بسم اللّه الرحمن الرحيم
(۱) سوال:گھریلو جھگڑے کے دوران ایک خاتون نے یہ الفاظ کہے"اے خدا تو کہاں ہے تو کس چیز کا خدا ہے مجھے تو تو نظر نہیں آتا تو ہے بھی کہ نہیں"ان الفاظ سے خاتون کے ایمان اور نکاح پر کیا اثر پڑا؟
جواب:صورت مسئولہ میں اگر واقعتاً خاتون نے مذکورہ الفاظ کہے ہوں،تو یہ کفریہ الفاظ ہیں، لہذا خاتون پر لازم ہے کہ وہ اپنے ایمان اور نکاح کی تجدید کرے۔
سوال:میرا شوہر شراب نہیں چھوڑتا اور برے لڑکوں کے ساتھ دوستی ہے وہ بھی نہیں چھوڑتا اس کے لیے کچھ بتائیں کہ یہ ان چیزوں سے رک جائے؟
جواب:مذکورہ صورت میں سورۃ قریش کثرت سے پڑھیں، اور اللہ کے ناموں میں سے "المبين" اور "الحميد" جتنا ممکن ہوسکے پڑھ کر اپنے شوہر پر دم کرلیں، ان شاء اللہ اس سے فائدہ ہوگا۔
سوال:اگر کوئی شخص سورہ کہف جمعہ کے دن پڑھے اور فتنوں سے بچنے کے اسباب بھی اختیار کرے تو کیا اب وہ کسی بھی فتنہ سے لازمی بچا رہے گا یا ابھی بھی فتنہ میں مبتلا ہونے کا امکان ہے اگر امکان ہے تو جو احادیث آئیں ہے کہ سورہ کہف پڑھنے والا ہر فتنہ سے بچا ہے چاہے دجال کا فتنہ کیوں نہ ہو اس حدیث کا مطلب کیا بنے گا؟
جواب:اگر کوئی شخص ایمان و یقین کی پختگی کے ساتھ ہر جمعہ کو سورہ کہف پڑھے گا اور فتنوں کے اسباب سے بچنے کی بھرپور کوشش کرے گا، تو وہ بالیقین فتنوں سے محفوظ رہے گا ان شاء اللہ تعالی، اور ابتلا کا امکان اس طور پر ہے کہ فتنوں کے اسباب سے بچنے میں کوتاہی پائی جائے یا شیطان فتنوں کے اسباب میں مبتلا کردے، یعنی: بھروسہ اللہ کی ذات پر ہو، محض اپنے عمل وغیرہ پر نہیں۔
فقط واللّہ اعلم
Does this apply to your situation?
A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.
Ask Mufti Arbab
