Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 85

2 January 2026

5 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:اگر وقت سے پہلے اذان دے دی گئی تو کیا اذان کا اعادہ ضروری نہیں ہے؟

جواب:اگر وقت سے پہلے اذان دے دی گئی تو وقت کے بعد اس کا اعادہ کرنا ہوگا۔

(۲) سوال:کبھی وقت کی قلت کی وجہ سے بلا وضو اذان اور کبھی اقامت کہہ دیتے ہیں تو کیا یہ فعل صحیح ہے؟

جواب:اذان با وضود ینا مستحب ہے لیکن اگر بغیر وضو کے اذان دے دی تو گنجائش ہے، اور بلا وضو اقامت کہنا بہر حال مکروہ ہے۔

(۳) سوال:آنکھ سے بہنے والے صاف پانی کے بارے میں بتائیے جیسے دھوپ کی تپش سے یا پیاز کاٹنے سے، یا جمائی لینے سے، کبھی کھانسی کی وجہ سے سرمہ لگانے سے، یا آنکھ میں چوٹ لگنے سے جو صاف پانی نکلتا ہے تو کیا اس پانی کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب:تیز روشنی، دھوپ کی تپش، پیاز کاٹنے ، جمائی آنے ، کھانسی آنے ، سرمہ کی تیزی، یا سلائی آنکھ پر لگ جانے کی وجہ سے آنکھ سے نکلنے والے پانی سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

(۴) سوال:غسل کے بعد یا مکمل برہنہ ہونے سے یا کپڑے بدلتے وقت جسم کا چھپا ہوا حصہ کھل جاتا ہے تو کیا اس سے وضوٹوٹ جاتا ہے؟

جواب:بدن کا چھپا ہوا حصہ کھل جانے یا مکمل برہنہ ہو جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا عوام میں ننگے بدن کو دیکھ کر وضو ٹوٹنے کی بات جو مشہور ہے وہ محض غلط ہے۔

(۵) سوال:کچھ لوگ غسل خانہ میں ہی پیشاب کر دیتے ہیں بلکہ بچے تو اکثر کرتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟

جواب:غسل خانہ اگر کچا ہے اور اس میں پانی جمع ہو جاتا ہے تو وہاں پیشاب کرنا مکروہ تحریمی ہے، احادیث طیبہ میں اسے نسیان اور وساوس کا سبب بتایا گیا ہے۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab