنے کا بھی معمول تھا، ہر مہینے کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخوں کے روزے پر مداومت نہ تھی، مہینے کے کسی بھی تین دن روزے رکھ لیا کرتے تھے، نیز تیرہ ذی الحجہ ایام تشریق میں شامل ہے، جس میں رزوہ رکھنے سے صراحت کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔

ہر ماہ تین دن روزے کا اہتمام ایام بیض کے ساتھ خاص نہ تھا، کبھی ایام بیض میں رکھتے تھے اور کبھی کسی بھی دن، لہذا صورت مسئولہ میں اگر کسی کا  ایام بیض کے روزوں کا معمول ہو تو وہ ذی الحجہ کے مہینے میں ایام تشریق کے علاوہ کسی بھی تین دنوں میں روزے رکھ کر فضیلت حاصل کر سکتا ہے۔

(۳) سوال:مسئلہ یہ ہے کہ دو بڑے جانور (بھینس) ہے اس میں عقیقہ کے دو حصے نکالنا چاہتے ہیں تو کیا ذبح کرتے وقت دعاء بھی پڑھنی ہوگی یا بغیر دعاء کے ذبح کے وقت  دل میں نیت کرلینے سے ہوجائے گا؟

جواب:بس آپ دل میں نیت کرلیں عقیقہ وقربانی دونوں ہوجائے گا، دعاء پڑھنا عقیقہ کا ضروری نہیں ہے۔ مستحب ہے۔

(۴) سوال:مفتی صاحب ایک سوال تھا کہ اگر سری نماز ہے ظہر عصر والی امام کے پیچھے اگر امام صاحب نے رکعت شروع کر دیا ہے اور امید ہے کہ قرأت بھی شروع ہو گیا ہے تو کیا نماز میں شامل ہو کر ثنا پڑھنا پڑے گا یا خاموشی سے نماز کو ادا کر لیا جائے؟

جواب:سری نماز میں بعد میں شامل ہونے والا ثناء پڑھ کر شامل ہو جائے۔ البتہ جہری نماز کا حکم الگ ہے کہ اگر امام نے قرأت شروع کردی ہے تو ثناء نہ پڑھے۔

(۵) سوال:حلال جانور کی بٹ اور اجھڑی کا کیا حکم ہے؟

جواب:حلال جانور کی اوجھڑی اور بٹ دونوں حلال ہیں، یہ دونوں حلال جانور کے ان سات اجزاء میں شامل نہیں جو ناجائز ہیں؛ اس لئے حلال جانور کی بٹ اور اوجھڑی کا کھانا جائز ہے۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab