Skip to content

   

Masail by topic

Zakat & Charity

22 masail · The nisab, who may be given, sadaqat al-fitr and voluntary giving.

زکوٰۃ و صدقات

Jumuah 9424 April 2026

(۲) سوال:كیا زکوۃ دینے سے مال پاك ہوجاتا ہے؟

جواب:زکوۃ دینے سے مال پاک ہو تا ہے، اور حق تعالی کی رضا حاصل ہوتی ہے، اور نہ دینے سے مال نا پاک رہتا ہے، اور خدا تعالی ناراض ہوتا ہے۔ قرآن کریم اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں زکوۃ نہ دینے کے بہت سے وبال بیان فرمائے گئے ہیں، ایسامال سانپ کی شکل میں مال دار کو کاٹے گا اور کہے گا کہ: ”میں تیرا وہی مال ہوں جس کو تو جمع کر تا تھا اور خدا تعالی کے راستے میں خرچ نہیں کر تا تھا۔“ قرآن کریم او ر احادیث شریفہ میں زکوۃ و صدقات کے بڑے فضائل بیان کئے گئے ہیں، اور زکوۃ نہ دینے پر شدید وعیدیں وارد ہوئی ہیں، ان کی تفصیل احادیث کی کتا بوں میں فضائل صدقات میں دیکھ لی جائے۔ (آپ کے مسائل اوران کا حل، جلد: 5/56)

Jumuah 9113 March 2026

(۱) سوال:۔ كیا كار پر زكوة ہے؟

جواب:اگر گاڑی تجارت کے لئے ہو تو اُس کی قیمت موجودہ پر زکاة واجب ہوگی اگر کرایہ پر چلانے کے لئے ہو تو گاڑی یا اُس کی قیمت پر زکات نہیں البتہ اُس سے حاصل ہونے والے کرایہ پر مطابق شرائط زکاة واجب ہوگی اگر اپنے استعمال کے لئے ہو تو ایسی گاڑی پر زکاة واجب نہیں ہوتی۔

Jumuah 835 December 2025

(۱) سوال:ایک صاحب نے نظر مانی کہ میرا فلاں کام ہو جائے تو اپنی آمدنی کا ایک فیصد اللہ کے نام پر دوں گا۔ الحمد للہ ! کام ہو گیا تو اس روپے کو کہاں خرچ کرے؟ کیا مسجد میں دے سکتا ہے؟

جواب:کام ہو جانے پر یہ رقم صدقہ کی جائے گی غریبوں کو دی جائے گی مسجد میں دینا کافی نہیں ہوگا۔

Jumuah 7626 September 2025

(۷)سوال:صدقات بلاؤں کے ختم کرنے کا ذریعہ ہیں بعض لوگ بکرا ذبح کرنا صدقہ سمجھتے ہیں، مفتی صاحب صدقہ کی حقیقی تعریف کیاہے؟

جواب:صدق کے معنیٰ سچائی کے ہیں،غالباً صدقہ کا لفظ اسی سے ماخوذ ہے عندالشرع صدقہ ہر وہ عطیہ ہے جو بلامعاوضہ رضائے الٰہی کے لئے نادار فقیراور محتاج ومسکین کو دیاجائے۔ بہت سے ناواقف لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صدقہ بکر ا ذبح کرنے کے ذریعہ ہوتاہے، بلکہ صدقہ نام ہے فقیروں کی ضرورت پوری کرنے کا اور فقیروں کے پیٹ بھرنے کا اور یہ روپیہ پیسہ کے ذریعہ بھی با آسانی پورا کیا جا سکتا ہے۔

Jumuah 731 August 2025

(۳) سوال:بڑے بڑے شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک سگنلز کے قریب جب بھی گاڑی روکو تو گاڑی پر فقیروں کی یلغار ہو جاتی ہے، اور وہ جو چند سیکنڈ کے لئے گاڑی رکتی ہے تو وہ فقیر جینا حرام کر دیتے ہیں، اور ان میں سے اکثر ہٹے کٹے ہوتے ہیں، اس بارے میں رہنمائی فرما دیں،کیا اس طرح کے فقیروں کو دینا جائز ہے؟

جواب:ایسے لوگ جو حقیقت میں ضرورت مند اور محتاج نہ ہوں بلکہ بھیک مانگنا ان کا پیشہ بن گیا ہو، ان کے لیے بھیک مانگنا حرام اور ان کو دینا ناجائز ہے، لہٰذا صورت مسؤلہ میں شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک سگنلز کے قریب جو لوگ بھیک مانگتے ہیں اور ان کے بارے میں کوئی جانتا ہو کہ یہ فقیر نہیں، بلکہ پیشہ ور ہیں، تو ان کو بھیک نہیں دینا چاہئے۔

Jumuah 731 August 2025

(۴) سوال:میرا سوال یہ ہے کہ حدیث کے مطابق صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے تو کیا زکوۃ کے ذریعہ بھی بلائیں ٹل سکتی ہیں جو کہ فرض صدقہ ہے؟

جواب:زکوۃ سے بھی بلاؤں کے ٹلنے کی امید رکھنی چاہیے بعض علماء نے صدقہ کو عام رکھا ہے خواہ واجبہ ہو یا نافلہ۔

Jumuah 7225 July 2025

(۳) سوال:ہم گھومنے کے لیے تفریحی مقام پر کرائے کی گاڑی کر کے گئے ہیں، ڈرائیور کا کھانا ہمارے ذمہ ہے اگر صدقہ کی رقم سے ڈرائیور کو کھانا کھلا ہے تو کیا یہ درست ہے؟

جواب:اگر ڈرائیور کا کھانا آپ کا قانونی یا اخلاقی فرض ہے (یعنی آپ نے ڈرائیور کے ساتھ ڈرائیونگ کے سلسلے میں معاہدہ کیا ہے ) ، تو اس صورت میں آپ صدقہ کی رقم استعمال نہیں کر سکتے ۔ اور اگر ڈرائیور فی الحال مستحق ہیں ( مثلا بے روز گار، غرباء، یا کوئی مسافر جن کی آپ پر ذمہ داری نہیں ) ، اور آپ اپنی مرضی سے ان کو صدقہ یا نفلی صدقہ کی نیت سے کھانا کھلاتے ہیں، تو یہ جائز ہو سکتا ہے بشر طیکہ آپ نے صدقہ کی نیت کر رکھی ہو اور کھانا مستحق کی ملکیت میں پہنچ جاتا ہو۔

Jumuah 7118 July 2025

(۳) سوال:ایک شخص پر تقریبا 40000 زکوۃ بنتی تھی اس نے قرض بھی دے رکھا تھا ایک بندے کو چالیس ہزار اور جس کو قرض دیا تھا وہ بندہ زکوۃ کا مستحق ہے تو جب زکوۃ نکالنے لگا تو یہ نیت کی کہ میں نے جو قرض اس کو دیا ہے وہ زکوۃ ہے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب:فقہاء کرام کے نزدیک کسی شخص کو دیے گئے قرض کو زکوة کی نیت سے معاف کرنا جائز نہیں ہے، اور نہ ہی اس طرح آپ کی زکوۃ ادا ہو گی ۔ ہاں یہ صورت اختیار کر سکتے ہیں کہ زکوۃ کے چالیس ہزار اس کو دیکر اپنا قرض واپس لے لے تو ادا ہو جائے گی۔

Jumuah 7011 July 2025

(۴) سوال:كیا غریبوں كے علاج میں زكوة كی رقم استعمال كی جاسكتی ہے؟

جواب:جی ہاں! غریب كے علاج میں زكوة كی رقم استعمال كی جا سكتی ہے مگر اس كا طریقہ یہ ہے كہ غریب كو زكوة كی رقم دے كر اس كو زكوة كی رقم كا مالك و مختار بنادیا جائے، پھر وہ اپنے علاج میں خرچ كرے۔ یا زكوة كی رقم سے دوا خرید كر غریب كو دے دی جائے۔

Jumuah 6920 June 2025

(۴) سوال:غیر مسلم بیمار ہو تو کیا اس کی طرف سے مسلمان صدقہ نافلہ برائے صحت ادا کر سکتا ہے ؟جواب سے نوازیں کرم ہوگا۔

جواب:احادیث مبارکہ اور فقہی عبارات سے ثابت ہے کہ غیر مسلموں کی عیادت،تعزیت اوران کے لیے دعائے صحت کرنا اس نیت سے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت نصیب فرمائے درست اور جا ئز ہے اور بلندی اخلاق کی علامت ہے۔

Jumuah 624 May 2025

(۳) سوال :کیا مساجد کو صدقے کے روپے دے سکتے ہے؟ بتائیں عین نوازش ہوگی؟

جواب:جی مساجد میں نفل صدقہ دے سکتے ہیں ۔

Jumuah 624 May 2025

(۵) سوال :کیا نواسے اور نواسی کی اولاد کو زکوۃ دینا درست ہے ؟

جواب:درست نہیں ہے اگر دی گئی تو زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی کیونکہ یہ فروع ہے اور فروع کو زکوٰۃ نہیں دی جاسکتی ہے ۔

Jumuah 604 April 2025

(۲) سوال :جو شخص روزہ نہ رکھے کیا اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے؟

جواب:صدقہ فطر واجب ہونے کے لئے روزہ رکھنا شرط نہیں ۔ اگر کسی عذر مثلاً : سفر، مرض، بڑھاپے کی وجہ سے یا معاذ اللہ بلا عذر بھی روزہ نہ رکھا تب بھی صدقہ فطر واجب ہے ۔

Jumuah 5921 March 2025

(۳) سوال :حضرت اگر ماں اپنی بیٹی کے لیے سونا الگ کر کے رکھے لیکن وہ سونا نصاب کے برابر نہیں ہے تو کیا اس سونے پر زکات دینا پڑےگا؟

جواب :اگر ماں بیٹی اس سونے جتنا جن کے پاس ہے خود مالک ہیں اور اتنا سونا نصاب تک نہیں پہنچ رہا ہے یا ان کے پاس کچھ اور نہیں ہے جو نصاب میں مل سکے تو اس پر زکوٰۃ نہیں ہوگی۔

Jumuah 5814 March 2025

(۴) سوال :صدقہ فطر ادا کرنے میں کھجور کشمش ۔ جو ۔ وغیرہ کاذکر آتا ہے قیمت الگ الگ ہوتی ہے تو کونسی چیز کی قیمت لگا کر صدقہ فطر ادا کرے؟ تھوڑی وضاحت فرمادیں۔

جواب:واضح رہے صدقۃ الفطر کے سلسلے میں جو چیز متعین طور پر شریعت میں بیان کی گئی ہے، تو اگر کوئی شخص صدقۃ الفطر میں فی نفسہ وہی چیز نکالتا ہے تو اس کو اختیار ہے اس میں سے کوئی ایک سے صدقۃ الفطر نکال سکتا ہے۔ اور اگر اس کی قیمت دینا چاہے تو یہاں پر بھی اسے اختیار حاصل ہے اس میں سے کسی ایک کی قیمت ادا کر سکتا ہے۔ لہذا صاحب حیثیت شخص کو چاہیے کہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے صدقہ الفطر ادا کرے۔ تا کہ غریبوں کا زیادہ بھلا ہو۔

Jumuah 5531 January 2025

(۱) سوال :معلوم یہ کرنا ہے کہ قسم کے کفارہ یا نذر کے پیسے سید کو دے سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب:واضح رہے کہ زکوۃ اور دیگر صدقاتِ واجبہ کی طرح قسم کے کفارہ کی رقم بھی سید کو دینا جائز نہیں ہے۔

Jumuah 2729 March 2024

(۲)سوال:اگر کسی بندے کے پاس گھر مکان وغیرہ سب کچھ ہو مگر اس وقت اس کے حالات خراب ہوں تو کیا اس کو زکوۃ کی رقم ہدیہ وغیرہ کہہ کر دے سکتے ہیں؟

جواب:زکاۃ دینے کے لیے بتلانا ضروری نہیں، ہدیہ کے نام سے بھی دے سکتے ہیں، مگر یہ ضروری ہے کہ وہ صاحب نصاب نہ ہوں، یعنی بقدر نصاب ان کے پاس نقد روپیہ سونا اور چاندی موجود نہ ہو، اگر 52.5تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر ان کے پاس سونا چاندی نقد روپیہ موجود رہا تو انہیں زکاۃ دینا جائز نہیں ہوگا۔

Jumuah 2729 March 2024

(۴) سوال:ایک شخص کی تاریخِ زکوۃ یکم رمضان تھی لیکن کسی وجہ سے وہ حساب نہیں لگا سکا اور ۲۵؍ رمضان المبارک ہو گئی تو اب وہ زکوۃ کس طرح ادا کرے گا؟ یکم رمضان کے حساب سے یا ۲۵؍ رمضان کے حساب سے؟

جواب:زکات ادا کرنے میں بلاعذر تاخیر کرنا مکروہ ہے، تاہم تاخیر سے زکات ادا کرنے کی صورت میں واجب ہونے والی مقدار ہی ادا کی جائے گی، اس سے زائد ادا کرنا لازم نہیں۔

Jumuah 2729 March 2024

(۵) سوال:صدقہ فطر عید سے پہلے رمضان میں جس وقت چاہے ادا کرلیا جائے، البتہ رمضان سے پہلے ادا نہیں کرنا چاہیے۔

جواب:فرض غسل میں اگر کوئی شخص ناک میں پانی ڈالنا یا کلی کرنا بھول جائے تو یاد آنے پر جو فرض رہ گیا ہے اس کو کرلے، یعنی ناک میں پانی ڈال لے یا کلی کرلے،اس سے غسل ہوجائے گا، از سرِ نو پورے غسل کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔

Jumuah 21Jumuah Session 21

(۱) سوال:ہدیہ دینے میں صدقہ کی نیت کرنا کیسا ہے؟

جواب:’’ہدیہ‘‘ کے معنی تحفہ کے ہیں، تحفہ معمولی ہو یا قیمتی، کسی انسان کی محبت اور اس سے اظہارِ تعلق کے لیے اسے کچھ دینا   ’’ہدیہ‘‘ کہلاتا ہے، اور ہدیہ امیر اور غریب دونوں کو دے سکتے ہیں۔

اور ’’صدقہ‘‘ کسی محتاج کو اللہ تعالیٰ سے تقرب کی نیت سے کوئی چیز دینے کو کہتے ہیں، صدقاتِ واجبہ (زکاۃ، صدقہ فطر وغیرہ)  مستحق کو دینا ہی ضروری ہے، جب کہ نفلی صدقات غریب اور امیر دونوں کو دے سکتے ہیں۔ اور ہدیہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کے ملفوظات میں ہے:’’صدقہ اور ہدیہ میں یہ فرق ہے کہ صدقہ میں محض ثواب اور ہدیہ میں ثواب اور تطییب القلب دونوں مقصود ہوتے ہیں‘‘۔

Jumuah 18Jumuah Session 18

سوال:اگر Phone pe وغیرہ پر زکوۃ کی رقم بھیج دی جائے تو کیا اس سے مستحق مالک بن جائے گایا نہیں؟ اور مالک بنانے کی جو شرط ہے یہ اس کے لئے کافی ہے؟

جواب:واضح رہے کہ زکوۃ کی ادائیگی کیلئے مستحق زکاۃ کو مالک بنا نا شرط ہے، اور مستحق شخص کے اکاؤنٹ میں پیسے آجانے سے وہ اس کا مالک بن جاتا ہے، لہذا مستحق شخص کے اکا ؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کر دینے سے بھی زکاۃ ادا ہو جائے گی۔

Jumuah 1Jumuah Session 1

سوال:مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ جس زیور کی زکوٰۃ نہ نکلی ہو اس کو بیچ کر کاروبار میں لگانا کیسا ہے؟جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔

جواب:صورت مسئولہ میں اس زیور کی قیمت کاروبار میں لگانے کے بعد آمدنی حلال ہے البتہ زکوۃ نہ نکالنے کا گناہ ہوگا۔

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab