Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 61

11 April 2025

3 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال :فرض نمازوں میں جو سنن و نوافل ہے کیا ان میں جہرا قرآت کرسکتے ہیں ؟

جواب:نوافل وسنن سرًّا ہی پڑھنی چاہیے، ہاں رات کے نوافل کو جہراً پڑھنے کی بھی گنجائش ہے۔

(۲) سوال :مفتی صاحب، میرا سوال یہ ہے کہ ایک چھوٹے بچہ کی گرم ٹوپی جس کے اوپر ماشاءاللہ لکھاہوا ہے کیا اس کا فروخت کرنا اور فیکٹری میں بنانا جائز ہے یا نہیں اوربےآدبی کا اندیشہ تو نہیں؟

جواب:ایسی ٹوپی پہننے سے خود بھی احتیاط كرنی چاہئے‏، اور بچوں كو بھی نہ پہنائی جائے جب اس پر ماشاء اللہ لكھا ہوا ہے تو پاك ناپاك ہر طرح ہاتھ اس پر‏لگیں گے، اسی طرح ركھنے میں بھی ہر جگہ ركھی اور پھینكی جاسكتی ہے تو ماشاء اللہ كلمہ كی توہین ہے۔ فیكٹری والوں سے درخواست كرنی چاہئے وہ اس لفظ كے ٹوپی پر لكھنے سے احتیاط كریں ۔

(۳) سوال :کھجور کو دوائی کے ذریعے پکا کرنے کی شرعی حثیت کیا ہے؟

نوٹ:یہ دوائی آم یا کیلا وغیرہ جیسی نہیں ہے، یہ ایک تیزاب کی طرح ہوتی ہے۔ دوسرے دن کھجور کھانے کی قابل نہیں ہوتا یعنی خراب ہوجاتاہے۔

جواب:اگر کیمیکل مضر صحت نہیں ہے تو شرعا کوئی قباحت نہیں ہے،باقی اگر مذكوه كيميكل  سے کھجور جلد خراب ہوجاتی ہےتو بلاضرورت کیمیکل استعمال نہ کیا جائے اور اگر مضر صحت ہو توایسے کیمیکل کے استعمال سے اجتناب لازم ہے ۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab