Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 27

29 March 2024

6 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:مفتی صاحب میرے دانت میں بہت ہے تو کیا میں روزہ توڑ سکتا ہوں؟

جواب:اگر ایسا درد ہو کہ روزہ نہ توڑنے کی وجہ سے بیماری بڑھنے کا یا تندرست ہونے میں تاخیر کا یا دانت ضائع ہوجانے کا خطرہ ہو  تو روزہ توڑنا جائز ہے۔ صرف قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں۔ البتہ معمولی درد یا وہم کی بنا پر روزہ توڑنا جائز نہیں ہے اور توڑنے کی صورت میں قضا کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہے۔

(۲)سوال:اگر کسی بندے کے پاس گھر مکان وغیرہ سب کچھ ہو مگر اس وقت اس کے حالات خراب ہوں تو کیا اس کو زکوۃ کی رقم ہدیہ وغیرہ کہہ کر دے سکتے ہیں؟

جواب:زکاۃ دینے کے لیے بتلانا ضروری نہیں، ہدیہ کے نام سے بھی دے سکتے ہیں، مگر یہ ضروری ہے کہ وہ صاحب نصاب نہ ہوں، یعنی بقدر نصاب ان کے پاس نقد روپیہ سونا اور چاندی موجود نہ ہو، اگر 52.5تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر ان کے پاس سونا چاندی نقد روپیہ موجود رہا تو انہیں زکاۃ دینا جائز نہیں ہوگا۔

(۳) سوال:ایک شخص نے بینک سے پچاس لاکھ کا لون لیا ہے ہر تین مہینے میں 50,000 کی قسط جمع کرنی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ یہ شخص جب زکوۃ ادا کرے گا تو کیا یہ قرض اپنے سرمایہ سے منہا کرے گا یا نہیں؟

جواب:اس صورت میں اس کے مال سے قرض کی مقدار نکالنے کے بعد، اگر بقدر نصاب مالیت بچتی ہے، تو اس بچت پر زکوۃ واجب ہوگی، چاہے قرض ادا کرے یا نہ کرے، البتہ اگر قرض کی مقدار نکالنے کے بعد نصاب کے برابر مالیت نہیں بچتی، تو اس پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔

(۴) سوال:ایک شخص کی تاریخِ زکوۃ یکم رمضان تھی لیکن کسی وجہ سے وہ حساب نہیں لگا سکا اور ۲۵؍ رمضان المبارک ہو گئی تو اب وہ زکوۃ کس طرح ادا کرے گا؟ یکم رمضان کے حساب سے یا ۲۵؍ رمضان کے حساب سے؟

جواب:زکات ادا کرنے میں بلاعذر تاخیر کرنا مکروہ ہے، تاہم تاخیر سے زکات ادا کرنے کی صورت میں واجب ہونے والی مقدار ہی ادا کی جائے گی، اس سے زائد ادا کرنا لازم نہیں۔

(۵) سوال:صدقہ فطر عید سے پہلے رمضان میں جس وقت چاہے ادا کرلیا جائے، البتہ رمضان سے پہلے ادا نہیں کرنا چاہیے۔

جواب:فرض غسل میں اگر کوئی شخص ناک میں پانی ڈالنا یا کلی کرنا بھول جائے تو یاد آنے پر جو فرض رہ گیا ہے اس کو کرلے، یعنی ناک میں پانی ڈال لے یا کلی کرلے،اس سے غسل ہوجائے گا، از سرِ نو پورے غسل کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔

(۶) سوال:غیر مسلم سے تحفہ میں ملی ہوئی رقم کا مصرف کیا ہے؟

جواب:غیر مسلم کا تحفہ قبول کرنا اور استعمال کرنا جائز ہے، الا یہ کہ ایسی کوئی بات معلوم ہو جائے جو مسلم کے لئے جائز نہ ہو۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab