Skip to content

   

Duas

Clothing

Putting on a garment, taking it off, and the mirror.

لباس

14 duas

کپڑا پہننے کی دعائیں

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ

(مشکوۃ)

شکر ہے اللہ جل شانہ کا جس نے مجھے یہ پہنایا اور بغیر میری طاقت و قوت کے یہ مجھ کو عطا فرمایا.

فائدہ: جس شخص نے یہ دعا مانگ کر نیا کپڑا پہنا اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کر دیئے جائیں گے

اگر نیا کپڑا پہنے تو کپڑے کا نام مثلاً عمامہ، قمیص وغیرہ لے کر یہ دعا مانگے (مشکوۃ):

اَللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ، أَسْأَلُكَ خَيْرَهُ وَخَيْرَ مَا صُنِعَ لَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ

اے اللہ! تیرا بہت بہت شکر ہے تو نے ہی مجھے یہ کپڑا پہنایا ہے میں تجھ ہی سے اس کی بھلائی کا اور جس غرض کیلئے بنایا گیا ہے، اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شر سے اور جس غرض کے لئے یہ بنایا گیا ہے اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں.

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي وَأَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي

شکر ہے اللہ تعالیٰ کا جس نے مجھے وہ کپڑے پہنائے جس سے میں اپنا ستر ڈھانکتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس سے زینت حاصل کرتا ہوں.

فائدہ: حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص نیا کپڑا پہن کر یہ دعا پڑھے اور پھر پرانے کپڑے کو صدقہ کر دے تو زندگی میں اور مرنے کے بعد خدا کی حفاظت اور خدا کے چھپانے میں رہے گا یعنی اللہ تعالیٰ اسے مصیبتوں سے محفوظ رکھے گا اور اس کے گناہوں کو پوشیدہ رکھے گا — مشکوۃ

کپڑا اتارنے کی دعا

جب کپڑا اتارے تو بسم اللہ کہہ کر اتارے کیونکہ بسم اللہ کی وجہ سے شیطان اس کی شرمگاہ کی طرف نہ دیکھ سکے گا (حصن حصین).

مسلمان کو نیا لباس پہنے دیکھ کر یہ دعا پڑھے

تُبْ وَيُخْلِفُ اللهُ

پہنو اور پھاڑو، خدا تمہیں اور دے.

آئینہ دیکھنے کی دعا

اَللَّهُمَّ أَنْتَ حَسَنْتَ خَلْقِي فَحَسِنْ خُلُقِي

(حسن)

اے اللہ تو نے ہی میری صورت اتنی اچھی بنائی ہے پس تو ہی میرے اخلاق بھی اچھے بنا دے.

کپڑے اُتارتے وقت

جب غسل یا کسی اور ضرورت کے لئے کپڑے اُتارنے ہوں تو یہ کلمات کہیں :-

بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ

(عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی ص: ۶۶)

نیا کپڑا پہنتے وقت

اگر کپڑا نیا ہو تو یہ دُعا کریں:۔

اَللهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا كَسَوْتَنِيهِ، اَسْأَلُكَ خَيْرَهُ وَخَيْرَ مَا صُنِعَ لَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ

(حصن حصین)

یا یہ دعا پڑھے :-

آئینہ دیکھتے وقت

جب آئینے میں اپنی صورت دیکھے تو یہ دُعا کرے:۔

اللَّهُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَاحْسِنُ خُلُقِى

(مسند احمد)

جب دوسرے کو نیا کپڑا پہنے دیکھے

جب کسی مرد کو نیا لباس پہنے دیکھے تو اسے یہ دُعا دے:۔

الْبِسُ جَدِيدًا وَعِشُ حَمِيدًا وَّمُتُ شَهِيدًا سَعِيدًا

(ابن ماجه، اذکار)

اور اگر نیا لباس پہننے والی عورت ہو تو کہے:۔

وَاخْلِقِی

(صحیح بخاری)

لباس اور آرائش سے متعلق دعائیں

جب کپڑا پہنے تو یہ دعا پڑھے

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا الثَّوْبَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ

(ابوداؤد: ۴۰۲۳)

سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور نصیب کیا بغیر میری طاقت اور قوت کے۔

جب آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھے تو یہ دعا پڑھے

الْحَمْدُ لِلَّهِ، اللَّهُمَّ كَمَا حَسَّنْتَ خَلْقِي فَحَسِّنْ خُلُقِي

(عمل اليوم والليلۃ لابن السنی: ۱۲۳)

سب تعریف اللہ کے لیے ہے، اے اللہ! جیسے تو نے میری صورت اچھی بنائی ہے میری سیرت بھی اچھی کر دے۔

لباس پہننے کی دعائیں

لباس پہنتے وقت دائیں جانب سے شروع کرے اور پڑھے:

نیا لباس پہننے والے کو دعا دینا:

تُبْلِي وَيُخْلِفُ اللَّهُ تَعَالَى

(صحیح - سنن ابی داؤد: 4020)

تم اسے پرانا کرو اور اللہ تعالیٰ اس کے بدلے دوسرا عطا فرمائے

اِلْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا

(صحیح - سنن ابن ماجہ: 3558)

کپڑے اتارتے وقت: