بسم اللّه الرحمن الرحيم
(۱) سوال:جب مسواک گھس کر چھوٹی پڑ جائے تو اُسے کیا کرنا چاہئے؟
جواب:غیر مستعمل مسواک کو گندگی کی جگہ پر نہ ڈالا جائے بلکہ کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں، یاز مین یا کیاری میں دفن کر دیں۔
سوال:بینک کا سودی رقم بائیک کا فائن ادا کرنے کے لئے کیا استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب:سود کی رقم ٹریفک چالان یا جرمانہ کی ادائیگی میں خرچ نہیں کی جاسکتی ، اس رقم کو غرباء ومساکین مستحقین زکاۃ پر بلانیت ثواب صدقہ کرنا واجب ہے۔ ہیلمیٹ وغیرہ پہنے کا قانون کوئی ظالمانہ قانون نہیں ہے بلکہ یہ مفید اور خیر خواہی پر مبنی قانون ہے ، لہذا جہاں تک ہو سکے اس کی پاسداری کرنا چاہیے۔ اور اگر خلاف ورزی پر کبھی چالان اور جرمانہ لگ جائے تو جرمانہ کی رقم حلال مال سے ادا کرنا چاہیے، اس لیے کہ یہاں سودی رقم دینا گویا سودی رقم کا ذاتی فائدے میں استعمال کرنا ہے۔ لہذا چالان میں سودی رقم دینا جائز نہیں ہے۔ اور اگر کسی نے چالان میں سودی رقم ادا کر دی تو اس پر اتنی رقم مذکورہ بالا سودی رقم کے مصارف میں خرچ کرنا واجب ہوگا۔
سوال :پولیس تھانہ میں جو گاڑیوں کی نیلامی ہوتی ہے کیا ان کا خریدنے کی گنجائش ہے؟
جواب:واضح رہے کہ حکومت مختلف وجوہات اور قانونی خلاف ورزیوں کی بنا پر جوگا ڑیاں ضبط کرتی ہے اور اسے جرمانہ کے طور پر اپنی تحویل میں لیتی ہے، یہ شرعا جائز نہیں ہے؛ اس لیے کہ یہ مالی جرمانہ ہے، اور مالی جرمانہ لاگو کرنا شر عًا صحیح نہیں ہے، البتہ حکومت جائز قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو دیگر سزا دے سکتی ہے لہذا اگر حکومت ایسا مال فروخت یا نیلام کرے تو معلوم ہونے کی صورت میں ایسا مال خریدنا اور بولی میں حصہ لینا جائز نہیں ہے؛ اس لیے کہ ملک غیر ہونے کی وجہ سے اس کا خریدنا اور استعمال کرنا حرام ہے۔
سوال:کیا میت کو غسل دینے والے کے لئے بعد میں غسل کرنا ضروری ہے؟
جواب:میت کو غسل دینے والے کے لئے مستحب ہے کہ میت کو غسل دینے کے بعد خود بھی غسل کرلے البتہ اس کے لئے غسل کرنا واجب اور ضروری نہیں ہے۔
فقط واللّہ اعلم
Does this apply to your situation?
A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.
Ask Mufti Arbab
