Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 67

6 June 2025

5 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال :یہ ہے کہ ایک بھائی کا انتقال ہوا۔ ان کے وارثین نے امام صاحب سے کسی نماز میں دن اور وقت کی تعیین کے بغیر قرآن خوانی کیلئے اعلان کرنے کو بولا۔ اور جس کے پاس جتنا وقت تھا اتنی دیر بیٹھا ، تلاوت کی اور دعاء ہوئی۔ تو اس طرح اعلان صحیح ہے؟

جواب:اعلان کئے بغیر وارثین اور رشتہ دار کسی نماز میں بیٹھ کر حسب استطاعت پڑھ کر بخش دیں اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ؛لیکن اعلان کرنا چاہے وہ دن و وقت کی تعیین کے بغیر ہی کیوں نہ ہو صحیح نہیں ہے۔ اس لئے کہ اس طرح کا اعلان بھی آگے چل کر رواج پاجائیگا اور آنے والے پھر اسی طرح کے نئے عمل کو شریعت سمجھ کر کرنے لگیں گے جو کہ بدعت ہوگا۔

سوال:حج تمتع کرنے والے پر 2 قربانی ہیں ایک دم شکر اور ایک اس پر جو قربانی واجب ہے، اگر حاجی نے جب حج کیا اور اسے اس بات کا علم نہیں تھا اور اُسنے ایک ہی قربانی حدود حرم میں کی تو دوسری قربانی کا کیا جائیگا؟

جواب:جس شخص کا حج تمتع یا قران ہو اس پر حج کی وجہ سے قربانی واجب ہے اور اگر وہ صاحب نصاب ہے اور مکہ مکرمہ یا مدینہ طیبہ میں پندرہ دن کے قیام کی نیت کرلے تو اس پر عید کی بھی قربانی واجب ہے، اس کے بارے میں اختیار ہے خواہ مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں کرائے یا اپنے وطن میں کرائے، حج والی قربانی یہاں نہیں ہوسکتی وہ منی ہی میں ہوگی۔

سوال:زید (صاحبِ نصاب ہے) کے چار بیٹے ہیں دو کماتے ہیں اور دو نہیں کماتے اُن بیٹوں میں سے کس پر قربانی واجب ہوگی صرف دو پر یا چاروں پر؟

جواب:جن کے پاس مال بقدر نصاب ہے ان پر قربانی واجب ہوگی۔

سوال:کیا نفلی روزوں کے ساتھ مثلًا ذی القعدہ، شوال، محرم وغیرہ کے روزوں کے ساتھ رمضان کے قضا روزوں کی نیت کر سکتے ہیں؟

جواب:قضاء کی نیت کرینگے تو قضاء کا روزہ ادا ہوگا نفلی ثواب نہ ملے گا۔ نفلی و قضاء دونوں کی نیت کرنا درست نہیں ہے۔

سوال:قربانی کا جانور خریدنے کے بعد دوسرے دن اچھل کود کر اگر سینگ توڑ دے تو کیا اس کی قربانی ہوسکتی ہے؟ جانور خریدنے کے وقت پورا صحیح سالم تھا۔

جواب:اگر جڑ سے اکھڑ گیا ہے اور اثر دماغ تک پہنچ گیا ہے یعنی دماغ کی ہڈی میں سوراخ ہوگیا تو قربانی درست نہ ہوگی۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab