Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 9

Jumuah Session 9

5 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:کیا میت کے پاس بیٹھ کر قرآن کریم پڑھنا جائز ہے جب کہ نعش گھر پہ ہی ہو ؟

میت کو غسل دینے سے پہلے اُس کے پاس تیز آواز سے قرآن کریم کا پڑھنا مکروہ ہے، ہاں آہستہ پڑھنے کی گنجائش ہے۔

تکرہ القرا ء ة عندہ حتی یغسل ۔ قال ابن عابدین:وکذا ینبغي تقیید الکراہة بما اذا قرأ جہراً۔ ( شامی: ۳/۸۴، ۸۵، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة ، ط: زکریا )

سوال:ٹیچرس ڈے منانا كیسا ہے؟

جواب:اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کوئی تقریب منعقد کرنا بذات خود جائز ہے، بشرطیکہ اس میں کسی غیر شرعی کام کا ارتکاب نہ کیا جائے لیکن اگر یہ تقریب غیر وں کی نقالی اور تقلید میں منعقد کی جائے تو اس سے بچنا چاہیے، کیونکہ اسلام میں جتنا استاذ کا ادب و احترام کرنے اور اس سے عزت و وقار سے پیش آنے کا حکم دیا گیا ہے، اتنا کسی اور مذہب میں نہیں دیا گیا۔

سوال:خواتین کا مسجد  میں جانا کیسا ہے؟

جواب:خواتین اگر حیض ونفاس کی حالت میں ہوں تو مسجد میں داخل ہونا ممنوع ہے جس طرح مرد اگر جنبی ہو تو اس کو بھی داخل ہونا حرام ہے اور مسجد کی زیارت کرنے کی غرض سے داخل ہونا شرعی اعتبار سے بلا ضرورت ہے ان کے لیے مسجد کی فی نفسہ زیارت کرنا نہ فرض ہے نہ واجب ہے نہ سنت ہے نہ مستحب ہے، اور آج کل بہت سے مقامات پر مسجد میں خواتین کے داخل ہونے او رزیارت کرنے میں بہت سے مفاسد بھی پیدا ہوگئے ہیں اس لئے مسجد میں عورتوں كا داخلہ ممنوع ہے۔ بہرحال اگر مسجد كے آداب كی رعایت ملحوظ خاطر ہو تو جانے میں كوئی حرج نہیں ہے۔

سوال:اگر كسی كے كپڑوں پر الگ الگ جگہ نجاست لگی ہو اور وہ مل كر ایك درہم كے بقدر ہوجائے تو اس كا كیا حكم ہے؟

جواب:نجاست کے مجموعے کا اعتبار ہوگا۔ لہذا اب اگر وہ نجاست درہم کے مقدار سے زائد ہے تو اس کا پاک کرنا فرض ہے، بغیر پاک کیے نماز پڑھ لی تو نہیں ہو گی۔ اور اگر ایک درہم کے برابر ہے تو پاک کرنا واجب ہے بغیر پاك کیے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ یعنی ایسی نماز کا لوٹانا واجب ہے۔

سوال:دینی تعلیم حاصل كرنے  کے لیے والدین کی اجازت لینا كیسا ہے؟

جواب:ضروریات دین کے سیکھنے کے لیے والدین سے اجازت  ضروری نہیں ہے ۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab