Namaz — chapter 14 of 27
نمازکے فرائض و وَاجِبات وغیرہ کی پوری تفصیل
The Full Detail
The fard and wajibat, the sunan and mustahabbat, what breaks the prayer and what is disliked.
فرائض نماز:
- ۱۔ تمام بدن کاپاک ہونا۔
- ۲۔کپڑے پاک ہونا۔
- ۳۔نماز کی جگہ پاک ہونا۔
- ۴۔سترڈھانکنا۔
- ۵۔وقت پر نمازپڑھنا۔
- ۶۔قبلہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا۔
- ۷۔نماز کی نیت دل سے کرنا۔
- ۸۔تکبیر تحریمہ ۔
- ۹۔فرضوں اوروتروں کو کھڑے ہوکر پڑھنا۔
- ۱۰۔فرض کی دو رکعتوں میں اور وتر ونفل کی تمام رکعتوں میں کم از کم ایک آیت پڑھنا۔
- ۱۱۔رکوع۔
- ۱۲۔دوسجدے کرنا۔
- ۱۳۔آخری تشہّد میں بیٹھنا۔
- ۱۴۔قصدا کوئی کام نماز سے نکلنے کے لیے کرنا۔
واجباتِ نماز:
- ۱۔فاتحہ پڑھنا۔
- ۲۔ایک سورت یا تین آیتیں فرض کی کوئی سی دو رکعتوں میں پڑھنا اور وتر ونفل کی سب رکعتوں میں پڑھنا۔
- ۳۔پہلی دو رکعتوں کو سورت کے لیے متعین کرنا۔
- ۴۔فاتحہ کو سورت سے پہلے پڑھنا۔
- ۵۔تعدیلِ اَرکان یعنی ہررکن کو اچھی طرح اداکرنا۔
- ۶۔پہلا قعدہ کرنا۔
- ۷۔پہلے قعدہ میں تشہد پڑھنا۔
- ۸۔تشہد پڑھ کر تیسری رکعت کے لیے فورًا کھڑا ہونا۔
- ۹۔لفظ السلام کہنا۔
- ۱۰۔وتروںمیں دعا ئے قنوت پڑھنا۔
- ۱۱۔دونوں عیدوں میں زائد تکبیریں کہنا۔
- ۱۲۔عید کی نماز میں دوسری رکعت کے رکوع کی تکبیرکہنا۔
- ۱۳۔امام کو نماز فجر، نماز جمعہ، نماز عیدین اورمغرب وعشاء کی پہلی دو رکعتوں میں زور سے قراء ت کرنا، ایسے ہی تراویح میں اور رمضان کے وتر میں امام کو قراء ت آواز سے کرنا۔
- ۱۴۔ظہروعصر میں قراء ت آہستہ پڑھنا۔
سُننِ نماز:
- ۱۔تکبیرِتحریمہ کے لیے دونوں ہاتھ اٹھانا۔مردوں کو دونوں کانوں تک اور عورتوں کو مونڈھوں تک۔
- ۲۔انگلیوںکو تکبیر کے وقت کھلا رکھنا۔
- ۳۔مقتدی کو امام کے ساتھ تکبیر تحریمہ کہنا۔
- ۴۔مردوںکو داہنا ہاتھ بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے حلقہ بنا کر رکھنا۔
- ۵۔عورتوںکو دونوں ہاتھ سینہ پر بلاحلقہ کے رکھنا۔
- ۶۔ سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ پڑھنا۔
- ۷۔ أَعُوْذُ پڑھنا۔
- ۸۔ہررکعت کے شروع میں بِسْمِ اللّٰہِ پڑھنا۔
- ۹۔آمین کہنا۔
- ۱۰۔ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہنا۔
- ۱۱۔ سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ، أَعُوْذُ، بِسْمِ اللّٰہِ اور رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کوآہستہ کہنا۔
- ۱۲۔تکبیر تحریمہ کے وقت سرسیدھا رکھنا۔
- ۱۳۔امام کو تکبیر آواز سے کہنا۔
- ۱۴۔ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ امام کو زور سے کہنا۔
- ۱۵۔نمازمیں کھڑے ہونے کی حالت میں دونوں قدموں کے درمیان چار انگل کا فاصلہ کرنا۔
- ۱۶۔مقیم کو فجر اور ظہر میں طوالِ مُفَصّل یعنی سورئہ حُجُرات سے سورئہ بُرُوج تک سورتوں میں سے کوئی سورت پڑھنا۔ عصر وعشاء میں اَوْساطِ مُفَصَّل یعنی بُرُوج سے لَمْ یَکُنْ تک پڑھنا۔ مغرب میں قِصَارِمُفَصَّل یعنی لم یکن سے اخیرتک کی سورتوں میں سے پڑھنا۔
- ۱۷۔فجر کی صرف پہلی رکعت کو دوسری کے مقابلہ میں کچھ طویل کرنا۔
- ۱۸۔رکوع کی تکبیرکہنا۔
- ۱۹۔رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیْمُ تین بار کہنا۔
- ۲۰۔رکوع میں دونوں ہاتھوںسے گھٹنوںکوپکڑنا۔
- ۲۱۔مردوںکو انگلیوں کو کشادہ کرنا اور عورت کو کشادہ نہ کرنا۔
- ۲۲۔دونوں پنڈلیوں کو کھڑا کرنا۔
- ۲۳۔پشت کو بچھادینا، عورتوں کو زیادہ نہ جھکنا۔
- ۲۴۔سرکو سرین کی برابرکرنا۔
- ۲۵۔رکوع سے اٹھنا۔
- ۲۶۔رکوع کے بعد اطمینان سے کھڑا ہونا۔
- ۲۷۔سجدے کے لیے پہلے گھٹنے رکھنا، پھر ہاتھ، پھر چہرہ رکھنا۔
- ۲۸۔سجدے سے اٹھتے وقت اول چہرہ اٹھانا ،پھر ہاتھ، پھر گھٹنے اٹھانا۔
- ۲۹۔سجدہ میں جاتے وقت تکبیر کہنا۔
- ۳۰۔سجدہ سے سراٹھاتے وقت تکبیر کہنا۔
- ۳۱۔سجدہ میںسر دونوں ہاتھوں کے درمیان رکھنا۔
- ۳۲۔سجدہ میں تین دفعہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰی کہنا۔
- ۳۳۔مرد کو اپنا پیٹ رانوں سے دور رکھنا اوردونوں کہنیوں کو دونوں پہلوؤں سے علیحدہ رکھنا اور دونوں کلائیوں کو زمین پر نہ رکھنا۔
- ۳۴۔عورت کو پست ہوکر سجدہ کرنااور پیٹ کو رانوں سے ملادینا۔
- ۳۵۔قومہ یعنی رکوع سے سیدھا کھڑا ہونا۔
- ۳۶۔جلسہ یعنی دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا۔
- ۳۷۔جلسہ میں دونوں ہاتھ رانوںپررکھنا۔
- ۳۸۔قعدہ میںداہنے پیر کو کھڑا کرنا بائیں کو بچھانا۔
- ۳۹۔عورت کوقعدہ میں تورُّک کرنایعنی سرین پر بیٹھ کر پاؤں دا ہنی طرف کو نکالنا۔
- ۴۰۔التحیات پڑھتے ہوئے أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلٰہَ کے لاَ پر کلمہ کی انگلی کو اٹھانا اور إِلاَّ اللّٰہُ پر نیچے کردینا۔
- ۴۱۔اخیر کی دونوں رکعتوں میںفاتحہ پڑھنا۔
- ۴۲۔اخیر قعدہ میں درود شریف پڑھنا۔
- ۴۳۔درود شریف کے بعد ایسی دعا پڑھنا جس کے الفاظ قرآن وحدیث کے الفاظ کے مشابہ ہوں۔
- ۴۴۔دائیں بائیں سلام پھیرتے ہوئے منہ پھیرنا۔
- ۴۵۔سلام میںامام کو مقتدیوں اورفرشتوں اور نیک جنوں کی نیت کرنا۔
- ۴۶۔مقتدی کو سلام کرتے ہوئے اپنے امام ( کی جس جانب میں ہو، اور اگر بالکل اس کے پیچھے ہو تو دونوں جانب میں) اور تمام مقتدیوںکی خواہ جنات ہوں یا انسان اور کراماً کاتبین کی نیت کرنا۔
- ۴۷۔ تنہا نمازپڑھنے والے کوصرف فرشتوں کی نیّت کرنا۔
- ۴۸۔دوسرے سلام کو پہلے سلام سے ذراآہستہ کہنا۔
- ۴۹۔مقتدی کو امام کے سلام کے ساتھ سلام پھیرنا۔
- ۵۰۔دائیں جانب پہلے سلام پھیرنا۔
- ۵۱۔مسبوق کو امام کے دونوں سلاموں کے بعد کھڑا ہونا۔
مستحباتِ نماز:
- ۱۔مرد کو دونوںہتھیلیوں کو دونوں آستینوں سے تکبیرِ تحریمہ کے وقت نکالنا۔
- ۲۔ نمازی کو قیام کے وقت سجدہ کی جگہ نظر رکھنا اور رکوع میں قدم کی پشت پر اور سجدہ میں ناک کی طرف اور بیٹھنے کے وقت گود کی طرف اور سلام پھیرنے کے وقت دونوں مونڈھوں کی طرف نظر رکھنا۔
- ۳۔ کھانسی کو جہاں تک ہوسکے ضبط کرنا۔
- ۴۔ جمائی کے وقت منہ بند رکھنا۔
مُفْسِدات یعنی نماز کو توڑنے والی چیزیں:
- ۱۔ بات کرنا اگرچہ بھول کر ہو یاغلطی سے ہو۔
- ۲۔ ایسی دعا مانگنا جو لوگوںکی بات چیت کے مشابہ ہو۔
- ۳۔ کسی کو سلام کرنا اگرچہ بھول کر ہو۔
- ۴۔ سلام کازبان سے جواب دینا۔
- ۵۔ عملِ کثیر یعنی کوئی ایسا کام کرنا جس کے کرنے والے کو دیکھنے والا یہ سمجھے کہ یہ نمازنہیںپڑھ رہاہے۔
- ۶۔ سینہ کو قبلہ سے پھیر دینا۔
- ۷۔ کسی چیز کا جو منہ سے باہر ہو کھانااگرچہ تھوڑی ہو۔
- ۸۔ جو چیز دانتوں کے درمیان چنے کے برابر ہو اس کو کھالینا۔
- ۹۔ پانی وغیرہ پینا۔
- ۱۰۔ بلاضرورت کھنکارنا۔
- ۱۱۔ اف تف کہنا۔
- ۱۲۔ آہ کہنا۔
- ۱۳۔ اوہ کہنا۔
- ۱۴۔ تکلیف اور درد کی وجہ سے آواز سے رونا۔
- ۱۵۔ چھینکنے والے کے جواب میں یَرْحَمُکَ اللّٰہ کہنا۔
- ۱۶۔ خدا کے شریک سے سوال کرنے والے کے جواب میں لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ کہنا یا رنج کی بات سن کر إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھنا اور اچھی خبر سن کر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنا اور تعجب کی بات پر لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ یا سُبْحَانَ اللّٰہُ پڑھنا۔
- ۱۷۔ کسی قرآن کی آیت کو خطاب اور جواب کی نیت سے پڑھنا۔
- ۱۸۔ تیمم کرنے والے کا پانی پر قادر ہوجانا۔
- ۱۹۔ موزوںپر مسح کرنے والے کی مدت کا ختم ہوجانا۔
- ۲۰۔ موزوں کو نکال دینا اگرچہ فعلِ قلیل سے نکالاجائے۔
- ۲۱۔ ان پڑھ کا ایک آیت یاد کرلینا۔
- ۲۲۔ ننگے کوکپڑا مل جانا۔
- ۲۳۔ اشارہ سے نماز پڑھنے والے کا رکوع سجدہ پر قادر ہوجانا۔
- ۲۴۔ صاحب ترتیب کو قضانماز یاد آجانا۔
- ۲۵۔ جو امامت کے قابل نہ ہو اس کو خلیفہ بنانا۔
- ۲۶۔ نمازِ فجر میں سورج نکل آنا۔
- ۲۷۔ عیدین کی نماز میں زوال ہوجانا۔
- ۲۸۔ جمعہ کی نماز میں عصر کا وقت ہوجانا۔
- ۲۹۔ پٹی کا زخم سے اچھا ہوکر گرجانا۔
- ۳۰۔ معذور کے عذر کا جاتارہنا۔
- ۳۱۔ قصدًا وضو توڑدینا یا کسی دوسرے کے فعل سے وضو ٹوٹ جانا، مثلا کسی نے کوئی چیز ماری اور خون نکل آیا۔
- ۳۲۔ بے ہوش ہوجانا۔
- ۳۳۔ پاگل ہوجانا۔
- ۳۴۔ نہانے کی حاجت ہوجانا۔
- ۳۵۔ رکوع سجدہ والی نماز میں کسی عورت کا ایک مکان میں بلاحائل کے مرد کے برابر کھڑا ہوجانا بشرطیکہ تحریمہ میں دونوں شریک ہوں اور ایک ہی نماز پڑھ رہے ہوں اور امام نے عورت کی امامت کی نیّت بھی کی ہو۔
- ۳۶۔ اپنے امام کے علاوہ دوسرے شخص کو نماز میں غلطی بتانا۔
- ۳۷۔ اللّٰہُ أَکْبَرُ کے ہمزہ میں مدکرنا۔
- ۳۸۔ قرآن شریف دیکھ کر نماز میں پڑھنا۔
- ۳۹۔ ایک رکن کی مقدار سترکا کھل جانا۔
- ۴۰۔ مقتدی کا امام سے پہلے کوئی رکن پورا کرلینا اور امام کے ساتھ بالکل شریک نہ ہونا۔
مکروہاتِ نماز:
- ۱۔ کسی واجب یا سنت کو قصدًا ترک کرنا۔
- ۲۔ گردن موڑ کر دیکھنا۔
- ۳۔ کتے کی طرح بیٹھنا۔
- ۴۔ دونوں آستینوں کو چڑھانا۔
- ۵۔ کُرتا کے موجود ہوتے ہوئے صرف لنگی یاپاجامہ سے نماز پڑھنا۔
- ۶۔ سلام کا جواب اشارہ سے دینا۔
- ۷۔ بلاعذر کے چار زانو بیٹھنا۔
- ۸۔ مرد کو بالوں کا چوٹا باندھ کر نماز پڑھنا۔
- ۹۔ سر پر رومال ایسی طرح باندھنا کہ سرکا بیچ کھلا رہے۔
- ۱۰۔ کپڑے کو اِدھر اُدھر سے اٹھانایااِدھر اُدھر کو لٹکادینا اورغیر معتاد طریقہ پر پہننا۔
- ۱۱۔ دا ہنی بغل کے نیچے کو نکال کر بائیں مونڈھے پر چادر ڈالنا۔
- ۱۲۔ قراء ت کو قیام میںپورا نہ کرنا رکوع میں جاتے ہوئے پورا کرنا۔
- ۱۳۔ نفل کی پہلی رکعت کو طویل کرنا۔
- ۱۴۔ دوسری رکعت کو پہلی سے تمام نمازوں میں طویل کرنا۔
- ۱۵۔ فرض کی ایک رکعت میں سورت کومکرّرپڑھنا۔
- ۱۶۔ چھوٹی دوسورتوں کے درمیان ایک سورت چھوڑ کر پڑھنا۔
- ۱۷۔ خوشبو قصدًا سونگھنا۔
- ۱۸۔ اپنے کپڑے یا پنکھے سے ایک دو مرتبہ ہوا کرنا۔
- ۱۹۔ ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کو سجدہ وغیرہ میں قبلہ سے پھیرنا۔
- ۲۰۔ رکوع میں دونوں ہاتھ گھٹنوں پر نہ رکھنا۔
- ۲۱۔ جمائی لینا۔
- ۲۲۔ دونوں آنکھوں کو بند کرنا۔
- ۲۳۔ آسمان کی طرف دیکھنا۔
- ۲۴۔ انگڑائی لینا۔
- ۲۵۔ عملِ قلیل یعنی تھوڑا ساکام کرنا۔
- ۲۶۔جوں کو پکڑنا اور مارنا مگر جب پریشان کرے تو مکروہ نہیں۔
- ۲۷۔ ناک اور منہ کو ڈھکنا۔
- ۲۸۔ منہ میں کوئی ایسی چیز رکھنا جو قراء تِ مسنونہ سے مانع ہو۔
- ۲۹۔ سجدہ صافہ کے پیچ پر یا تصویر پر کرنا۔
- ۳۰۔ بلاعذر صرف پیشانی پر سجدہ کرنا۔

