بسم اللّه الرحمن الرحيم
(۱) سوال:۔ كیا كار پر زكوة ہے؟
جواب:اگر گاڑی تجارت کے لئے ہو تو اُس کی قیمت موجودہ پر زکاة واجب ہوگی اگر کرایہ پر چلانے کے لئے ہو تو گاڑی یا اُس کی قیمت پر زکات نہیں البتہ اُس سے حاصل ہونے والے کرایہ پر مطابق شرائط زکاة واجب ہوگی اگر اپنے استعمال کے لئے ہو تو ایسی گاڑی پر زکاة واجب نہیں ہوتی۔
(۲) سوال:لیلة القدر کے لیے کوئی خاص قسم کی عبادت کرنا ؟
جواب:شب قدر کے اعمال کے بارے میں نوافل کی کسی خاص تعداد یا خاص طریقے یا نوافل کو جماعت کے ساتھ ادا کرنا شرعاً منقول نہیں ہے اور نہ ہی کوئی مخصوص طریقہ سے عبادت کرنا ثابت ہے۔ انفرادی طور پر جتنی عبادت یا نوافل ادا کیے جائیں، قرآن پاک کی تلاوت کی جائے اس کا بڑ ا اجر وثواب ہے۔
(۳) سوال:عید کی نماز فرض ہے یا سنت؟
جواب:عید کی نماز ادا کرنا فرض نہیں، بلکہ واجب ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ عید کی نماز ادا کرنا لازم نہیں ہے، واجب کا مطلب بھی یہ ہوتا ہے کہ یہ عمل کرنا لازم ہے۔
(۴) سوال:عید كے دن كی سنتیں كیا ہیں؟
جواب:عید کے دن غسل کرنا ، مسواک کرنا، خوشبو لگانا، عیدگاہ کو ایک راستہ سے جانا دوسرے سے آنا ، نماز عید کو خشوع خضوع اجتماعا ادا کرنا خطبہ کو پوری توجہ سے سننا حتی کہ اگر آواز نہ بھی پہنچتی ہو تب بھی خاموش بیٹھ کر خطبہ کی طرف متوجہ رہنا یہ امور ثابت ہیں۔ ان کے علاوہ رواجی امور بعض مباح کے درجہ میں ہیں، مثلاً اچھا کھانا بنالینا غربائ فقرائ مساکین اعزہ اقربائ رشتہ دار متعلقین احبائ کو کھلادینا عید کا دن خوشی کا دن ہے او ران جیسے امور سے خوشی کا اظہار ہے، پس فی نفسہ ان میں کچھ مانع نہیں۔
فقط واللّہ اعلم
Does this apply to your situation?
A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.
Ask Mufti Arbab
