بسم اللّه الرحمن الرحيم
(۱) سوال:ایک شخص نے زہر کھایا، تو فی الحال انتقال نہیں ہوا، بلکہ ایک مہینہ بعد اس کا انتقال ہوا۔ اب وہ شخص خود کشی کی وعید میں شمار ہو گا یا نہیں ؟
جواب:زہر کھانا یا اس کی کوشش کرنا اگر چہ اس میں نا کامی ہو ۔ بہر کیف خودکشی کی وعید میں داخل ہے۔ اور اگر یہ بندہ اس زہر کی بناء پر ہی مرا ہے تو یہ خود کشی ہی شمار ہو گی ۔
(۲) سوال:میری مسئلہ یہ ہے کہ اگر اذان نہ دے تو کیا نماز پڑھ سکتے ہیں؟ آپ وضاحت فرمادیں۔
جواب:نماز تو ہو جائے گی لیکن اذان دینا چاہیے سنت ہے۔
(۳) سوال:ہماری مسجد میں ایک صف میں پچپن سے ساٹھ آدمی آتے ہیں اندر کے حصہ میں چھ صفیں ہیں باہر کے حصہ میں چار صفیں ہیں۔ برائے کرم واضح کریں کہ اتنی بڑی مسجد میں نمازی کے آگے سے گزرنے کا شرعی مسئلہ کیا ہے؟
جواب:مسجد کی لمبائی ناپ لیں ، اگر لمبائی چالیس گز ( شرعی ) ہے تو وہ مسجد کبیر ہے، اس میں دو تین صف چھوڑ کر نمازی کے آگے سے گزر سکتے ہیں ورنہ نہیں۔
فقط واللّہ اعلم
Does this apply to your situation?
A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.
Ask Mufti Arbab
