بسم اللّه الرحمن الرحيم
(۱) سوال :میرا سوال یہ ہے کہ میری کرانا کی دکان ہے میری دکان سے جو سامان لیتے ہیں وہ اُدھار لیتے ہیں اور سامان۔ کا ریٹ بھی نہیں پوچھتے وہ میرے پیسے بھی 6 یا 10 مہینے میں دیتے ہیں تو کیا میں اُنکو سامان مہنگا لکھ سکتا ہوں؟
جواب:نقد کے مقابلے میں ادھار زائد قیمت پر سامان فرخت کرنا جائز ہے بشرطیکہ مجلس عقد میں عاقدین کی رضامندی سے ادھار کی ایک قیمت طے ہوجائے اور معاملہ مبہم نہ رہے اور چاہے خریدار کو مارکیٹ ریٹ یا نقد ریٹ معلوم ہو تب بھی حرج نہیں، ہاں جھوٹ بول کر یا دھوکہ دے کر بیچنا جائز نہیں۔
(۲) سوال:اگر گھوس دے کر نوکری کرتا ہے کوئی تو کیا اسے ملنے والی تنخواہ جائز ہوگی یا حرام ہوگی؟
جواب:اگر وہ اس کام کو بخوبی انجام دیتا ہے اور اپنے کام میں ماہر ہے تو تنخواہ حلال ہوگی۔ رشوت دینے کا گناہ ہوگا۔
(۳) سوال:حضرت یہ بات کہ آدمی اپنی پسند کی شادی کرے۔یہ بات قرآن میں ہے لیکن لڑکی اپنی پسند سے شادی کرے یہ بات قرآن حدیث میں کہیں ہے یا نہیں؟
جواب:شریعت نے نکاح کے معاملہ میں والدین اور اولاد دونوں کو حکم دیا ہے کہ ایک دوسرے کی پسند کی رعایت کریں، والدین اپنے بچوں کا کسی ایسی جگہ نکاح نہ کروائیں جہاں وہ بالکل راضی نہ ہوں، اس سلسلے میں والدین کی طرف سے دباؤ، اعتراض اورناراضی کا اظہار کرنا درست نہیں، تاہم خاندانی کفائت اور برابری نہ ہونے کی صورت میں والدین کو اعتراض اور ناراضی کا حق شریعت کی طرف سے حاصل ہے۔
(۴) سوال:غیر مسلم بیمار ہو تو کیا اس کی طرف سے مسلمان صدقہ نافلہ برائے صحت ادا کر سکتا ہے ؟جواب سے نوازیں کرم ہوگا۔
جواب:احادیث مبارکہ اور فقہی عبارات سے ثابت ہے کہ غیر مسلموں کی عیادت،تعزیت اوران کے لیے دعائے صحت کرنا اس نیت سے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت نصیب فرمائے درست اور جا ئز ہے اور بلندی اخلاق کی علامت ہے۔
(۵) سوال:ہم گھر والوں نے بہن کی شادی کے لیے پیسے جمع کئے تھے۔ جو تقریباً پانچ لاکھ تھے۔ ہم نے اس رقم پر زکوٰۃ دی تھی لیکن قربانی نہیں کی تھی۔ کیا صاحب نصاب ہونے کی وجہ سے ہم پر قربانی فرض تھی؟ اگر تھی، تو اب اس کا فدیہ کیا ہوگا۔
جواب:صورت مسئولہ میں آپ کے گھر والوں میں ایام قربانی میں جو بھی صاحب نصاب تھا اس پر قربانی واجب تھی، اگر قربانی نہیں کی تو اب اس کی قضاء ضروری ہے، جس کے لیے ایک اوسط درجہ کے بکرے یا بکری کی قیمت غریبوں کو صدقہ کردی جائے۔
فقط واللّہ اعلم
Does this apply to your situation?
A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.
Ask Mufti Arbab
