نماز
62 duas
فرض نماز کے بعد کی دعائیں
فرض نماز کا سلام پھیر کر تین بار استغفر اللہ کہے پھر یہ دعا پڑھے:
اَللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
(مسلم)
اے اللہ تو ہی سلامتی دینے والا ہے اور تیری ہی جانب سے سلامتی نصیب ہوتی ہے، بڑا برکت والا ہے تو، اے عظمت و جلال کے مالک اور اکرام و احسان کرنے والے!
داہنا ہاتھ سر پر رکھ کر یہ دعا پڑھے:
بِسْمِ اللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ، اَللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّى الْهَمَّ وَالْحُزْنَ
(حسن)
اللہ کے نام سے (نماز ختم کرتا ہوں) جس کے سوا اور کوئی لائق عبادت نہیں، وہ بہت بڑا مہربان اور بہت رحم کرنے والا ہے، اے اللہ تو ہر غم اور پریشانی کو مجھ سے دور فرما دے.
اَللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ
(بخاری و مسلم)
اے اللہ جو تو عطا فرمائے اس کو کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو نہ دے اس کا کوئی دینے والا نہیں اور کسی دولت مند کو اس کی دولت تیری پکڑ سے نہیں بچا سکتی.
اَللَّهُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ
(مشکوۃ)
اے اللہ میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے اور میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کنجوسی سے اور میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں رذیل عمر سے اور میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں دنیا کے فتنوں سے اور قبر کے عذاب سے.
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ
اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کفر سے، فقر سے اور عذاب قبر سے.
اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَسْرَفْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ
(حصن)
اے اللہ تو میرے اگلے کئے ہوئے اور پچھلے کئے ہوئے اور چھپا کر کئے ہوئے اور اعلانیہ کئے ہوئے تمام گناہ اور جو میں نے بے اعتدالیاں کی ہیں اور وہ گناہ اور بے اعتدالیاں جن کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے سب معاف فرما دے، تو ہی آگے بڑھانے والا ہے اور تو ہی پیچھے ہٹانے والا ہے، کوئی معبود نہیں تیرے سوا.
اَللَّهُمَّ أَعِنِّی عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ
(ابوداؤد)
اے اللہ! تو اپنا ذکر کرنے پر اور اپنا شکر ادا کرنے پر اور اپنی بہترین عبادت کرنے پر میری مدد فرما.
آیت الکرسی
حدیث شریف میں ہے کہ ہر فرض نماز کے بعد جو شخص آیت الکرسی پڑھ لیا کرے ایسے شخص کو جنت کے داخلہ سے صرف موت ہی روکے ہوئے ہے (بیہقی فی شعب الإيمان).
حضرت عقبہ بن عامر کا بیان ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ ہر فرض نماز کے بعد معوذات یعنی قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ اور قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، پڑھا کروں (مشکوۃ).
فرض نماز کے بعد کی تسبیحات
احادیث میں ہر فرض نماز کے بعد ان تسبیحات کی بہت فضیلت آئی ہے:
33 بار سُبْحَانَ اللهِ، 33 بار الْحَمْدُ لِلَّهِ، 34 بار اللهُ أَكْبَرُ پڑھے.
یا 33 بار سُبْحَانَ اللهِ، 33 بار الْحَمْدُ لِلَّهِ، 33 بار اللهُ أَكْبَرُ اور ایک بار یہ کلمہ پڑھے: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.
یا 25 بار سُبْحَانَ اللهِ، 25 بار الْحَمْدُ لِلَّهِ، 25 بار اللهُ أَكْبَرُ، 25 بار لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ (مشکوۃ).
یا 10 بار سُبْحَانَ اللهِ، 10 بار الْحَمْدُ لِلَّهِ، 10 بار اللهُ أَكْبَرُ پڑھے (مسلم).
حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ سے سوال کیا گیا کہ کونسی دعا قبولیت کا درجہ سب سے زیادہ رکھتی ہے؟ اس کے جواب میں آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو دعا رات کے پچھلے حصہ میں (یعنی تہجد کے وقت) اور فرض نمازوں کے بعد ہو (ترمذی).
نماز وتر کا سلام پھیر کر تین بار یہ دعا پڑھے
سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، رَبِّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ (حصن حصین) (تیسری بار بآواز بلند کہے اور دال کو خوب کھینچے)
پاک ہے کائنات کا مقدس بادشاہ، پاک ہے دنیا جہان کا بے عیب بادشاہ، پاک ہے تمام مخلوق کا پاکیزہ اور منزہ بادشاہ، جو فرشتوں اور روح کا پروردگار ہے۔
اور یہ بھی پڑھے
اَللَّهُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ
اے اللہ بے شک میں پناہ لیتا ہوں تیری رضا کی، تیری ناراضگی سے اور تیرے عفو و درگزر کی تیری سزا سے اور میں پناہ لیتا ہوں تیرے (عذاب) سے (تیری رحمت) کی، میں تو تیری تعریف کا حق نہیں ادا کر سکتا۔ بس تو ایسا ہی ہے جیسی تو نے اپنی تعریف کی ہے.
چاشت نماز پڑھ کر یہ دعا پڑھے
اَللَّهُمَّ بِكَ أُحَاوِلُ وَبِكَ أُصَاوِلُ وَبِكَ أُقَاتِلُ
اے اللہ میں تیری ہی مدد سے (ہر اچھے کام کا) قصد کرتا ہوں تیری ہی مدد سے دشمن پر حملہ کرتا ہوں اور تیری ہی مدد سے (میدان جہاد میں دشمنوں سے) جنگ کرتا ہوں.
نماز فجر اور مغرب کے بعد کی دعائیں
حضرت مسلم تمیمی سے رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ نماز فجر اور مغرب سے فارغ ہو کر کسی سے بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ کہو:
اَللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ
(ابوداؤد)
اے اللہ مجھے دوزخ سے محفوظ رکھیو. (جب تم اس دعا کو نماز مغرب کے بعد کہہ لو گے اور پھر اسی رات تمہاری موت آگئی تو دوزخ سے محفوظ رہو گے اور اگر اس دعا کو نماز فجر کے بعد کہہ لو گے اور اسی دن مر گئے تو دوزخ سے محفوظ رہو گے — ابوداؤد).
حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ نماز فجر اور نماز مغرب سے فارغ ہونے کے بعد اسی طرح بحالت تشہد بیٹھے ہوئے جو شخص دس مرتبہ یہ پڑھ لے تو اس کیلئے ہر مرتبہ کے بدلہ دس نیکیاں لکھی جائینگی اور اس کے دس گناہ نامہ اعمال سے مٹا دیئے جائینگے اور ہر بری چیز سے اور شیطان مردود سے محفوظ رہیگا اور شرک کے سوا کوئی گناہ اسے ہلاک نہ کر سکے گا اور وہ عمل کے اعتبار سے سب لوگوں سے افضل رہے گا، ہاں اگر کوئی شخص اس سے زیادہ پڑھ کر آگے بڑھ جائے تو اور بات ہے، دعا یہ ہے:
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(مشکوۃ عن احمد)
اللہ کے سوا کوئی بھی لائق عبادت نہیں ہے، وہ اکیلا ہے کوئی اس کا ساتھی نہیں، اسی کا سارا ملک ہے اور اسی کی سب تعریف ہے، اسی کے ہاتھ میں تمام تر خیر اور بھلائی ہے، وہی زندہ کرتا ہے، وہی مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے.
فرض نماز سے سلام پھیرنے کے بعد
فرض نماز کا سلام پھیرنے کے بعد تین مرتبہ ”اَسْتَغْفِرُ الله“ کہا جائے ، پھر کوئی بات کرنے سے پہلے دائیں ہاتھ کو پیشانی پر رکھتے ہوئے یہ دُعا پڑھنا بھی حدیث میں آیا ہے:۔
نیز فرض نمازوں کے بعد متعدد دُعائیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں :-
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ
(بخاری و مسلم)
تکبیر تحریمہ کے بعد
تکبیر تحریمہ کے بعد عموماً سُبْحَانَكَ اللهُم .... الخ پڑھا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ دعائیں بھی نفلی نمازوں میں پڑھی جا سکتی ہیں (کوئی ایک یا چند):۔
اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، وَسُبُحْنَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
(مسلم)
وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ إِنَّ صَلَوتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ
(ابن حبان)
اَللَّهُمَّ اَنْتَ الْمَلِكُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفُتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ وَاهْدِنِي لَأَحْسَنِ الإِخْلَاقِ لَا يَهْدِي لَا حُسَنِهَا إِلَّا أَنْتَ وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا لَا يَصْرِفُ عَنِّى سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِي يَدَيْكَ وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ أَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ اسْتَغْفِرُكَ وَاتُوبُ إِلَيْكَ
(ابن خزیمہ)
اللَّهُمَّ بَاعِدُ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدُتَّ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اَللَّهُمَّ نَقنِي مِنْ خَطَايَايَ كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، اَللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالثَّلْجِ وَالْمَاءِ وَالْبَرَدِ
(صحیح مسلم)
سورہ فاتحہ سے پہلے
سورہ فاتحہ شروع کرتے وقت تعوّذ کا مندرجہ ذیل جملہ بھی کبھی کبھی پڑھنا چاہئے:۔
اَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْتِهِ
(ترمذی، ابوداؤد)
قراءت کے دوران
سورہ فاتحہ کے بعد جو کوئی سورۃ پڑھی جائے، اس میں جب کوئی رحمت کی آیت آئے تو ٹھہر کر وہ رحمت اللہ تعالی سے دل میں مانگے ، اور جب کوئی عذاب کی آیت آئے تو اس سے پناہ مانگے۔
رکوع کی حالت میں
رکوع کی حالت میں مشہور ذکر سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ“ کے علاوہ نفلی نمازوں میں مندرجہ ذیل اذکار بھی پڑھے جا سکتے ہیں :-
سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلئِكَةِ وَالرُّوحِ
(صحیح مسلم)
سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظُمَةِ
(ابوداؤد، نسائی)
سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرُ لِي
(بخاری و مسلم)
اَللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ ، خَشَعَ لَكَ سَمُعِي وَبَصَرِى وَمُنِّى وَعَظَمِ وَعَصَبِي
(مسلم)
رکوع سے کھڑے ہو کر
رکوع سے کھڑے ہو کر "سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ“ کے بعد رَبَّنَا لكَ الْحَمْدُ“ کے ساتھ یہ کلمہ بھی کہا جا سکتا ہے:۔
رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمَّدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ
(بخاری)
رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلا السَّمَوَاتِ وَمِلا الْأَرْضِ وَمِلًا مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ، أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبُدُ، وَكُلُّنَا لَكَ عَبد اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ
(صحیح مسلم)
سجدے کی حالت میں
سجدے میں "سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلیٰ“ کے علاوہ وہ تین ذکر بھی پڑھے جا سکتے ہیں جو رکوع میں بیان ہوئے، مزید یہ دعائیں بھی ثابت ہیں:۔
اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ، سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَصَوَّرَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ تَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ
(صحیح مسلم)
اَللَّهُمَّ اغْفِرُ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ دِقَّهُ وَجِلَّهُ وَأَوَّلَهُ وَاخِرَهُ وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ
(مسلم)
دو سجدوں کے درمیان
جلسہ کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ دُعا کیا کرتے تھے:۔
رَبِّ اغْفِرُ لِي وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي وَاجْبُرُنِي وَارْفَعُنِي
(ابوداؤد)
سلام سے پہلے
آخری رکعت میں التحیات اور درود شریف کے بعد سلام سے پہلے مندرجہ ذیل دعائیں کرنا ثابت ہے:۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ جَهَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ
(مسلم)
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ
(بخاری)
اَللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
(بخاری و مسلم)
سجدہ تلاوت میں
سجدہ تلاوت کرتے ہوئے سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى کے علاوہ یہ دعائیں کرنا بھی بہتر ہے:۔
سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِه
(ترمذی، ابوداؤد)
اَللَّهُمَّ اكْتُبُ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا وَّضَعُ عَنِّي بِهَا وِزْرًا وَّاجْعَلُهَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا وَتَقَبَّلُهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ
(ترمذی)
پانچوں نمازوں کے بعد
فرض نمازوں سے سلام پھیرنے کے بعد اذکار اور دُعائیں پیچھے گزر چکی ہیں، سنتوں سے فارغ ہونے کے بعد مندرجہ ذیل اذکار کا معمول بنانا چاہئے :-
”سُبْحَانَ اللهِ“ ۳۳ مرتبہ، ”اَلْحَمْدُ لِلَّهِ“ ۳۳ مرتبہ، ”اللهُ اَكْبَرُ“ ۳۴ مرتبہ یا چوتیسویں مرتبہ ”اللهُ اَكْبَرُ“ کے بجائے یہ کہے :-
سورۂ فاتحہ۔
حدیث میں ہے کہ جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے، اس کے اور جنت کے درمیان صرف موت حائل ہے:۔
سورۂ آل عمران کی یہ آیات پڑھے :-
شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ. تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
(ابن السنی ص: ۳۴، ۳۵)
تینوں سورتیں ایک ایک مرتبہ پڑھ لی جائیں :-
تین مرتبہ پڑھا جائے :-
سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
(ابن السنی ص: ۳۵، ۳۶)
جمعہ کے دن
جمعہ کی شب میں (یعنی جمعرات کا دن گزرنے کے بعد) یا جمعہ کے دن میں سورۂ کہف کی تلاوت کی جائے (نسائی، حاکم، دارمی)، نیز جمعہ کے دن کسی وقت صلوٰۃ التسبیح پڑھ لی جائے تو بہت اچھا ہے۔
فرض نماز کے بعد کی دعائیں
فرض نماز کا سلام پھیر کر سر پر داہنا ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھے:
بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ
(مجمع الزوائد: ۱۶۹۷۱)
میں نے اللہ کے نام کے ساتھ نماز ختم کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں (اور) جو رحمٰن و رحیم ہے۔
نماز وتر کے بعد
نماز وتر پڑھ کر تین مرتبہ یہ دعا پڑھے:
سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ
پاکی بیان کرتا ہوں بادشاہ اللہ کی جو بہت زیادہ پاک ہے۔
تیسری بار باآواز بلند کہے اور قدوس کی دال کو خوب کھینچے۔
تکبیرِ تحریمہ کے بعد دعائے استفتاح
نمازی تکبیر تحریمہ (اللهُ أَكْبَرُ) کہنے کے بعد درج ذیل میں سے کوئی سی مسنون دعا پڑھے:
دعا
سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ
(صحیح - سنن ابی داؤد: 775، جامع الترمذی: 242)
دعا
وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، وَاهْدِنِي لِأَحْسَنِ الْأَخْلَاقِ لَا يَهْدِي لِأَحْسَنِهَا إِلَّا أَنْتَ، وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا لَا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ كُلُّهُ بِيَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، أَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ
(صحیح مسلم: 771)
تہجد کی نماز میں استفتاح
اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرَائِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَإِسْرَافِيلَ، فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ، اهْدِنِي لِمَا اخْتُلِفَ فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِكَ، إِنَّكَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ
(صحیح مسلم: 770)
دعا برائے تہجد
اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ لَكَ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَكَ الْحَمْدُ، أَنْتَ الْحَقُّ، وَوَعْدُكَ الْحَقُّ، وَقَوْلُكَ الْحَقُّ، وَلِقَاؤُكَ الْحَقُّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ، وَمُحَمَّدٌ حَقٌّ، وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ، وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ إِلَهِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ
(صحیح البخاری: 1120، صحیح مسلم: 769)
تعوذ، بسملہ، سورۂ فاتحہ اور آمین
سورۂ فاتحہ ہر نماز کی ہر رکعت میں فرض ہے۔
آخری آیت کے بعد باآوازِ بلند آمِیْن کہنا مسنون ہے۔
(صحیح البخاری: 756، جامع الترمذی: 248)
رکوع کے اذکار و دعائیں
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ
(صحیح - سنن ابی داؤد: 871)
تین بار یا زائد
سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ
(صحیح مسلم: 487)
اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، خَشَعَ لَكَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَمُخِّي وَعَظْمِي وَعَصَبِي، وَمَا اسْتَقَلَّتْ بِهِ قَدَمِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
(صحیح مسلم: 771)
رکوع سے اٹھنے (قومہ) کی دعائیں
امام اور مقتدی دونوں کہیں
سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ
یا یہ دعا پڑھیں
اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ، أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ، اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ
(صحیح مسلم: 478)
سجدے کی مسنون دعائیں
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى
(صحیح مسلم: 772)
تین یا زائد بار
اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ، أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ
(صحیح مسلم: 486)
دو سجدوں کے درمیانی بیٹھک (جلسہ) کی دعائیں
رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي
(صحیح - سنن ابی داؤد: 874)
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَاجْبُرْنِي وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعْنِي
(حسن - سنن ابی داؤد: 850، جامع الترمذی: 284)
التحیات (تشہد)
التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
(صحیح البخاری: 831، صحیح مسلم: 402)
درود شریف کے بعد اور سلام سے پہلے کی دعائیں
استعاذہ اربعہ
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ
(صحیح البخاری: 832، صحیح مسلم: 588)
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ والی دعا
اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
(صحیح البخاری: 834، صحیح مسلم: 2705)
اسمِ اعظم کے ساتھ دعا
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ بِأَنَّكَ الْوَاحِدُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ، أَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُوبِي، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
(صحیح - سنن النسائی: 1301)
نماز کے بعد کے اذکار
أَسْتَغْفِرُ اللهَ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ
دعا
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ، لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
(صحیح مسلم: 594)
33 بار سُبْحَانَ اللهِ، 33 بار الْحَمْدُ لِلَّهِ، 33 بار اللهُ أَكْبَرُ اور 100 پورا کرنے کے لیے ایک بار:
ہر نماز کے بعد تینوں قل (اخلاص، فلق، ناس) اور آیۃ الکرسی پڑھنا۔
(صحیح - سنن ابی داؤد: 1523، سنن نسائی کبریٰ: 9848)
فجر کی نماز کے بعد
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا
(صحیح - سنن ابن ماجہ: 925)
دعائے قنوتِ وتر
اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، إِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، وَلَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ
(صحیح - سنن ابی داؤد: 1425، جامع الترمذی: 464)
وتر کے بعد تین مرتبہ باآواز بلند کہے:
اور تیسری بار آواز کھینچ کر کہے
رَبِّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ
(صحیح - سنن ابی داؤد: 1430، سنن النسائی: 1730)
قنوتِ نازلہ
جب مسلمانوں پر کوئی آفت یا جنگ مسلط ہو تو فرض نماز کے آخری رکوع کے بعد ہاتھ اٹھا کر قنوتِ نازلہ کی جائے:
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ، وَأَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِهِمْ، وَانْصُرْهُمْ عَلَى عَدُوِّكَ وَعَدُوِّهِمْ، اللَّهُمَّ الْعَنْ كَفَرَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ، وَيُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ، وَيُقَاتِلُونَ أَوْلِيَاءَكَ، اللَّهُمَّ خَالِفْ بَيْنَ كَلِمَتِهِمْ، وَزَلْزِلْ أَقْدَامَهُمْ، وَأَنْزِلْ بِهِمْ بَأْسَكَ الَّذِي لَا تَرُدُّهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ
(مصنف عبد الرزاق: 4969، السنن الکبریٰ للبیہقی: 3185)
سجدۂ تلاوت کی دعائیں
سَجَدَ وَجْهِيَ لِلَّذِي خَلَقَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ، فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ
(صحیح - جامع الترمذی: 3425)
اللَّهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا، وَضَعْ عَنِّي بِهَا وِزْرًا، وَاجْعَلْهَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا، وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ
(حسن - جامع الترمذی: 3424)


