نکاح و اولاد
10 duas
عورت نکاح کر کے لائے یا نیا جانور لائے تو یہ دعا پڑھے
(فائدہ: جب کوئی پہلی مرتبہ بیوی کے پاس جائے تو بیوی کی پیشانی کے بال پکڑ کر یہ دعا کرے اور اگر کوئی جانور ہو تو اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر، اونٹ ہو تو کوہان پکڑ کر یہ دعا پڑھے:)
اَللَّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا وَخَيْرِ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ
(ابوداؤد)
اے اللہ! میں تجھ سے اس کی اور اس کی فطرت کی خیر و برکت کا سوال کرتا ہوں اور اس کے اور اس کی فطرت کے شر سے تیری پناہ لیتا ہوں.
دولہا کو مبارکباد دینے کی دعا
بَارَكَ اللهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكُمَا وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ
(مشکوۃ)
اللہ تجھے مبارک کرے اور تم دونوں پر برکتیں نازل فرمائے اور خیر و خوبی کے ساتھ تمہیں رہنا سہنا نصیب کرے.
بیوی سے ہمبستری کی دعا
جب ہمبستری کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے، اس دعا کو پڑھ لینے کے بعد اس وقت کی ہمبستری سے جو اولاد پیدا ہوگی شیطان اسے کبھی ضرر نہ پہنچا سکے گا:
بِسْمِ اللهِ، اَللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا
(بخاری، مسلم)
اللہ کے نام سے، اے اللہ تو ہم (دونوں) کو شیطان سے بچا اور جو اولاد تو ہم کو عطا فرمائے اس کو بھی شیطان سے بچایو.
فائدہ: اس کو ضرور پڑھنا چاہئے کیونکہ ہمبستری کے وقت اللہ کا نام نہ لینے سے شیطان کا نطفہ بھی مرد کے نطفے کے ساتھ اندر چلا جاتا ہے — مظاہر حق
جب منی نکلے تو دل میں یہ دعا پڑھے
اَللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْ لِلشَّيْطَانِ فِيمَا رَزَقْتَنِي نَصِيبًا
(حسن)
اے اللہ! جو اولاد تو مجھے عطا فرمائے اس میں شیطان کا کوئی حصہ (عمل دخل) نہ رکھیو.
فائدہ: جب بچہ پیدا ہو جائے یا کسی اور کا نوزائیدہ بچہ لایا جائے تو اس کی پیدائش کے بعد ہی اس کے کان میں اذان کہے اور اپنی گود میں لٹا کر کھجور وغیرہ کوئی بھی میٹھی چیز اپنے منہ میں چبا کر یا گھلا کر انگلی سے اس کے منہ میں تالو سے لگا دے کہ وہ چاٹ لے، اس کے بعد اس کیلئے دعائے خیر و برکت کرے اور ساتویں دن بچے کا اچھا سا نام رکھ دے اور سر کے بال اتروا کر عقیقہ کرے
بچہ بولنا شروع کرے تو سکھلائے
سب سے پہلے کلمہ توحید لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ سکھلائے اور اس کے بعد یہ آیت یاد کرائے (حسن):
وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا
(سورہ بنی اسرائیل)
اور کہہ دو، سب تعریف اللہ کیلئے ہے، جس نے نہ کسی کو اپنا بیٹا بنایا، نہ ہی دونوں جہان کی سلطنت میں کوئی اس کا شریک ہے اور نہ ہی وہ کمزور ہے کہ اس کا کوئی مددگار ہو، اور اس کی خوب بڑائی بیان کیا کرو.
نکاح کی مبارک باد
جب کسی شخص کا نکاح ہوا ہو، خواہ مرد ہو یا عورت، تو اس کو ان الفاظ میں دُعا دینی چاہئے :-
بَارَكَ اللهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ
(حاکم)
بیٹی کی رخصتی کے وقت
جب اپنی بیٹی کی شادی کرے اور اس کی رخصتی کا وقت آئے تو اس کے پاس جا کر یا اُسے بلا کر یہ دُعا کرے (اور ہو سکے تو ایک پیالہ پانی پر دم کر کے ہلکے چھینٹے سر، سینے اور پشت پر مارے):۔
اَللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ
(داماد کے لئے ”اعِيذُهُ“ اور ”ذُرِّيَّتَهُ“ کہے)
جب لڑکے کی شادی کرے
جب کوئی شخص اپنے لڑکے کا نکاح کرے تو اسے اپنے سامنے بٹھا کر یہ دعا دے:۔
لَا جَعَلَكَ اللهُ عَلَيَّ فِتْنَةً فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
(عمل اليوم والليلة لابن السنی ص: ۱۱۳)
نکاح اور ازدواجی زندگی کی دعائیں
پیشانی کے بال پکڑ کر کہے
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ
(حسن - سنن ابی داؤد: 2160)
بچوں کی حفاظت کی دعا
نبی ﷺ حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے لیے ان کلمات کے ساتھ پناہ مانگتے تھے:
أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ
(صحیح البخاری: 3371)


