گھر اور بازار
17 duas
گھر میں داخل ہونے کی دعا
اَللَّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلِجِ وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ، بِسْمِ اللهِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللهِ خَرَجْنَا وَعَلَى اللهِ رَبَّنَا تَوَكَّلْنَا
(مشکوۃ)
اے اللہ! میں تجھ سے گھر کے اندر آنے اور گھر سے باہر جانے کی خیر و برکت کا سوال کرتا ہوں۔ ہم اللہ کے نام کے ساتھ ہی گھر میں آتے ہیں اور اللہ کے نام کے ساتھ ہی گھر سے جاتے ہیں، اور اپنے پروردگار اللہ جل شانہ پر ہی ہمارا بھروسہ ہے. (اور اس کے بعد اپنے گھر والوں کو سلام کرے — مشکوۃ)
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب انسان اپنے گھر میں داخل ہو کر اللہ کا ذکر کرے اور کھانے کے وقت (بھی) اللہ کا ذکر کرے تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے کہ یہاں نہ رات کو رہ سکتے ہو اور نہ ان لوگوں کے رات کے کھانے میں سے کچھ پا سکتے ہو۔ اور اگر گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر نہیں کیا تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے کہ یہاں تمہیں رات کو رہنے کا موقع مل گیا۔ اور اگر کھانے کے وقت اللہ کا ذکر نہیں کیا تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے کہ یہاں تمہیں رات کو رہنے کے ساتھ کھانا بھی مل گیا (مشکوۃ باب الاطعمہ).
گھر سے نکلنے کی دعا
بِسْمِ اللهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ
(ترمذی، ابوداؤد)
اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے تو اللہ پر بھروسہ کیا ہے، اللہ کی مدد کے بغیر نہ کوئی طاقت میسر نہ قوت. (حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص گھر سے نکلتے وقت اس کو پڑھے تو اس کو غائبانہ ندادی جاتی ہے کہ تجھے ہدایت دی گئی اور تیری کفایت کی گئی اور تیری حفاظت کی گئی اور ان کلمات کو سن کر شیطان اس سے ہٹ جاتا ہے یعنی اس کے بہکانے اور ایذا دینے سے باز رہتا ہے — ترمذی، ابوداؤد)
آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر یہ دعا پڑھے:
اَللَّهُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ أَوْ أَظْلِمَ أَوْ تُظْلَمَ أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ
(مشکوۃ)
اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ میں خود گمراہ ہوں یا گمراہ کیا جاؤں یا میں کسی پر ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، یا میں خود کسی کے ساتھ جہالت (بدتمیزی) کا برتاؤ کروں یا میرے ساتھ جہالت (بدتمیزی) کا برتاؤ کیا جائے.
بازار میں داخل ہونے کی دعا
(حدیث شریف میں ہے کہ بازار میں اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ دس لاکھ نیکیاں لکھ دیں گے، دس لاکھ گناہ معاف فرماویں گے اور دس لاکھ درجے بلند فرما دینگے اور اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دینگے — ترمذی و ابن ماجہ):
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، تمام ملک بھی اسی کا ہے، اور اسی کیلئے تمام تر تعریفیں ہیں، وہی زندہ کرتا ہے وہی مارتا ہے وہ خود سدا زندہ ہے، اس کے لئے مرنا نہیں ہے، اسی کے ہاتھ میں ہر طرح کی خیر و خوبی ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے.
بازار میں بیچنے یا خریدنے کی دعا
بِسْمِ اللهِ، اَللَّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ السُّوقِ وَخَيْرَ مَا فِيهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا، اَللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا يَمِينًا فَاجِرَةً أَوْ صَفْقَةً خَاسِرَةً
(حسن)
اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ بیشک میں تجھ سے اس بازار کی خیر و برکت کا اور جو اس بازار میں ہے، اس کی خیر و برکت کا سوال کرتا ہوں، اور تیری پناہ لیتا ہوں اس کے شر سے اور جو اس میں ہے اس کے شر سے۔ اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ کوئی جھوٹی قسم کھاؤں یا کوئی خسارہ اور نقصان کا معاملہ کروں.
فائدہ: بازار سے واپس آنے کے بعد قرآن شریف کی دس آیات کہیں سے پڑھے — حصن حصین
گھر میں داخل ہوتے وقت
اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت یہ دعا مانگنی چاہئے:۔
نیز گھر میں داخل ہونے پر یہ دُعا بھی مانگ لی جائے تو بہتر ہے :-
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي
(ابوداؤد)
گھر سے باہر جاتے وقت
جب گھر سے باہر نکلے تو کہے:۔
آمَنْتُ بِاللَّهِ وَاعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ وَتَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
(ابن السنی ص : ۱۳۱)
اَللَّهُمَّ اِنّى اَعُوذُ بِكَ أَنْ اَضِلَّ أَوْ أَضَلَّ اَوْ اَزِلَّ اَوْ اُزَلَّ اَوْ أَظْلِمَ أَوْ أَظْلَمَ أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَى
(حصن حصین)
نیز چونکہ گھر سے باہر نکل کر انسان طرح طرح کے داعیوں، تقاضوں اور محرکات میں گھر جاتا ہے، اس لئے بہتر ہے کہ یہ دعائیں کر لیا کرے:۔
اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِي وَعَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي وَمِنْ فَوْقِى وَاعُوذُ بِعَظُمَتِكَ أَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي
(صحیح ابن حبان)
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ أَصْلِحُ لِي شَأْنِي كُلَّهُ وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ
(مجمع الزوائد)
اللَّهُمَّ افْتَحُ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَسَهِّلْ لَّنَا أَبْوَابَ رِزْقِكَ
(مسند ابی عوانہ)
اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَاغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ
(ترمذی)
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ
(مسند احمد)
جب بازار میں داخل ہو
بازار میں داخل ہوتے ہوئے یہ کلمات کہیں :-
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَلٌّ لَّا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(حصن حصین)
اور اگر بازار میں خرید و فروخت کرنی ہو تو یہ دُعا پڑھیں :
بِسمِ اللهِ ، اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ السُّوقِ وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا . اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ اَنْ أُصِيبَ فِيهَا يَمِينًا فَاجِرَةً أَوْ صَفَقَةً خَاسِرَةً
(حصن حصین)
نیا ملازم رکھنے پر
جب کوئی شخص نیا ملازم رکھے تو یہ دُعا پڑھے :-
اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِيْهِ وَاجْعَلُهُ طَوِيلَ الْعُمُرِ كَثِيرَ الرِّزْقِ
(ابن ابی شیبه)
گھر میں داخل ہونے کی دعا
بِسْمِ اللهِ وَلَجْنَا، وَبِسْمِ اللهِ خَرَجْنَا، وَعَلَى اللهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا
(ضعیف - سنن ابی داؤد: 5096)
اور گھر والوں کو سلام کرے


