Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 58

14 March 2025

5 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال :اگر منہ بھر الٹی خود بخود ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب:خود بخود قے آنے سے چاہے منہ بھر کر ہو یا منہ بھر سے کم ہو روزہ علی حالہ برقرار رہے گا فاسد نہیں ہوگا۔

(۲) سوال :اگر ہم تراویح میں بھولے سے ہم نے ایک رکعت پڑھی ہے اور دوسری رکعت کے لئے کھڑے نہیں ہوئے تو سلام پھیرنے کے بعد رکعت دوبارہ پڑھے یا کیا کرے؟

جوابواضح رہے کہ امام اگر تراویح میں ایک رکعت پڑھا کر سلام پھیر دے تو اس رکعت میں کی گئی قراءت دوبارہ پڑھے گا۔ اور وہ رکعت بھی باطل ہو جائے گی۔

(۳) سوال :کیا چچا زاد بھانجی سے شادی کی جاسکتی ہے؟

جواب:جی ہو سکتی ہے کیونکہ نکاح کے باب میں عدم جواز کی شکل صرف ان رشتوں میں ہے جو حقیقی ہوتے ہیں حقیقی کے علاوہ باقی تمام میں اگر رضاعت کا رشتہ نہیں ہے تو نکاح جائز ہوتا ہے۔

(۴) سوال :صدقہ فطر ادا کرنے میں کھجور کشمش ۔ جو ۔ وغیرہ کاذکر آتا ہے قیمت الگ الگ ہوتی ہے تو کونسی چیز کی قیمت لگا کر صدقہ فطر ادا کرے؟ تھوڑی وضاحت فرمادیں۔

جواب:واضح رہے صدقۃ الفطر کے سلسلے میں جو چیز متعین طور پر شریعت میں بیان کی گئی ہے، تو اگر کوئی شخص صدقۃ الفطر میں فی نفسہ وہی چیز نکالتا ہے تو اس کو اختیار ہے اس میں سے کوئی ایک سے صدقۃ الفطر نکال سکتا ہے۔ اور اگر اس کی قیمت دینا چاہے تو یہاں پر بھی اسے اختیار حاصل ہے اس میں سے کسی ایک کی قیمت ادا کر سکتا ہے۔ لہذا صاحب حیثیت شخص کو چاہیے کہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے صدقہ الفطر ادا کرے۔ تا کہ غریبوں کا زیادہ بھلا ہو۔

(۵) سوال :ایک شخص نے مکان خرید اینچنے کی نیت سے لیکن خریدار نہیں ملا تو کرایہ پر دے دیا لیکن نیست بیچنے کی برقرار ہے تو اس مکان پر زکوۃ نکالنی ہوگی یا نہیں ؟

جواب:جو مکان فروخت کرنے کی نیت سے لیا جائے ، یعنی مکان خریدتے وقت یہ نیت ہو کہ مناسب دام ملنے پر اسے فروخت کر کے نفع کماؤں گا، تو اس صورت میں ایسا مکان مال تجارت شمار ہوگا ، اور مال تجارت اگر نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت ) کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو سال گزرنے پر اس کی زکاۃ واجب ہوتی ہے۔ اور ابھی اگر کرایہ پر دے رکھا ہے لیکن بیچنے کی نیت برقرار ہے تو کرایہ کو بھی اسی نصاب میں جوڑا جائے گا۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab