Skip to content

   

Duas

Food & Drink

Before eating and after it, at a host's table, and at iftar.

کھانا پینا

26 duas

کھانا شروع کرنے کی دعا

بِسْمِ اللهِ وَبَرَكَةِ اللهِ

(مستدرک)

اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کی دی ہوئی برکت پر (ہم یہ کھانا کھاتے ہیں). اور اگر شروع میں بسم اللہ بھول گیا تو یاد آنے پر یہ دعا پڑھے: بِسْمِ اللهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ (ابوداؤد) (اللہ کے نام کے ساتھ اول میں بھی اور آخر میں بھی).

فائدہ: کھانے پر بسم اللہ نہ پڑھی جائے تو شیطان کو اس میں ساتھ کھانے کا موقع مل جاتا ہے

کھانے کے بعد کی دعائیں

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ

(ترمذی، ابوداؤد)

شکر ہے اللہ تعالیٰ کا جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا.

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هُوَ أَشْبَعَنَا وَأَرْوَانَا وَأَنْعَمَ عَلَيْنَا وَأَفْضَلَ

اس اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں سیر کیا اور سیراب کیا اور ہم پر یہ فضل اور انعام فرمایا. (کھانے کے شروع میں «بسم الله وبركة الله» پڑھ لے اور کھانے کے بعد مندرجہ بالا دعا پڑھ لے تو قیامت کے دن اس کھانے کی پوچھ نہ ہوگی — حصن)

اَللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَأَطْعِمْنَا خَيْرًا مِنْهُ

(ترمذی)

اے اللہ! تو اس کھانے میں برکت عطا فرما اور اس سے بھی بہتر کھانا کھلا.

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا الطَّعَامَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ

شکر ہے اللہ تعالی کا جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا، اور میری طاقت اور قوت کے بغیر مجھے یہ عطا فرمایا.

فائدہ: کھانے کے بعد اس دعا کے پڑھ لینے سے پچھلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں — مشکوۃ

دسترخوان اٹھتے وقت کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبَّنَا

(بخاری)

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بہت بہت اور پاکیزہ اور بابرکت شکر، نہ اس کھانے سے کفایت کی جا سکتی ہے نہ اس کو خیر باد کہا جا سکتا ہے، نہ اس سے بے نیاز ہوا جا سکتا ہے۔ اے ہمارے پروردگار (تو اس شکر نعمت کو قبول فرما).

دودھ پینے کی دعا

اَللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ

(ترمذی)

اے اللہ! تو اس دودھ میں ہمارے لئے برکت فرما اور اس سے زیادہ عطا فرما.

دعوت کھانے کی دعائیں

اَللَّهُمَّ أَطْعِمْ مَنْ أَطْعَمَنِي وَاسْقِ مَنْ سَقَانِي

(حسن)

الہی جس شخص نے مجھے کھلایا تو اس کو کھلا اور جس نے مجھے پلایا تو اسے پلا.

أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ

(حسن)

اللہ کرے (اسی طرح) تمہارے ہاں روزہ دار روزہ کھولیں اور نیک لوگ تمہارا کھانا کھائیں اور فرشتے تمہارے لئے دعائے رحمت کریں.

میزبان سے رخصت ہونے کی دعا

اَللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِيمَا رَزَقْتَهُمْ، وَاغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ

(مشکوۃ)

اے اللہ تو نے جو رزق ان کو دیا ہے اس میں اور برکت دے اور ان کی مغفرت فرما اور ان پر رحم کر.

پانی پینے کی دعا

پانی یا اور کوئی چیز بیٹھ کر پیئے اور اونٹ کی طرح ایک سانس میں نہ پیئے بلکہ تین سانسوں میں پیئے اور برتن میں سانس نہ لے، نہ پھونک مارے اور جب پینے لگے تو بسم اللہ پڑھے جب پی چکے تو الحمد للہ کہے (مشکوۃ).

آب زم زم پی کر یہ دعا پڑھے

اَللَّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا وَاسِعًا، وَشِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ

(حصن)

اے اللہ میں تجھ سے نفع پہنچانے والے علم، فراخ روزی اور ہر بیماری سے شفا کا سوال کرتا ہوں.

روزہ افطار کی دعائیں

اَللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ

(ابوداؤد)

اے اللہ میں نے تیرے ہی لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی دیتے ہوئے رزق سے روزہ کھولا.

اَللَّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ الَّتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ أَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُوبِي

(حي)

اے اللہ میں تیری اس رحمت سے جو ہر چیز پر محیط ہے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو میرے تمام گناہ بخش دے.

ذَهَبَ الظَّمَأُ، وَابْتَلَتِ الْعُرُوقُ، وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللهُ

(ابوداؤد وغيره)

پیاس جاتی رہی، اور رگیں تر (سیراب) ہو گئیں اور انشاء اللہ روزہ کا ثواب یقینی ہو گیا.

کھانے کے بعد ہاتھ دھوتے وقت کی دعا

اَللَّهُمَّ أَشْبَعْتَ وَأَرْوَيْتَ فَهَنَّتَنَا، وَرَزَقْتَنَا فَأَكْثَرْتَ، وَأَطَبْتَ فَزِدْنَا

(حسن)

اے اللہ! تو نے ہی پیٹ بھرا اور تو نے ہی سیراب کیا، پس تو ہی ہمارے لئے اس کو خوشگوار (اور قابل ہضم) بنا دے، اور تو نے ہی ہمیں رزق دیا اور بہت دیا اور خوب عمدہ دیا پس تو ہی اور زیادہ عطا کر دے.

کھانا سامنے آنے پر

کھانا سامنے آئے تو یہ کلمات کہہ لینے چاہئیں:۔

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ

(مسند الشامين)

اللَّهُمَّ بَارِكُ لَنَا فِيهِ وَانْعِمُنَا خَيْرًا مِّنْهُ

پھر کھانا کھانے سے پہلے یہ کہہ کر کھانا شروع کریں:۔

بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى بَرَكَةِ اللَّهِ

اگر کھانے کے شروع میں یاد نہ رہے تو جب بھی یاد آئے پڑھ لیں :-

بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَاخِرَهُ

کھانے کے بعد

کھانے سے فارغ ہوں تو یہ کلمات کہے جائیں :

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَكَفَانَا وَأَوَانَا وَأَرْوَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ

(الاذکار)

جب کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے

جب کھانے کے بعد ہاتھ دھونے لگے تو یہ دعا مانگے :-

اللَّهُمَّ اشْبَعُتَ وَاَرُوَيْتَ فَهَنِنَا وَرَزَقْتَنَا فَاكْثَرُتَ وَأَطَبْتَ فَزِدْنَا

(حصن حصین ص: ۱۱۲)

اگر کھانا کسی اور نے کھلایا ہو

اگر کھانا کسی اور نے کھلایا ہو، مثلاً دعوت میں کھایا ہو یا کوئی گھر لے کر آیا ہو تو کھانے کے بعد اُسے یہ دُعا دینا بھی مسنون ہے:۔

نیز کھانا کھلانے والے کو خطاب کر کے یہ دُعا دے:۔

أكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلِئِكَةُ وَأَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ

(مجمع الزوائد)

کسی بیمار کے ساتھ کھاتے وقت

اگر کسی بیمار کے ساتھ کھانے کا اتفاق ہو تو کھانے کے شروع میں یہ کہے:۔

بِسْمِ اللَّهِ ثِقَةٌ بِاللَّهِ وَتَوَكَّلًا عَلَيْهِ

(عمل اليوم والليلة ص: ۱۲۶)

جب درخت سے پہلا پھل اُتارے

جب کسی درخت پر پہلی بار پھل دیکھے یا پہلی بار پھل اُتارے تو یہ دعا کرے:۔

اَللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثَمَرِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا

(ابن السنی ص: ۷۶)

کھانے سے فراغت پر دعائیں

دعا

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِّنِّي وَلَا قُوَّةٍ

(حسن - سنن ابی داؤد: 4023)

روزہ اور افطار کے اذکار

افطار کے وقت پڑھے:

افطار کرانے والے کے لیے دعا:

اگر روزے دار کو کوئی گالی دے تو کہے:

إِنِّي صَائِمٌ، إِنِّي صَائِمٌ

(صحیح البخاری: 1894)

میں روزے سے ہوں