Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 16

Jumuah Session 16

5 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:ایسے گدّوں پر نماز کا پڑھنا کیسا ہے جس میں پیشانی گدّے کے اندر دھنستی ہے، تفصیل سے وضاحت کریں۔

جواب:اگر گدّا اتنا موٹا ہو کہ حالت سجدہ میں اس پر پیشانی اور ناک ٹھہر جائے اور زمین کی سختی محسوس کرلے تو اس پر نماز پڑھ سکتے ہیں، لیکن اگر پیشانی اور ناک نہ ٹھہرے بلکہ گدّا د بتاہی رہے اور زمین کا حجم محسوس نہ ہو تو اس پر نماز جائز نہیں۔

سوال:حضرت میرا ایک سوال تھا کہ کوئی بندہ سرکاری نوکری کرتا ہے وہ بندہ اپنی تنخواہ سے والدین کو حج کر اسکتا ہے؟

جواب:نوکری کے اوپر ہے۔ اگر نوکری حلال ہے۔ تو اس کی آمدنی بھی حلال ہوگی۔ سو اس سے حج و زکوۃ وغیرہ مالی عبادات وغیرہ درست ہوگی۔ ہاں۔ بینک کی نوکری بالخصوص جبکہ لکھنے و کتابت کی ہونا جائز ہے۔

سوال:آج کل میکپ کی چیزوں میں بھی حلال پروڈکٹ کا استعمال ہوتا ہے اور لپسٹک وغیرہ میں رنگ بھی ہوتے ہیں تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب:حلال چیز تو استعمال کر ہی سکتے ہیں۔ حرام اشیاء و آمیزش والی سے بچنا ہے۔ میک اپ صرف شوہر کے لئے جائز ہے۔ اس کے علاوہ کے لئے ناجائز و حرام ہے۔ لپسٹک جس میں پرت و تہ نہ جمتی ہو۔ صرف مہندی کی طرح سرخی آتی ہو۔ تو وہ درست ہے۔ باقی نا جائز ہیں۔

سوال:کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کوئی شخص کسی شخص کی دوکان میں اپنی رقم لگائے اور اس دوکان والے سے روزانہ سات سو روپے لے تو کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟

جواب:مشارکت ہو یا مضاربت نفع متعین ہونے کی صورت میں معاملہ نا جائز ہوگا۔ کیونکہ یہ بالعموم مفضی الی النزاع اور حق تلفی کا باعث ہے۔ اس کے بجائے نفع فیصد کے اعتبار سے متعین کر سکتے ہیں۔

سوال:جیسے حج کرنے والے کو حاجی“ کہتے ہیں عمرہ کرنے والے کو کیا کہتے ہیں؟

جواب:عمرہ کرنے والے کو معتمر “ کہتے ہیں، اور چوں کہ عمرہ بھی ایک اعتبار سے حج اصغر ہے؛ اس لیے کبھی عمرہ کرنے والے کو بھی حاجی کہہ دیا جاتا ہے۔ فقط واللہ اعلم۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab