Hajj & Umrah Guide — chapter 8 of 21
طواف کے سات چکروں کی دعائیں
Duas for the Seven Rounds of Tawaf
The different duas circulated for each round aren't established from hadith, and reciting them isn't required — but for whoever wants to, here is the set that is commonly printed.
ماخذ: احکام حج — مفتی محمد شفیع عثمانی
طواف کے ساتوں چکر میں الگ الگ جو دعائیں مختلف اردو کی کتابوں میں ملتی ہیں یہ احادیث سے ثابت نہیں ہیں۔ لہٰذا ان کا پڑھنا بھی ضروری نہیں ہے۔ لیکن جو پڑھنا چاہے وہ پڑھ سکتا ہے، کوئی حرج نہیں ہے۔ ذیل کی دعائیں احکام حج کے ضمیمہ سے لی گئی ہیں، جہاں ناشر نے خود لکھا ہے کہ یہ مولانا عاشق الٰہی صاحب بلند شہری کی کتاب «العمرہ» سے شامل کی گئی ہیں۔
ہر دعا حجرِ اسود سے شروع ہو کر رکنِ یمانی تک پڑھی جاتی ہے۔ رکنِ یمانی پر پہنچ کر اسے ختم کر دیا جائے اور وہاں سے حجرِ اسود تک آگے بڑھتے ہوئے ہر چکر میں یہی دعا پڑھی جائے: «رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ، وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ مَعَ الْأَبْرَارِ، يَا عَزِيزُ يَا غَفَّارُ، يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ» — اے پروردگار! ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور آخرت میں بھی، اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچا، اور نیک لوگوں کے ساتھ ہمیں جنت میں داخل فرما، اے بڑی عزت والے، اے بڑی بخشش والے، اے تمام جہانوں کے پالنے والے۔
پہلے چکر کی دعا
«سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ إِيمَانًا بِكَ وَتَصْدِيقًا بِكَلِمَاتِكَ وَوَفَاءً بِعَهْدِكَ وَاتِّبَاعًا لِسُنَّةِ نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ ﷺ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ وَالْمُعَافَاةَ الدَّائِمَةَ فِي الدِّينِ وَالدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ وَالنَّجَاةَ مِنَ النَّارِ» — اللہ تعالیٰ پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اور اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے پھرنے اور عبادت کی طرف راغب ہونے کی قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے جو بزرگی اور عظمت والا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور سلام نازل ہو اللہ کے رسول ﷺ پر۔ اے اللہ! تجھ پر ایمان لاتے ہوئے اور تیرے کلمات کی تصدیق کرتے ہوئے اور تجھ سے کیے ہوئے عہد کو پورا کرتے ہوئے اور تیرے نبی محمد ﷺ کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے، اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں معافی کا، اور ہر بلا سے سلامتی کا، اور ہر تکلیف سے دائمی حفاظت کا، دین اور دنیا اور آخرت میں، اور جنت نصیب ہونے اور دوزخ سے نجات پانے کا۔
دوسرے چکر کی دعا
«اللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا الْبَيْتَ بَيْتُكَ، وَالْحَرَمَ حَرَمُكَ، وَالْأَمْنَ أَمْنُكَ، وَالْعَبْدَ عَبْدُكَ، وَأَنَا عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ، وَهَذَا مَقَامُ الْعَائِذِ بِكَ مِنَ النَّارِ، فَحَرِّمْ لُحُومَنَا وَبَشَرَتَنَا عَلَى النَّارِ، اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْإِيمَانَ وَزَيِّنْهُ فِي قُلُوبِنَا، وَكَرِّهْ إِلَيْنَا الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ، وَاجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِينَ، اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ، اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ» — اے اللہ! بے شک یہ گھر تیرا گھر ہے، اور یہ حرم تیرا حرم ہے، اور یہاں کا امن تیرا ہی دیا ہوا ہے، اور ہر بندہ تیرا ہی بندہ ہے، اور میں تیرا ہی بندہ اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں، اور یہ دوزخ کی آگ سے تیری پناہ پکڑنے والے کی جگہ ہے، سو ہمارے گوشت اور کھال کو دوزخ پر حرام فرما دے۔ اے اللہ! ہمارے لیے ایمان کو محبوب بنا دے اور ہمارے دلوں میں اسے مزین کر دے، اور کفر اور بدکاری اور نافرمانی کو ہمارے لیے ناپسندیدہ بنا دے، اور ہمیں ہدایت پانے والوں میں شامل فرما دے۔ اے اللہ! جس دن تو اپنے بندوں کو دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے مجھے عذاب سے بچانا۔ اے اللہ! مجھے بغیر حساب کے جنت عطا فرمانا۔
تیسرے چکر کی دعا
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّكِّ وَالشِّرْكِ وَالشِّقَاقِ وَالنِّفَاقِ وَسُوءِ الْأَخْلَاقِ، وَسُوءِ الْمَنْظَرِ وَسُوءِ الْمُنْقَلَبِ فِي الْمَالِ وَالْأَهْلِ وَالْوَلَدِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رِضَاكَ وَالْجَنَّةَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ سَخَطِكَ وَالنَّارِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ» — اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں شک سے اور شرک سے اور اختلاف سے اور نفاق سے اور برے اخلاق سے، اور برے حال سے اور مال اور اہل و عیال اور اولاد میں برے انجام سے۔ اے اللہ! میں تجھ سے تیری رضا اور جنت کا سوال کرتا ہوں، اور تیری ناراضگی اور دوزخ سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں قبر کی آزمائش سے، اور زندگی اور موت کی ہر آزمائش سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
چوتھے چکر کی دعا
«اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ حَجًّا مَبْرُورًا وَسَعْيًا مَشْكُورًا وَذَنْبًا مَغْفُورًا وَعَمَلًا صَالِحًا مَقْبُولًا وَتِجَارَةً لَنْ تَبُورَ، يَا عَالِمَ مَا فِي الصُّدُورِ أَخْرِجْنِي يَا اللَّهُ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ، وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ وَالنَّجَاةَ مِنَ النَّارِ، رَبِّ قَنِّعْنِي بِمَا رَزَقْتَنِي وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَنِي وَاخْلُفْ عَلَى كُلِّ غَائِبَةٍ لِي مِنْكَ بِخَيْرٍ» — اے اللہ! اس حج کو حجِ مقبول اور سعی کو مشکور اور گناہوں کو بخشا ہوا اور عمل کو صالح و مقبول اور تجارت کو بے نقصان بنا دے، اے دلوں کے بھید جاننے والے! مجھے اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال دے۔ اے اللہ! میں تجھ سے تیری رحمت کو واجب کرنے والے اعمال اور تیری مغفرت کو لازم بنانے والے اسباب کا سوال کرتا ہوں، اور ہر گناہ سے سلامتی اور ہر نیکی سے فائدہ اٹھانے، اور جنت ملنے اور دوزخ سے نجات پانے کا۔ اے میرے پروردگار! تو نے جو کچھ مجھے رزق دیا ہے اس میں مجھے قناعت عطا کر، اور جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان میں برکت دے، اور میری جو چیزیں میری نظروں سے اوجھل ہیں ان کی حفاظت فرما۔
پانچویں چکر کی دعا
«اللَّهُمَّ أَظِلَّنِي تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِكَ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّكَ، وَلَا بَاقِيَ إِلَّا وَجْهُكَ، وَاسْقِنِي مِنْ حَوْضِ نَبِيِّكَ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ شَرْبَةً هَنِيئَةً مَرِيئَةً لَا أَظْمَأُ بَعْدَهَا أَبَدًا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ سَيِّدُنَا مُحَمَّدٌ ﷺ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ سَيِّدُنَا مُحَمَّدٌ ﷺ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ وَنَعِيمَهَا وَمَا يُقَرِّبُنِي إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ فِعْلٍ أَوْ عَمَلٍ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ وَمَا يُقَرِّبُنِي إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ فِعْلٍ أَوْ عَمَلٍ» — اے اللہ! جس دن تیرے عرش کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا اور تیری ذات کے سوا کوئی باقی نہ رہے گا، مجھے اس دن اپنے عرش کے سائے میں جگہ دینا، اور اپنے نبی محمد ﷺ کے حوض سے مجھے ایسا خوشگوار اور خوش ذائقہ گھونٹ پلانا کہ اس کے بعد مجھے کبھی پیاس نہ لگے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس کا سوال تیرے نبی محمد ﷺ نے تجھ سے کیا، اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس برائی سے جس سے تیرے نبی محمد ﷺ نے تیری پناہ چاہی۔ اے اللہ! میں تجھ سے جنت اور اس کی نعمتوں کا، اور ہر اس قول و فعل و عمل کا سوال کرتا ہوں جو مجھے اس سے قریب کر دے، اور دوزخ سے اور ہر اس قول و فعل و عمل سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو مجھے اس کے قریب کر دے۔
چھٹے چکر کی دعا
«اللَّهُمَّ إِنَّ لَكَ عَلَيَّ حُقُوقًا كَثِيرَةً فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكَ، وَحُقُوقًا كَثِيرَةً فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَ خَلْقِكَ، اللَّهُمَّ مَا كَانَ لَكَ مِنْهَا فَاغْفِرْهُ لِي، وَمَا كَانَ لِخَلْقِكَ فَتَحَمَّلْهُ عَنِّي، وَأَغْنِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَبِطَاعَتِكَ عَنْ مَعْصِيَتِكَ، وَبِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ، يَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ، اللَّهُمَّ إِنَّ بَيْتَكَ عَظِيمٌ وَوَجْهَكَ كَرِيمٌ، وَأَنْتَ يَا اللَّهُ حَلِيمٌ كَرِيمٌ عَظِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي» — اے اللہ! مجھ پر تیرے بہت سے حقوق ہیں ان چیزوں میں جو میرے اور تیرے درمیان ہیں، اور بہت سے حقوق ہیں ان معاملات میں جو میرے اور تیری مخلوق کے درمیان ہیں۔ اے اللہ! ان میں سے جن کا تعلق صرف تیری ذات سے ہے ان کی مجھے معافی دے، اور جن کا تعلق تیری مخلوق سے ہے ان کا تو خود ذمہ دار بن جا۔ مجھے اپنے حلال سے اپنے حرام سے بے نیاز فرما، اور اپنی فرمانبرداری سے اپنی نافرمانی سے، اور اپنے فضل سے اپنے سوا سب سے بے نیاز فرما، اے وسیع مغفرت والے! اے اللہ! بے شک تیرا گھر بڑی عظمت والا ہے اور تیری ذات بڑی کرم والی ہے، اور تو، اے اللہ، بردبار، کرم والا اور عظمت والا ہے، معافی کو پسند فرماتا ہے سو میری خطائیں معاف فرما دے۔
ساتویں چکر کی دعا
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا كَامِلًا، وَيَقِينًا صَادِقًا، وَرِزْقًا وَاسِعًا، وَقَلْبًا خَاشِعًا، وَلِسَانًا ذَاكِرًا، وَرِزْقًا حَلَالًا طَيِّبًا، وَتَوْبَةً نَصُوحًا، وَتَوْبَةً قَبْلَ الْمَوْتِ، وَرَاحَةً عِنْدَ الْمَوْتِ، وَمَغْفِرَةً وَرَحْمَةً بَعْدَ الْمَوْتِ، وَالْعَفْوَ عِنْدَ الْحِسَابِ، وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ وَالنَّجَاةَ مِنَ النَّارِ، بِرَحْمَتِكَ يَا عَزِيزُ يَا غَفَّارُ، رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ» — اے اللہ! میں تجھ سے کامل ایمان، سچا یقین، کشادہ رزق، عاجزی کرنے والا دل، تیرا ذکر کرنے والی زبان، حلال اور پاک روزی، سچی توبہ، موت سے پہلے توبہ، موت کے وقت آرام، اور مرنے کے بعد مغفرت اور رحمت، اور حساب کے وقت معافی، اور جنت کا حصول اور دوزخ سے نجات — یہ سب تیری رحمت کے وسیلے سے مانگتا ہوں، اے بڑی عزت والے، اے بڑی مغفرت والے! اے پروردگار! میرے علم میں اضافہ فرما اور مجھے نیک لوگوں میں شامل فرما دے۔
طواف کی نماز کے بعد، مقامِ ابراہیم کے پاس کی دعا
دو رکعت واجب الطواف پڑھ کر، ضروری نہیں مگر چاہے تو یہ دعا بھی پڑھ سکتا ہے: «اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ سِرِّي وَعَلَانِيَتِي فَاقْبَلْ مَعْذِرَتِي، وَتَعْلَمُ حَاجَتِي فَأَعْطِنِي سُؤْلِي، وَتَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا يُبَاشِرُ قَلْبِي، وَيَقِينًا صَادِقًا حَتَّى أَعْلَمَ أَنَّهُ لَنْ يُصِيبَنِي إِلَّا مَا كَتَبْتَ لِي، وَرِضًا مِنْكَ بِمَا قَسَمْتَ لِي، أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ، اللَّهُمَّ لَا تَدَعْ لَنَا فِي مَقَامِنَا هَذَا ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ، وَلَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ، وَلَا حَاجَةً مِنْ حَوَائِجِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا قَضَيْتَهَا وَيَسَّرْتَهَا، فَيَسِّرْ أُمُورَنَا، وَاشْرَحْ صُدُورَنَا، وَنَوِّرْ قُلُوبَنَا، وَاخْتِمْ بِالصَّالِحَاتِ أَعْمَالَنَا، اللَّهُمَّ أَحْيِنَا مُسْلِمِينَ، وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ، وَأَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِينَ غَيْرَ خَزَايَا وَلَا مَفْتُونِينَ، يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ» — اے اللہ! تو میری ہر چھپی اور کھلی بات جانتا ہے، سو میری معذرت قبول فرما، اور تو میری حاجت جانتا ہے، سو مجھے میرا سوال عطا فرما، اور تو میرے دل کا حال جانتا ہے، سو میرے گناہ معاف فرما۔ اے اللہ! میں تجھ سے ایسا ایمان مانگتا ہوں جو میرے دل میں سما جائے، اور ایسا سچا یقین کہ مجھے معلوم ہو جائے کہ مجھے صرف وہی پہنچے گا جو تو نے میری تقدیر میں لکھا، اور تیری طرف سے جو میرا حصہ مقرر ہوا اس پر رضامندی، تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا کارساز ہے، مجھے مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے اور نیک لوگوں میں شامل فرما۔ اے اللہ! اس مقام پر ہمارا کوئی گناہ بغیر معاف کیے نہ چھوڑنا، کوئی پریشانی بغیر دور کیے نہ چھوڑنا، اور دنیا و آخرت کی کوئی حاجت بغیر پوری اور آسان کیے نہ چھوڑنا — سو ہمارے سب کام آسان فرما، ہمارے سینے کھول دے، ہمارے دل روشن کر دے، اور ہمارے اعمال کا خاتمہ نیکیوں پر فرما۔ اے اللہ! ہمیں مسلمان رکھتے ہوئے زندہ رکھ اور مسلمان ہی وفات دے، اور ہمیں رسوائی اور آزمائش کے بغیر نیک لوگوں میں شامل فرما، اے تمام جہانوں کے پالنے والے۔

