بسم اللّه الرحمن الرحيم
(۱) سوال :ایک شخص عمرہ کر کے آیا اب اسی احرام سے کیا دوسرا آدمی عمرہ کرنے کے لئے لے جا سکتا ہے، اس احرام کو ایک احرام سے ایک سے زائد لوگ عمرہ کر سکتے ہیں؟
جواب:احرام سے مراد اگر آپ وہ سفید دو چادر جو کپڑا ہے وہ مراد لے رہے ہیں تو جاننا چاہیے وہ کپڑا پہن کر دوبارہ کوئی دوسرا شخص بھی حج وعمر پر جا سکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بس وہ کپڑا پاک ہونا چاہیے۔
(۲) سوال :مسلہ یہ ہے کہ سگے داماد سے پردہ ہے یا نہیں؟
جواب:واضح رہے داماد و ساس کے درمیان محرم کا رشتہ ہے اور شادی کے بعد ساس مثل ماں اور داماد مثل بیٹا کے ہوتا ہے اسی وجہ سے ان دونوں کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہے۔
(۳) سوال :کیا مساجد کو صدقے کے روپے دے سکتے ہے؟ بتائیں عین نوازش ہوگی؟
جواب:جی مساجد میں نفل صدقہ دے سکتے ہیں ۔
(۴) سوال :کیا فرماتے ہیں علماء کرام جس کپڑے پر نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے اس کپڑے کا کیا کریں بہت سی جگہوں پر یہ رواج ہے کہ اس کو گھر نہ لا کر قبرستان میں ہی چھوڑ دیتے ہیں؟
جواب:کسی ضرورت مند کو دیدینا چاہیے قبرستان میں چھوڑ کر آنا، مال کا ضیاع ہے جو شریعت میں جائز نہیں ہے ۔
(۵) سوال :کیا نواسے اور نواسی کی اولاد کو زکوۃ دینا درست ہے ؟
جواب:درست نہیں ہے اگر دی گئی تو زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی کیونکہ یہ فروع ہے اور فروع کو زکوٰۃ نہیں دی جاسکتی ہے ۔
(۵) سوال :آجکل بھارت کے اندر مسلمانوں میں بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے اس میں یہ بولا جا رہا ہے کہ اسرائیل کے پروڈکٹ اب ہمارے لئے ویسے ہی حرام ہیں جیسے سور کا گوشت کھانا اور سود، بیاز کھانا. کیا یہ بات صحیح ہے؟
جواب:صورتِ مسئولہ میں مصنوعات کے بائیکاٹ کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کے ازلی دشمنوں کو ہماری وجہ سے کوئی فائدہ نہ پہنچے، لہذا ان کی مصنوعات کو خریدنا درحقیقت انہیں قوت پہنچانا ہے جو کہ نہ صرف مکروہ ہے بلکہ ایمانی غیرت کے خلاف ہے؛ اس نوعیت کا بائیکاٹ کرنا اسلامی غیرت، اہلِ اسلام سے یک جہتی اور دینی حمیت کا مظہر ہوگا۔
فقط واللّہ اعلم
Does this apply to your situation?
A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.
Ask Mufti Arbab
