Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 41

6 September 2024

6 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:نمازِ جنازہ میں کتنی صفیں ہونی چاہئیں؟

جواب:نماز جنازہ میں قطار (صفیں) طاق ہونا بہتر ہے، لہٰذا اگر لوگ کم ہوں تو کم از کم تین صفیں بنالی جائیں، اور اگر اس سے زائد صفیں بنانے کی ضرورت پڑ جائے، تو پانچ یا سات اسی طرح آگے صفیں بنالی جائیں۔

(۲) سوال:دوسرا سوال یہ ہے کہ جب میت کو دفن کرے تو مٹی بیٹھ کر دے یا کھڑا ہو کر دے؟

جواب:میت کو دفن کرتے وقت مٹی جس طرح سہولت ہو دے سکتے ہیں، بیٹھ کردے یا کھڑے ہوکر بہر صورت ٹھیک ہے۔

(۳) سوال:میت کو دفن کرنے کے بعد قبر کے اوپر کھجور کے لکڑی گاڑ دیتے ہیں اس طرح کھجور کی لکڑی گاڑ جائز ہے یا نہیں؟ دلیل کے ساتھ ضرور بتائیے۔

جواب:قبر کے اوپر کھجور کی لکڑی گاڑنے کا شریعت میں حکم نہیں ہے اس لئے نہ گاڑنا چاہئے۔

(۴) سوال:ایک مسلمان بچہ ایسے اسکول میں رہتاہے جہاں بارہ ربیع الاول تک الگ الگ قسم کے اچھے کھانے پکاکر کھلائے جاتے ہیں تو کیا یہ کھانا مسلمان کے لئے کھانا درست ہے؟

جواب:اگر غیر اللہ کے نام پر نہ کھلایا جاتا ہو۔ تو مذکورہ بالا صورت میں اس بچہ کا کھانا کھانا جائز ہے

(۵) سوال:بلی کا پالنا اور خریدنا ، بیچنا جائز ہے یا ناجائز؟

جواب:بلی پالنا جائزہے،نیزبلی فروخت کرنا بھی جائز ہے، شرط یہ ہے کہ اسے تکلیف نہ دی جائے ،اور اس کے کھاناپانی کاخیال رکھاجائے۔

(۶) سوال:کیا عورت کا دودھ آنکھوں میں ڈال سکتے ہیں علاج کے طور پر بتائیں ؟

جواب:صورت ِ مسئولہ میں شوہر کے لیے اپنی بیوی کا دودھ دوا کے طور پر آنکھ میں ڈالنا جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ بیوی کا دودھ اس کے بدن کا جزء ہے، اور انسان کے تمام اعضاء مکرم ہیں، لہٰذا انسانی اعضاء و اجزاء کی عظمت اور اکرام کی وجہ سے شرعاً بلاضرورت ان کا استعمال اور ان سے انتفاع ناجائز اور حرام ہے، لہٰذا جب کہ آنکھ کا علاج دیگر دوائیوں سے ممکن ہے ،اچھے ڈاکٹر سے رجوع کر کے اپنا علاج کرایا جائے ۔ ہاں کوئی ماہر دیندار ڈاکٹر کہہ دے کہ اس کے علاوہ کوئی اور علاج نہیں ہے تو جائز ہوگا۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab