Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 2

Jumuah Session 2

5 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:ایک صاحب کویت میں سروس کرتے ہیں انہوں نے وہاں ایک دوست سے قرض لیا، اور جس دوست سے قرضہ لیا وہ بھی دوسرے ملک کا تھا۔ جب قرض دینے والا دوست ملک واپس جارہا تھا تو اس نے پیسے مانگے لیکن قرض لینے والے کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بعد میں دینے کو کہہ دیا۔ لیکن قرض دینے والے کا اپنے ملک میں جاکر انتقال ہوگیا۔ تو اس قرض کا کیا ہوگا؟

جواب:۔  اگر کسی نے قرض خواہ قرض ادا نہیں کیا اور اس کا انتقال ہوگیا تو اس کے ورثاء کو تلاش کرکے انہیں وہ رقم ادا کردینے سے آپ بری الذمہ ہوجائیں گے اور اگر ورثہ بھی نہ ملیں تو اس رقم کا حکم یہ ہے ثواب کی نیت کے بغیر کسی مستحق زکوۃ شخص کو دے دیں۔ ایسا کرنے سے آپ حق سے بری الذمہ ہوجائیں گے۔

سوال:۔ اگر کسی نے کسی کا بچہ گود لیا اور اس کی پرورش کی تو شادی کے ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے گا؟

جواب:۔  ایک بات تو یہ کہ لے پالک بچوں کی نسبت ان کے حقیقی والدین ہی کی طرف کی جائے، جن کی پشت سے وہ پیدا ہوئے ہیں، اس لیے کہ کسی کو منہ بولا بیٹا بنانے سے شرعًا وہ حقیقی بیٹا نہیں بن جاتا اور نہ ہی اس پر حقیقی اولاد والے احکام جاری ہوتے ہیں،  البتہ گود لینے والے کو پرورش، تعلیم وتربیت اور ادب واخلاق سکھانے کا ثواب ملے گا، جاہلیت کے زمانہ میں یہ دستور تھا کہ لوگ لے پالک اور منہ بولی اولاد کو حقیقی اولاد کا درجہ دیتے تھے، لیکن اسلام نے اس تصور ورواج کو ختم کرکے یہ اعلان کردیا کہ منہ بولی اولاد حقیقی اولاد نہیں ہوسکتی، اور لے پالک اور منہ بولی اولاد کو ان کے اصل والد کی طرف منسوب کرنا ضروری ہے۔

سوال:۔ مفتی صاحب ایسا ولیمہ جس میں منکرات نہ ہوں کی دعوت قبول کرنا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب:۔ دعوت قبول کرنے میں کوئی شرعی مانع (رکاوٹ) نہ ہو تو دعوت قبول کرنی چاہیے، بصورتِ دیگر جس درجے کا مانع ہو، اس کے مطابق دعوت میں شرکت سے رکنے کا حکم ہوگا۔

سوال:۔ عدت میں اندر اپنے گھر کے کام کاج کر سکتی ہے یا نہیں؟

جواب:۔ جی ہاں عدت کی حالت میں عورت اپنے گھر کے اندر کے تمام کام کر سکتی ہے۔

سوال:۔ کیا ایسے جانور جس کی ایک آنکھ سفید ہو اور ایک کالی  ایسے جانور کی قربانی کرنا جائز ہے؟

جواب:۔  اگر دونوں آنکھوں سے صاف نظر آتا ہے تو ایسے جانور کی قربانی درست ہے۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab