Skip to content

   

Duas

Weather & the Moon

Rain, cloud, thunder, wind, heat and cold, and the new moon.

موسم و چاند

20 duas

چاند کی طرف دیکھنے کی دعا

أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّ هَذِهِ الْغَاسِقِ

(حصن)

میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس ڈوبنے والے (چاند) کے شر سے.

نیا چاند دیکھے تو یہ دعا پڑھے

اَللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْيُمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ وَالتَّوْفِيقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضَى، رَبِّي وَرَبُّكَ اللهُ

(حصن حصین)

اے اللہ تو اس چاند کو برکت و ایمان کے، اور سلامتی و اسلام کے اور ہر اس عمل کی توفیق کے ساتھ نکال جو تجھے پسند ہو اور جس سے تو راضی ہو۔ اے چاند میرا اور تیرا دونوں کا پروردگار اللہ ہے.

بارش کے لئے دعائیں

یہ دعا تین بار پڑھے: اَللَّهُمَّ أَغِثْنَا (اے اللہ! بارش برسا دے) (مسلم).

اَللَّهُمَّ اسْقِ عِبَادَكَ وَبَهَائِمَكَ وَانْشُرْ رَحْمَتَكَ وَأَحْيِ بَلَدَكَ الْمَيِّتَ، اَللَّهُمَّ أَنْزِلْ عَلَى أَرْضِنَا زِينَتَهَا وَسَكَنَهَا

(حسن)

اے اللہ! تو اپنے بندوں اور چوپایوں کو سیراب کر دے اور اپنی رحمت (بارش) کو ہر طرف پھیلا دے اور مردہ (خشک) بستی کو زندہ (سرسبز) بنا دے اور ہماری سرزمین پر اس کی بہار اور آسائش نازل فرما دے.

بادل آتا ہوا نظر پڑے تو یہ دعا پڑھے

اَللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُرْسِلَ بِهِ، اَللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا

(حصن حصین)

اے اللہ ہم تجھ سے پناہ مانگتے ہیں اس چیز کے شر سے جو یہ بادل لایا ہوا ہے، اے اللہ اس (بارش) کو خیر و برکت اور منفعت والا بنا دے.

جب بارش ہونے لگے تو تین بار یہ پڑھے

اَللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا

(بخاری)

اے اللہ خوب برسنے اور نفع دینے والی بارش برسا.

حد سے زیادہ بارش کے وقت یہ دعا پڑھے

اَللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا، اَللَّهُمَّ عَلَى الْآكَامِ وَالْآجَامِ وَالظِّرَابِ وَالْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ

(بخاری و مسلم)

اے اللہ ہماری بستیوں کے ارد گرد (برسا) ہم پر نہ برسا۔ اے اللہ پہاڑیوں پر جنگلوں میں، ندی نالوں اور وادیوں پر اور درخت اگنے کے مقامات پر بارش برسا.

جب کڑکنے اور گرجنے کی آواز سنے تو یہ دعا پڑھے

اَللَّهُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِكَ وَلَا تُهْلِكْنَا بِعَذَابِكَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذَلِكَ

(حصن)

اے اللہ! تو ہمیں اپنے غضب سے نہ مار اور اپنے عذاب سے ہمیں ہلاک نہ کر اور اس سے پہلے ہی ہمیں امن و عافیت عطا فرما دے.

آندھی کی طرف منہ کر کے دو زانو یہ دعا پڑھے

اَللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رِيَاحًا وَلَا تَجْعَلْهَا رِيحًا، اَللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رَحْمَةً وَلَا تَعْجَلْهَا عَذَابًا

(حصن)

اے اللہ تو ان کو خیر اور برکت لانے والی ہوائیں بنا دے اور تباہ و برباد کرنے والی ہوا کا طوفان نہ بنا۔ یا اللہ تو اس ہوا کو رحمت بنا دے اور عذاب و قہر خداوندی نہ بنا.

فائدہ: اگر آندھی کے ساتھ اندھیرا بھی ہو جس کو کالی آندھی کہتے ہیں تو قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ بھی پڑھے — ابوداؤد

جب ہوائیں چلیں

جب تیز ہوائیں چلیں یا آندھی آئے تو یہ دُعا پڑھنی چاہئے :-

اَللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ الرِّيحِ وَخَيْرَ مَا أُمِرَتْ بِهِ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ الرِّيحِ وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُمِرَتْ بِهِ

(ايضا)

جب بارش ہو یا گھٹا آئے

جب گھٹا آتی دیکھے تو یہ دُعا کرے:۔

اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُرْسِلَ بِهِ

(حصن حصین)

جب بارش آنے لگے تو یہ دُعا کرنی چاہئے :-

اللَّهُمَّ اجْعَلُهُ صَيِّبًا هَنِيئًا

(ايضا)

جب سخت گرمی ہو

جب کسی دن سخت گرمی پڑے تو یہ کہے :-

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مَا أَشَدَّ حَرَّ هَذَا الْيَوْمِ، اَللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنْ حَرِّ جَهَنَّمَ

(عمل اليوم والليلة ص: ۸۳)

جب سخت سردی ہو

جب سخت سردی پڑے تو یہ کہے:۔

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مَا أَشَدَّ بَرُدَ هَذَا الْيَوْمِ، اَللَّهُمَّ اَجِرُنِي مِنْ زَمُهَرِيرِ جَهَنَّمَ

(عمل اليوم والليلة ص: ۸۳)

مہینے کا پہلا چاند دیکھ کر

جب مہینے کا پہلا چاند طلوع ہو تو اسے دیکھ کر (ہاتھ اٹھائے بغیر) یہ دُعا کی جائے :-

نیز یہ دعا بھی تین مرتبہ کی جائے :-

هِلَالُ خَيْرٍ وَرُشْدٍ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذَا الشَّهْرِ وَخَيْرِ الْقَدَرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ

(حصن حصین ص: ۱۶۱، بحوالہ طبرانی)

نیا چاند دیکھنے کی دعا

اللهُ أَكْبَرُ، اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ، وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ، وَالتَّوْفِيقِ لِمَا تُحِبُّ رَبَّنَا وَتَرْضَى، رَبُّنَا وَرَبُّكَ اللَّهُ

(صحیح - جامع الترمذی: 3451)

موسم و حوادث کے اذکار

تیز آندھی اور ہوا کے وقت

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا، وَخَيْرَ مَا فِيهَا، وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا فِيهَا، وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ

(صحیح مسلم: 899)

بادل کی گرج سن کر

سُبْحَانَ الَّذِي يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ

(صحیح - الادب المفرد: 723)

بارش طلب کرنے کی دعا

اللَّهُمَّ أَغِثْنَا، اللَّهُمَّ أَغِثْنَا، اللَّهُمَّ أَغِثْنَا

(صحیح البخاری: 1014)

بارش برسنے کے بعد

مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللَّهِ وَرَحْمَتِهِ

(صحیح البخاری: 846)

زیادہ بارش سے خطرہ ہو تو

اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا، اللَّهُمَّ عَلَى الْآكَامِ وَالْجِبَالِ وَالآجَامِ وَالظِّرَابِ وَالأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ

(صحیح البخاری: 1014)

مرغ کی بانگ سن کر: اللہ کے فضل کا سوال کرے (اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ)، اور گدھے کے رینگنے یا رات کو کتوں کے بھونکنے پر شیطان سے پناہ مانگے (أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ)۔

(صحیح - سنن ابی داؤد: 5102، 5103)