بسم اللّه الرحمن الرحيم
(۱) سوال:کیا اس بات کی کوئی حقیقت ہے کہ اگر اپنے گھر میں کسی پالتو جانور کا انتقال ہو جائے تو وہ گھر والوں کی جان کا صدقہ بن جاتا ہے؟
جواب:ایسی کوئی بات ہمارے علم میں نہیں ہے کہ پالتو جانو را گر مر جائے تو وہ جان کا صدقہ بنے کسی حدیث یا آیت میں ایسی بات ہماری نظر سے نہیں گزری۔
(۲) سوال:آج کل بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانا کیسا ہے اس لیے کہ عام انسان پرائیویٹ ہسپتال میں خون حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتے اور سرکاری ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر اتنا خون لگتا ہے کہ ہر کسی کو میسر نہیں ہوتا تو بلڈ کیمپ لگا کر کے اپنا خون دینا اور پھر ضرورت کے وقت اس سے فائدہ اٹھانا کیسا ہے؟
جواب:آج کل فتوی یہی ہے کہ اس طرح کیمپ لگا کر خون دیا جا سکتا ہے تاکہ بوقت ضرورت مریضوں کے کام آسکے۔
(۳) سوال:میں نے ایک شخص کو 10 ہزار ریال دیے تھے اس وقت ایک ریال کی قیمت 17 روپے ہندوستانی ہوتی تھی اور 10 ہزار ریال کی رقم ایک لاکھ 70 ہزار روپے بیٹھتی تھی۔ اب ہم ان سے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم اس وقت کے اعتبار سے یعنی 17 روپے کے حساب سے دیں گے حالانکہ اب ریال کا ریٹ بڑھ کر تقریبا 24 روپیہ ہو چکا ہے تو ہمارے لیے کیا حکم ہے؟
جواب:اگر قرض ریال میں دیا تھا تو واپسی بھی ریال میں ہی ہو گی چاہے اس کی قیمت گھٹ گئی ہو یا بڑھ گئی ہو اور اگر رو پہ متعین کر کے دیا تھا کہ 10 ہزار کے بجائے ایک لاکھ ستر ہزار دوں گا تو پھر صرف ایک لاکھ ستر ہزار ہی لے سکتے ہیں اس سے زیادہ نہیں لے سکتے۔
(۴) سوال:ربن اور فیتا وغیرہ کاٹ کر دکان کا افتتاح کرنا کیسا ہے کیا اس کا کوئی شریعت میں ثبوت ہے؟ اورفیتا
جواب:بظاہر ربن کاٹ کے افتتاح کرنا کفار کا مذہبی شعار تو نہیں ہے لیکن غیروں کا طریقہ تو بہر حال ہے اس لیے مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہیے اور دعا وغیرہ کے ذریعے افتتاح کرنا چاہیے۔
فقط واللّہ اعلم
Does this apply to your situation?
A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.
Ask Mufti Arbab
