Skip to content

   

Namaz — chapter 17 of 27

نمازِ وتر

Witr

The witr prayer and the dua of qunut.

نماز وتر واجب ہے اس کے پڑھنے کی تاکید فرض نماز کی طرح آئی ہے۔ اگر چھوٹ جائے تو اس کی قضا واجب ہے اور بلاعذر قصداً چھوڑنا بڑا گناہ ہے۔ نماز وتر کی تین رکعتیں ہیں، دورکعت پڑھ کر قعدہ کیاجاتاہے اورالتحیات پڑھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ پھر کھڑے ہوکر سورئہ فاتحہ اور سورت پڑھتے ہیں ،اس کے بعد کانوں تک دونوں ہاتھ اٹھاتے ہیں اور اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہہ کر پھر دونوں ہاتھ باندھ کر دعائے قنوت آہستہ پڑھتے ہیں ، پھر دعائے قنوت پڑھ کر رکوع کرکے باقی نماز حسب قاعدہ پوری کرلیتے ہیں۔ دعائے قنوت پڑھنی واجب ہے اگر وہ یاد نہ ہو تو رَبَّنَا اٰتِنَا فِيالدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِي الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ یَا رَبِّ، یَارَبِّ، یَا رَبِّ پڑھ لیاجائے۔ اور اگر بھول کر رکوع میں چلاجائے تو پھر کھڑا ہوکر نہ پڑھے سجدئہ سہو کرلے۔

دعائے قنوت:

اَللّٰہُمَّ إِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ وَنُؤْمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَنُثْنِيْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ وَنَشْکُرُکَ وَلَا نَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ۔ اَللّٰہُمَّ إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّيْ وَنَسْجُدُ وَإِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ وَنَرْجُوْ رَحْمَتَکَ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ إِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِمُلْحِقٌ۔

اے اللہ! ہم تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے بخشش چاہتے ہیں اور تجھ ہی پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں اور تیری خوبیاں بیان کرتے ہیں اور تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور ناشکری نہیں کرتے۔ ہم علیحدگی اور بیزاری اختیار کرتے ہیں، اس سے جو تیری نافرمانی کرے۔اے اللہ !تجھ ہی کوہم پُوجتے ہیں اور تیرے ہی لیے ہم نمازیں پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف دوڑتے ہیں اور خدمت میں حاضر ہیں اور تیری رحمت کے امید وار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں، یقینا تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔