Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 8

Jumuah Session 8

5 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:کیا قرآن کریم سنتے ہوئے کپڑے بدلنا کیسا ہے؟ ایک صورت تو یہ ہے کپڑے بدل رہے ہوں اور ستر کھلا ہوا ہو تو اس کا کیا حکم ہے۔ اور دوسری صورت ستر نہیں کھلا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب:تلاوت وغیرہ کے ادب کا تقاضہ یہ ہے کہ فارغ اوقات میں یکسوئی کے ساتھ تلاوت وغیرہ سنی جائے اگر چہ صرف دس، پندرہ منٹ سنی جائے ۔ قرآن مجید کی تلاوت کے دوران بھی ستر کا چھپانا ضروری ہے، لہذا ستر کھلے ہونے کی صورت میں قرآن مجید کی تلاوت سننا قرآن پاک کے ادب و احترام کے خلاف ہونے کی وجہ سے درست نہیں ہے۔

سوال:کیا زندہ لوگوں کے نام سے عمرہ کر سکتے ہیں؟

جواب:کسی ایسے شخص کے لیے جو حیات ہو عمرہ کرنا جائز ہے، اس کے دو طریقے ہیں:

(1) عمرہ اپنی طرف سے ادا کرے اور اس کا ثواب دوسرے کو ہدیہ کر دے، اس صورت میں احرام وتلبیہ میں نیت اپنی ہی کرے گا۔

(۲) دوسروں کی طرف سے عمرہ ادا کرے، احرام باندھتے وقت ان کی طرف سے احرام باندھنے کی نیت کرے، اور تلبیہ بھی ان کی طرف سے پڑھے۔

سوال:کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں کچھ سافٹ ویر کی ضرورت ہوتی ہے جس کا لائیسنس ہزاروں رو پیہ میں آتا ہے ساتھ ہی اس کی پائریٹیڈ pirated کا پی انٹرنیٹ پرمل جاتی ہے جسے لوگ فری میں استعمال کرتے ہیں اس طرح pirated سافٹ ویر کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب:پائیریٹڈ ونڈوز یا سافٹ وئیر کی سی ڈیز خرید کر استعمال کرنا اگر چہ شرعاً حرام یا نا جائز تو نہیں لیکن احتیاط کے خلاف ہے۔ جو سافٹ وئیر باقاعدہ ٹرائل ایگریمنٹ پر ڈاؤن لوڈ یا خریدا گیا ہو، اس کے بعد اس کے لیے کریک استعمال کر کے اس کو خریدا ہوا ظاہر کرنا معاہدے کی خلاف ورزی اور دھوکہ دہی پر مبنی ہونے کی وجہ سے نا جائز ہے۔

سوال:یہ ہے کہ اگر گاؤں میں دو جگہوں پر جمعہ نماز ہوتی ہو ( گاؤں میں دو جامع مسجد یں ہے ) اور اب لوگ چاہتے ہیں کہ ایک ہی جگہ جمعہ نماز پڑھیں گے پھر کیا دو میں سے ایک جگہ جمعہ ہمیشہ کے لیے بند کرنا جائز ہے؟

جواب:اگر کسی گاؤں میں شرائط جواز جمعہ موجود ہوں تو وہاں ایک سے زائد مساجد میں بھی جمعہ جائز ہے، لیکن شرعا پسند ید یہ ہے کہ جمعہ کی نماز بڑی جماعت کے ساتھ پڑھی جائے؛ تاکہ اہل اسلام کی شوکت وان کا اتحاد و اتفاق ظاہر ہو؛ اس لئے اگر آپ کے گاؤں والے ایک ہی جگہ جمعہ ادا کریں اور دوسری جگہ نماز جمعہ بالکلیہ موقوف کر دیں تو شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ بلکہ پسندیدہ ہے۔

سوال:میں کرکٹ کھیلتا ہوں لیکن کچھ دوست ہیں جو میچ پہ پیسے لگاتے ہیں کہ جو جیتے گا اسے وہ پیسے ملیں گے یعنی انعام کے طور پر کیا یہ کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ اگر پیسے نہ ہوں تو کھیلتے نہیں لیکن میرا دل کھیلنے کو بہت چاہتا ہے۔ بس آپ سے پوچھنا ہے کہ کیا کھیلنا چاہئے؟

جواب:میچ اس شرط پر کھیلنا کہ فریقین میں سے جوگیم ہار جائیگی وہ جیتنے والی ٹیم کو انعام دے گی صحیح نہیں ہے، یہ جوا ہے۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab