غم و پریشانی
38 duas
مصیبت زدہ یا بیمار کو دیکھ کر یہ دعا پڑھے
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا
(مشکوۃ)
شکر ہے اللہ کا جس نے مجھے اس چیز (دکھ تکلیف) سے عافیت میں رکھا جس میں تجھے مبتلا کیا ہے، اور بہت سی مخلوق پر مجھے نمایاں طور پر فضیلت دی.
فائدہ: جو شخص کسی کو دکھ بیماری میں دیکھ کر مذکورہ بالا دعا پڑھ لے گا وہ زندگی بھر اس دکھ تکلیف سے محفوظ رہیگا — مشکوۃ
مسلمان کو ہنستا ہوا دیکھے تو یہ دعا دے
أَضْحَكَ اللهُ سِنَّكَ
(بخاری و مسلم)
اللہ تجھے ہمیشہ ہنستا ہوا (اور خوش و خرم) رکھے.
دشمنوں کا خوف ہو تو یہ دعا پڑھے
اَللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ
(ابوداؤد)
اے اللہ! بے شک ہم تجھ کو ان کے مقابلہ میں ڈھال بناتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ لیتے ہیں.
دشمن محاصرہ کر لے تو یہ دعا پڑھے
اَللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا
(ترمذی و ترغیب)
اے اللہ! تو ہماری کمزوریوں کو چھپا لے اور ہمارے ڈر اور خوف کو امن و امان دیدے.
مجلس کا کفارہ
مجلس سے اٹھنے سے پہلے اور (واپس آنے سے پہلے) یہ دعا پڑھے (ترمذی و ترغیب):
سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ
اللہ پاک ہے اور اسی کے لئے سب تعریف ہے، پاکی بیان کرتا ہوں تیری، اے اللہ! تیری ہی تعریف کے ساتھ میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، میں تجھ ہی سے مغفرت چاہتا ہوں اور تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں (توبہ کرتا ہوں).
جب کوئی پریشانی ہو تو یہ دعائیں پڑھے
اَللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ
(حسن)
الہی میں تیری رحمت ہی کی امید رکھتا ہوں، پس تو مجھے پلک جھپکنے کے لئے بھی نفس کے سپرد نہ کر اور میرے سب کام درست کر دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں.
حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، یا حَسْبِيَ اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ
(بخاری)
ہمیں اللہ کافی ہے وہ بڑا اچھا کارساز ہے۔ یا مجھے اللہ کافی ہے وہ بڑا اچھا کارساز ہے.
اَللَّهُ اَللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا
(حصن عن ابی داود)
اللہ، اللہ میرا پروردگار ہے میں اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہیں کرتا.
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ
(مستدرک حاکم)
اے ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہنے والے، اے تمام مخلوق کو قائم رکھنے (اور سنبھالنے) والے، تیری ہی رحمت کے واسطے سے فریاد کرتا ہوں.
لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
(ترمذی)
تیرے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، تو پاک ذات ہے، بیشک میں ہی اپنے اوپر ظلم کرنے والوں میں سے ہوں.
فائدہ: جو بھی مسلمان آدمی کسی بھی مقصد کے لئے اس آیت کریمہ کو پڑھ کر دعا مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کی دعا ضرور قبول فرمائیں گے
لا حول اور استغفار کی فضیلت
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ
کوئی بھی طاقت اور قوت اللہ کی مدد کے سوا میسر نہیں.
فائدہ: ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ «لا حول ولا قوة إلا بالله» 99 مرضوں کی دوا ہے جس میں سب سے کم مرتبہ رنج کا ہے — حصن
(فائدہ: حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص استغفار میں لگا رہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ اور ہر غم سے چھٹکارے کا ذریعہ بنا دینگے اور اسے ایسی جگہ سے رزق دیں گے جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہوگا — ابوداؤد)
شب قدر کی یہ دعا ہے
اَللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي
(ترمذی)
اے اللہ بے شک تو بہت معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند بھی کرتا ہے پس تو مجھے معاف فرما دے.
مسلمان سے اظہار محبت کا طریقہ
جب کسی مسلمان بھائی سے محبت اور دوستی کرے تو اس کو بتلا دے اور کہے: إِنِّي أُحِبُّكَ فِي اللهِ (حسن) (میں تجھ سے محض اللہ کے لئے محبت کرتا ہوں). اس شخص کو اس کے جواب میں یہ کہنا چاہئے: أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ (حسن) (تجھ سے وہ اللہ محبت کرے جس کے لئے تو تجھ سے محبت کرتا ہے).
اپنے ساتھ احسان کرنے والے کو یہ دعا دیوے
جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا
(مشکوۃ)
اللہ تجھے جزائے خیر دے.
فائدہ: جب کسی نے احسان کرنے والے کے احسان پر «جزاک الله خيرا» کہہ دیا تو اس کی تعریف اور شکریہ کا حق ادا کر دیا
قرض دار قرضہ ادا کرے، اس کو یہ دعا دے
أَوْفَيْتَنِي أَوْفَى اللهُ بِكَ
(حصن)
تو نے میرا پورا قرضہ ادا کر دیا اللہ تمہیں اس کا پورا اجر دے.
کوئی اچھی اور پسندیدہ چیز دیکھے تو یہ دعا پڑھے
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ
(حسن)
سب تعریفیں اسی اللہ کے لئے ہیں جس کے انعام کی مدد سے نیک کام پورے ہوتے ہیں.
ناگوار اور ناپسندیدہ چیز دیکھے تو یہ دعا پڑھے
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ
(حصن)
اللہ کا شکر ہے ہر حال میں.
چیز گم ہو، غلام یا جانور بھاگ جائے تو یہ دعا پڑھے
اَللَّهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ وَهَادِيَ الضَّلَالَةِ، أَنْتَ تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ، ارْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِقُدْرَتِكَ وَسُلْطَانِكَ فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ
(حسن)
اے اللہ! گم ہوئی چیزوں کو واپس لانے والے، اور بھٹکے ہوئے کو راہ دکھانے والے، تو ہی بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھاتا ہے، تو اپنی قدرت اور طاقت سے میری کھوئی ہوئی چیز کو دلا دے، اس لئے کہ وہ چیز تیری ہی دی ہوئی اور تیرے ہی فضل و انعام میں سے ہے.
فائدہ: جس کی زبان بہت چلتی ہو اسے چاہئے کہ «استغفر الله» پڑھا کرے، ترجمہ: میں اللہ سے مغفرت کا سوال کرتا ہوں۔ اس کی زبان کی تیزی میں کمی آجائے گی — نسائی
نیا پھل پاس آئے تو یہ دعا پڑھے
اَللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثَمَرِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِنَا
(حسن)
اے اللہ تو ہمارے پھلوں میں برکت دے اور ہمارے شہر میں برکت دے، اور ہمارے صاع (بڑے پیمانوں) میں برکت دے اور ہمارے مد (چھوٹے پیمانوں) میں برکت دے (مشکوۃ). (اس کے بعد اس پھل کو اپنے سب سے چھوٹے بچے کو دے — مسلم)
وساوس یا غصہ آئے، گدھے یا کتے کی آواز سنے
تو أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ پڑھے (میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں شیطان مردود سے)۔ اور جب مرغ کی آواز سنے تو پڑھے: اللَّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ (اے اللہ میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں) (بخاری و مسلم).
ادائے قرض کی دعائیں
اَللَّهُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ
(ابوداؤد)
اے اللہ میں تیری پناہ لیتا ہوں ہر فکر و غم سے اور تیری ہی پناہ لیتا ہوں عاجزی اور کاہلی سے، اور تیری ہی پناہ لیتا ہوں بزدلی اور بخل سے، اور تیری ہی پناہ لیتا ہوں قرض کے غلبہ اور لوگوں کے زور ظلم سے (تو مجھے ان سب سے بچا لے).
فائدہ: حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ مجھے بڑے بڑے تفکرات اور بڑے بڑے قرضوں نے پکڑ لیا ہے حضور ﷺ نے فرمایا کہ کیا میں ایسے الفاظ نہ بتا دوں جن کے کہنے سے اللہ تمہارے تفکرات دور کر دیگا اور تمہارے قرض کو ادا فرما دیگا اس شخص نے عرض کیا ضرور ارشاد فرمائیں۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ صبح شام یہ مذکورہ بالا دعا پڑھا کرو
جب کسی کو کوئی چیز پسند آئے
جب کسی شخص کو کسی کی کوئی چیز پسند آئے تو کہے :-
مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
نیز یہ کہے :-
اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِ
(عمل الیوم والليلة لابن السنی ص: ۵۸)
جب کوئی شخص قرض دے
اگر کسی شخص نے کوئی چیز اُدھار دی ہو یا قرض روپیہ دیا ہو تو یہ کہے :-
بَارَكَ اللهُ لَكَ فِى اَهْلِكَ وَمَالِكَ
(ابن السنی ص: ۶۰)
جب کوئی بات بھول جائے
ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کوئی بات کہنا یا سنانا چاہتا ہو، مگر وہ بات بھول جائے تو اُسے چاہئے کہ مجھ پر درود بھیجے، کیونکہ درود شریف اس بات کا بدل ہو جائے گا اور یاد بھی آجائے گی۔
جب کوئی مصیبت پیش آئے
جب کسی شخص کو کوئی مصیبت پیش آئے تو ”إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ“ پڑھنے کے بعد یہ دُعا پڑھے :-
اللَّهُمَّ أُجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَاخْلُفْ لِي خَيْرًا مِّنْهَا
(مسلم)
جب کوئی کام مشکل معلوم ہو
جب کوئی کام کرنا ہو، اور اس میں مشکلات پیش آرہی ہوں تو یہ دُعا کی جائے :-
اَللَّهُمَّ لَا سَهْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ سَهْلًا إِذَا شِئْتَ
(حصن حصین)
جب کوئی چیز گم ہوجائے
اگر کسی کی کوئی چیز گم ہوجائے ، یا کوئی عزیز لاپتہ ہو، تو یہ دعا کرے :۔
اَللَّهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ وَهَادِيَ الضَّلَالَةِ أَنْتَ تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ ارْدُدْ عَلَى ضَالَّتِي بِقُدْرَتِكَ وَسُلْطَانِكَ فَإِنَّهَا مِنْ عَطَاءِكَ وَفَضْلِكَ
(حصن حصین ص: ۱۷۰ ، بحوالہ طبرانی)
جب کوئی صدمہ، بے چینی یا پریشانی لاحق ہو
جب کسی شخص کو کوئی غم پیش آئے یا پریشانی لاحق ہو تو یہ دعا کرے :-
اَللَّهُمَّ أَنَا عَبْدُكَ وَابْنُ أَمَتِكَ ، فِي قَبْضَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، اَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِّنْ خَلْقِكَ أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ نُورَ صَدْرِي وَرَبِيعَ قَلْبِي وَجَلَاءَ حُزْنِي وَذَهَابَ هَمِّي وَغَمِّي
(ابن السنی ص: ۱۹۱)
نیز یہ دُعا بھی ایسے مواقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے :-
اَللَّهُمَّ بِرَحْمَتِكَ أَرْجُو، فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَّأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ
(ايضا ص: ۹۲)
نیز یہ کلمات بھی کرب کی حالت کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سکھائے تھے :-
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْكَرِيمُ الْعَظِيمُ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اس کے علاوہ کرب اور شدت کی حالت میں آیت کریمہ کا کثرت سے ورد کیا جائے :-
لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ
(ابن السنی ص: ۹۲)
جب غصہ آئے
جب کسی کو غصہ آئے تو یہ کہے :-
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
نیز یہ دُعا بھی پڑھے :-
اللَّهُمَّ رَبَّ مُحَمَّدٍ اغْفِرُ لِي ذَنْبِي وَأَذْهِبْ غَيْظَ قَلْبِي وَأَجِرْنِي مِنْ مُضِلَّاتِ الْفِتَنِ
(عمل اليوم والليلة ص: ۱۳۲)
جب کسی خبر کا انتظار ہو
جب کسی بات کے معاملے میں کوئی خبر ملنے والی ہو یا کوئی نیا واقعہ پیش آنے والا ہو، تو یہ دُعا کرے (اور صبح و شام بھی):-
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فُجَاءَةِ الْخَيْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فُجَاءَةِ الشَّرِّ
(کتاب الاذکار ص: ۱۰۳)
فکرمندی اور غم سے نجات کی دعا
اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي
(صحیح - مسند احمد: 3712)
پریشانی و بزدلی سے پناہ:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ
(صحیح البخاری: 6369)
مشکلات کے وقت:
اللَّهُمَّ لَا سَهْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا، وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ إِذَا شِئْتَ سَهْلًا
(صحیح - صحیح ابن حبان: 974)
اضطراب و بے چینی کے وقت (دعائے کرب):
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ
(صحیح البخاری: 6346، صحیح مسلم: 2730)
قرض سے نجات کی مسنون دعائیں
قرض ادا کرتے وقت قرض خواہ کو دعا دینا
بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ، إِنَّمَا جَزَاءُ السَّلَفِ الْحَمْدُ وَالْأَدَاءُ
(حسن - سنن ابن ماجہ: 2424)
تدبیر الٹ جانے پر کلمہ
قَدَّرَ اللَّهُ وَمَا شَاءَ فَعَلَ
(صحیح مسلم: 2664)


