Namaz — chapter 9 of 27
رکعات
The Rak'ahs
How many rak'ahs each prayer of the day and night carries.
نماز شروع کرکے سبحانک اللّٰہم، الحمد اور سورت پڑھ کر جب ایک رکوع اور دو سجدے کرلیے ایک رکعت ہوگئی۔ اس کے بعد کھڑے ہوکر بسم اللہ، الحمد اور سورت پڑھ کر رکوع اور دوسجدے کرنے پر دوسری رکعت ہوجائے گی۔ اسی طرح تیسری اور چوتھی رکعت ہوتی ہے۔ لیکن فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف الحمد پڑھی جاتی ہے سورت نہیں پڑھی جاتی۔ سنّتوں اور نفلوں اور وتر کی ہر رکعت میں الحمد کے ساتھ سورت بھی پڑھی جاتی ہے۔
- ۱۔ فجر کی چار رکعت ہیں، اول دو رکعت سنّتِ مؤکدہ یعنی جن کا پڑھنا ضروری ہے ،پھر دو رکعت فرض۔
- ۲۔ظہر کی بارہ رکعتیں ہیں: اول چار رکعت سنت مؤکدہ، پھر چار رکعت فرض، پھر دو رکعت سنت مؤکدہ، پھر دو رکعت نفل۔
- ۳۔ عصرمیں چار رکعت فرض ہیں اور ان سے پہلے دو یا چار رکعت نفل پڑھنا مستحب ہے۔
- ۴۔ مغرب میں تین رکعت اوّل فرض پڑھی جاتی ہیں ،اس کے بعد دو رکعت سنّت مؤکدہ ، پھر دو نفل یا چھ نفل ان کو صلوٰۃُ الاوّابین کہتے ہیں۔
- ۵۔ عشاء میں اول چار سنتیں پڑھنا مستحب ہے، پھر چار فرض، پھر دو سنّت مؤکدہ، پھر دو نفل، پھر تین وتر واجب ،پھر دو نفل۔
- ۶۔ نمازِ جمعہ میں اوّل چار سنتیں مؤکدہ، پھر دو فرض امام کے ساتھ، اس کے بعد چار سنتیں مؤکدہ ایک سلام سے ،پھر دو سنّتِ مؤکدہ، پھر دو نفل ۔
- ۷۔ نمازِ عیدین دو رکعت بہ نیت واجب۔
| نماز | سنت — فرض سے پہلے | فرض | سنت — فرض کے بعد | نفل — فرض کے بعد | وتر | نفل — وتر کے بعد | کُل رکعتیں |
|---|---|---|---|---|---|---|---|
| فجر | ۲ رکعت سنتِ مؤکدہ | ۲ | کوئی رکعت نہیں | کوئی رکعت نہیں | کوئی رکعت نہیں | کوئی رکعت نہیں | ۴ |
| ظہر | ۴ رکعت سنتِ مؤکدہ | ۴ | ۲ رکعت سنتِ مؤکدہ | ۲ | کوئی رکعت نہیں | کوئی رکعت نہیں | ۱۲ |
| عصر | ۴ | ۴ | کوئی رکعت نہیں | کوئی رکعت نہیں | کوئی رکعت نہیں | کوئی رکعت نہیں | ۸ |
| مغرب | —کوئی رکعت نہیں | ۳ | ۲ رکعت سنتِ مؤکدہ | ۲ | کوئی رکعت نہیں | کوئی رکعت نہیں | ۷ |
| عشاء | ۴ | ۴ | ۲ رکعت سنتِ مؤکدہ | ۲ | ۳ رکعت واجب | ۲ | ۱۷ |
| جمعہ | ۴ رکعت سنتِ مؤکدہ | ۲ | ۴+۲ رکعت سنتِ مؤکدہ | ۲ | کوئی رکعت نہیں | کوئی رکعت نہیں | ۱۴ |
- فجرکُل ۴ رکعتیںسنت۲سنتِ مؤکدہفرض۲
- ظہرکُل ۱۲ رکعتیںسنت۴سنتِ مؤکدہفرض۴سنت۲سنتِ مؤکدہنفل۲
- عصرکُل ۸ رکعتیںسنت۴فرض۴
- مغربکُل ۷ رکعتیںفرض۳سنت۲سنتِ مؤکدہنفل۲
- عشاءکُل ۱۷ رکعتیںسنت۴فرض۴سنت۲سنتِ مؤکدہنفل۲وتر۳واجبنفل۲
- جمعہکُل ۱۴ رکعتیںسنت۴سنتِ مؤکدہفرض۲سنت۴+۲سنتِ مؤکدہنفل۲
وتر واجب ہیںسنّتِ مؤکدہ، یعنی جن کا پڑھنا ضروری ہے

