Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 18

Jumuah Session 18

4 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:حضرت میرا مسئلہ یہ ہےکہ اگرکسی شخص نے قسم کھائی ہو کہ میں وہاں نہیں جاؤں گا اور بعد میں اسے مجبوراً جانا پڑے۔ اس کے لیے کیا حکم ہے اور اس کا کفار ہ کیا ہے؟

جواب:قسم میں حانث ہونے کے بعد قسم کا کفار ہ ادا کرنا ہوگا۔

قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلا دے یا دس مسکینوں میں سے ہر ایک کو صدقۃ الفطر کی مقدار کے بقدر گندم یا اس کی قیمت دے دے ( یعنی پونے دو کلو گندم یا اس کی رقم ) اور اگر جو دے تو اس کا دو گنا ( تقریبا ساڑھے تین کلو) دے، یا دس فقیروں کو ایک ایک جوڑا کپڑا پہنا دے اور اگر کوئی ایسا غریب ہے کہ نہ تو کھانا کھلا سکتا ہےاور نہ کپڑا دے سکتا ہے تو مسلسل تین روزے رکھے، اگر الگ الگ کر کے تین روزے پورے کر لیے تو کفارہ ادا نہیں ہوگا۔ اگر دو روزے رکھنے کے بعد درمیان میں کسی عذر کی وجہ سے ایک روزہ چھوٹ گیا تو اب دوبارہ تین روزے رکھے۔

سوال:اگر Phone pe وغیرہ پر زکوۃ کی رقم بھیج دی جائے تو کیا اس سے مستحق مالک بن جائے گایا نہیں؟ اور مالک بنانے کی جو شرط ہے یہ اس کے لئے کافی ہے؟

جواب:واضح رہے کہ زکوۃ کی ادائیگی کیلئے مستحق زکاۃ کو مالک بنا نا شرط ہے، اور مستحق شخص کے اکاؤنٹ میں پیسے آجانے سے وہ اس کا مالک بن جاتا ہے، لہذا مستحق شخص کے اکا ؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کر دینے سے بھی زکاۃ ادا ہو جائے گی۔

سوال:اگر کوئی شخص اپنے بیوی کا مہر ادا نہیں کیا پر اسکی نیت تھی کہ ادا کر دوں گا لیکن بیوی کا انتقال ہو گیا اب وہ شخص مہر کی رقم انکی بیٹی کو دینا چاہتے ہیں تو کیا انکی بیٹی کو دینے سے مہر ادا ہو جائے گا یا پھر ادا کرنے کی کیا صورت ہو سکتی ہے شوہر کو زندگی میں مہر ادا نہیں کرنے پر کچھ گناہ بھی ہوگا ؟

جواب:اس مہر کی رقم بیوی کی مالیت میں شمار ہوگی اور وارثوں میں تقسیم ہوگی۔ عورت کے مرنے کے بعد وارثوں کی رضا مندی کے بغیر کسی ایک کو اس کا مالک بنانا صیح نہیں ہے، اگر مہر ادا کرنے میں کسی عذر کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے اور اس میں عورت کی رضا مندی بھی شامل تھی تو کوئی گناہ نہیں ہے۔

سوال:کیا بغیر وضوء کے اذان ہو جائے گی ؟

جواب:بغیر وضوء اذان درست ہو جائے گی ، البتہ خلاف سنت ومستحب ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص عادت ہی بنائے کہ ہمیشہ بے وضوء ہی اذان دیتا ر ہے تو یہ کراہت سے خالی نہیں ہوگا۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab