Skip to content

   

Posts

Mazameen o Maqalat

10 articles on belief, character, and the life of the heart

Article

روزہ ایک نور ہے جس سے گناہوں میں کمی آجاتی ہے

Fasting is a Light by Which Sins are Lessened

1 min readopen on its own page

غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ روزہ نور ہے کیونکہ روزہ کی حقیقت یہی ہے کہ لذتوں اور شہوتوں کو ترک کردینا، اور لذتوں و شہوتوں کے چھوڑ دینے سے خود مشاہدہ ہوسکتا ہے کہ قلب میں ایک نور اور انشراح کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ اور وجہ اس کی یہ ہے کہ:گناہوں کے دو درجے ہیں۔ ایک تو گناہوں کا تقاضا، اور ایک اس تقاضے پر عمل۔ اور جس طرح گناہ کرنے سے ظلمت ہوتی ہے اسی طرح گناہوں کے تقاضے سے۔ گویا بالفعل ظلمت نہیں مگر بالقوۃ ظلمت ضرور ہوتی ہے (یعنی یہ گناہوں کا تقاضا آگے چل کر ظلمت کا ذریعہ بن جاتا ہے) اور روزہ سے گناہوں کے تقاضے میں کمی آجاتی ہے۔ جب تقاضے میں کمی آجاتی ہے تو گناہوں میں بھی کمی آجاتی ہے۔ اس طرح روزہ سے ظلمت کے دونوں درجے ختم ہوجاتے ہیں۔ پھر روزہ کے نور ہونے میں کیا شبہ رہا۔

احکام رمضان، صفحہ ۶۸، ملفوظات حکیم الامت، مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

Have a question on this?

An article speaks generally. If your own case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab