بسم اللّه الرحمن الرحيم
(۱) سوال:سوال: نیچورل براون کلر میں مہندی ملاکر بالوں میں لگانا کیسا ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق:آپ اپنے سر اور داڑھی کے سفید بالوں میں جو خضاب استعمال کرتے ہیں اس کو لگانے کے بعد اگر بالوں کا کلر کالا (سیاہ) دِکھتا ہے تو اس طرح کے خضاب سے احتراز کریں، سرخ مہندی کا خضاب استعمال کریں یہ بہتر اور مستحب ہے۔
(۲) سوال:۔کیا قبرپر اذان دینا درست ہے اور اسکی طرف رخ کرکے دعاء مانگنا کیسا ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق: یہ امور بدعت اور ناجائز ہیں۔(فتاوی محمودیہ جلد ۵ صفحہ ۲۴۴)
(۳) سوال:۔کیا الکوحل سر میں بالوں کو بڑھانے کے لئے لگا سکتے ہیں یا نہیں؟
الجواب وباللہ التوفیق:نہیں۔(آپکے مسائل اور انکا حل ج ۸ ص ۳۷۶)
فقط واللّہ اعلم
Does this apply to your situation?
A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.
Ask Mufti Arbab
