بسم اللّه الرحمن الرحيم
(۱) سوال :روزے میں ویکس انہیلر کے استعمال کا حکم کیا ہے؟
جواب:ویکس انہیلر جس کو محض سونگھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، اس لیے کہ اس میں محض خوشبو سونگھنا پایاجاتا ہےاور خوشبو سونگھنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ۔
(۲) سوال :كيا روزہ کی حالت میں زخمی ہونے سے اگر خون نکلے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاے گا؟
جواب:روزہ کے دوران جسم کے کسی بھی حصہ سے خون نکلے گا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا البتہ وضو فاسد ہو جائے گا۔ لہذا آپ کا روزہ نہیں ٹوٹا ۔
(۳) سوال :حضرت اگر ماں اپنی بیٹی کے لیے سونا الگ کر کے رکھے لیکن وہ سونا نصاب کے برابر نہیں ہے تو کیا اس سونے پر زکات دینا پڑےگا؟
جواب :اگر ماں بیٹی اس سونے جتنا جن کے پاس ہے خود مالک ہیں اور اتنا سونا نصاب تک نہیں پہنچ رہا ہے یا ان کے پاس کچھ اور نہیں ہے جو نصاب میں مل سکے تو اس پر زکوٰۃ نہیں ہوگی۔
فقط واللّہ اعلم
Does this apply to your situation?
A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.
Ask Mufti Arbab
