Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 74

8 August 2025

5 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال :ڈیٹنگ ایپس (Dating Apps) کا کیا حکم ہے؟

جواب:نامحرم مردو عورت کا بلا ضرورت، بے پردگی یا بے تکلفی سے بات چیت ناجائز اور گناہ ہے، کیونکہ یہ فتنہ اور زنا کے اسباب میں سے ہے۔ اگر پلیٹ فارم ایسا ہو جو بنیادی طور پر آزاد تعلقات بخش بات چیت یا ملاقات کے لیے بنایا گیا ہو (جیسا کہ عام ڈیٹنگ ایپس)، تو اس کا استعمال حرام ہے، چاہے نیت نکاح ہی کی کیوں نہ ہو، کیونکہ اس میں بے حیائی، غیر شرعی تصاویر ، اور غیر محرم سے غیر ضروری تعلق شامل ہوتا ہے۔ البتہ شرعی میرج پلیٹ فارم اگر فتنہ سے بچاؤ اور نکاح کی نیت سے ہو تو مشروط جواز کی گنجائش ہے، مگر یہ بھی محفوظ طریقہ نہیں ، بہتر ہے کہ روایتی و معتبر ذرائع اپنائے جائیں ۔ (وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلاً ) (الاسراء: ۳۲)

سوال:مفتی صاحب کیا عالم برزخ کے اندر کیا فوت ہوئی بیوی اپنے شوہر کو یاد کرتی اس سے محبت کرتی ہیں؟

جواب:مرحومین دنیا میں موجود اپنے رشتہ داروں کو یاد کرتے ہیں، لیکن انکا یاد کرنا دنیا سے تھوڑا مختلف ہے جیسے کہ حدیث شریف میں ہے کہ جب کسی کی موت ہوتی ہے، تو اسکے وہ رشتے دار جو اس سے پہلے مر چکے ہیں ، وہ اس سے اپنے زندہ رشتہ داروں کے بارے میں پوچھتے ہیں، اب اگر بیوی فوت ہو گئی ہے، تو وہ شوہر کے بارے میں حال احوال پوچھتی ہے، اسی طرح اس کا الٹا۔ تو اسطرح کا یاد کرنا حدیث سے ثابت ہے۔

سوال:مقتدی نے امام کے ساتھ ایک طرف سلام پھیرا اسے لگا کہ میں نے التحیات مکمل نہیں پڑھا پھر اس نے التحیات مکمل پڑھ کر بعد میں سلام پھیرا ، امام کے سلام پھیرنے کے تھوڑی دیر بعد تو نماز ہوئی یا نہیں ؟ اور مقتدی پہلی رکعت سے ہی نماز میں شریک تھا؟

جواب:مقتدی نے جیسے ہی امام کے ساتھ سلام پھیرا اپنی التحیات پوری کرنے سے پہلے ، اسکی نماز پوری ہو گئی اب اسکو دوبارہ التحیات مکمل کر کے سلام پھیرنے کی ضرورت نہیں ہے، البتہ ایسا کرنا مکروہ تحریمی ہے، وقت رہتے ہوئے نماز کا اعادہ کرنا بہتر ہے۔

سوال:غیروں کے تہوار پر آفرز اور ڈسکاؤنٹ دینا کیسا ہے ؟ جس کے لئے طرح طرح کی ایڈ بنائی جاتی ہے اور پوسٹر چھپائے جاتے ہیں تا کہ لوگ اس آفر سے ڈسکاؤنٹ اٹھائیں۔ ایسا کرنا کیسا ہے؟

جواب:دیکھیں اپنے کاروبار میں ڈسکاؤنٹ دینا یہ خود مالک کا حق ہے، وہ جب چاہے جس موقع پر چاہے ڈسکاؤنٹ دے سکتا ہے، چاہے کوئی بھی تہوار ہو، اور ایسے اشتہارات بھی چھپوا سکتا ہے، جسمیں کسی جاندار کی تصویر اور غیر شرعی چیزیں وغیرہ نہ ہوں، بس اسکی نیت اپنے کاروبار میں نفع کی ہونی چاہیے، نہ کہ غیروں کے تہوار کی عظمت کی وجہ سے وہ یہ سب کرے۔ نہ

سوال:آج کل ( انجکشن وغیرہ کے ذریعہ ) مرغی سے انڈے نکالے جارہے ہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ انڈہ کھانا جائز ہے؟ کیا اس انڈہ سے جو مرغی پیدا ہو گی اس کا گوشت کھانا جائز ہے؟

جواب:صورت مسئولہ میں غیر فطری طریقہ سے مرغے کا مادہ منویہ مرغیوں میں منتقل کر کے انڈوں کی افزائش کرنا جائز ہے، اور ایسے انڈوں کا کھانا بھی حلال ہے، اور اسکی خرید و فروخت اور آمدنی بھی حلال ہے، تاہم ایسا کرنا مناسب نہیں ہے، کیوں کہ اس طریقہ کو اختیار کرنے میں مرغیوں کو ان کے ایک فطری حق سے محروم کیا جاتا ہے۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab