بسم اللّه الرحمن الرحيم
(۱) سوال:حضرت میرا سوال ہے کہ خواتین کاچوڑی ناپہنناکیساہے، بعض خواتین کہتی ہیں کہ جوخواتین چوڑی نہیں پہنتیں ان کے ہاتھ کھانا پینا حرام ہے؟
جواب:خواتین کا چوڑی پہننا جائز درجے کا عمل ہے، اگر نہ پہنیں تو بھی کوئی حرج نہیں ہے؛ البتہ یہ بات جو مشہور ہے کہ جو خواتین چوڑی نہیں پہنتیں ان کے ہاتھ کھانا پینا حرام ہے یہ بالکل غلط ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ (اغلاط العوام)
(۲) سوال:عورت اگر کان میں بالی یا بندے نہ پہنے تو کیا حکم ہے؟
جواب:خواتین کا کان میں بالی یا بندے پہننا جائز درجے کا عمل ہے، اگر نہ پہنیں تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
(۳) سوال:یہ ہے کہ رات میں بلی کاروناکیساہے؟کہتے ہیں کہ رات میں بلی کارونااچھانہیں ہوتاہے؟
جواب:لوگوں کا یہ کہنا کہ رات میں بلی کا رونا اچھا نہیں یہ بے بنیاد بات ہے۔ (اغلاط العوام)
(۴) سوال:یہ ہے کہ ٹوٹے برتن استعمال میں لاناکیساہے؟
جواب:ٹوٹے ہوئے برتن کے استعمال سے حدیث شریف میں ممانعت وارد ہوئی ہے، اس لیے اس کا استعمال صحیح نہیں ہے۔
(۵) سوال:آج کل لوگ سر کے ٹوٹے ہوئے بالوں کو جمع کرکے بیچ رہے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟
جواب:انسانی بالوں کی خرید و فروخت شرعاً جائز نہیں ہے، بلکہ بال انسانی جسم کا حصہ ہونے کی وجہ سے قابلِ احترام ہیں، اور اگر وہ بال عورت کے ہوں تو اجنبی مرد کے لیے عورت کے ٹوٹے ہوئے بالوں کو دیکھنا بھی جائز نہیں ہے، اس لیے سر میں کنگھی کرتے ہوئے عورتوں کے جو بال گر جائیں انہیں کسی جگہ دفنا دینا چاہیے، اگر دفنانا مشکل ہو تو کسی کپڑے وغیرہ میں ڈال کر ایسی جگہ ڈال دیے جائیں جہاں کسی اجنبی کی نظر نہ پڑے۔
(۶) سوال:یہ ہے کہ کیا بینک کو سونا دے کر قرض لے سکتے ہیں یا نہیں؟ قرض واپس بنک کو ادا کرتے وقت بینک دی گئی رقم سے زیادہ وصول کرے گا،کیا اضافی رقم سود کی مد میں جائے گی؟
جواب:زیورات گروی رکھ کر بینک سے ایسا قرض لینا جس میں اصل قرض کے ساتھ اضافی رقم بھی وصول کی جائے، شرعاً جائز نہیں ہے۔ یہ اضافی رقم ”سود“ ہی ہے، جس کے لینے دینے پر قرآن و حدیث میں سخت وعیدیں آئی ہیں۔
فقط واللّہ اعلم
Does this apply to your situation?
A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.
Ask Mufti Arbab
