Skip to content

   

Duas

Purity & Wudu

Entering and leaving the washroom, the ablution, and the ghusl.

طہارت و وضو

15 duas

بيت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا

بیت الخلاء جائے تو داخل ہونے سے پہلے بسم اللہ کہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ شیطان کی آنکھوں اور انسانوں کی شرم گاہوں کے درمیان بسم اللہ آڑ بن جاتی ہے اور یہ دعا پڑھے:

اَللَّهُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ

(بخاری، ترمذی)

اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں ایذا پہنچانے والے نر اور مادہ شیطانوں سے (اور جنوں سے).

بيت الخلاء سے نکلنے کی دعا

غفرانک (اے اللہ میں تجھ سے مغفرت کا طلبگار ہوں)۔ اس کے بعد یہ دعا پڑھے:

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي

(مشکوۃ)

اس اللہ جل شانہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے میری تکلیف دور کی اور مجھے عافیت بخشی.

وضو کی دعائیں

وضو کرنا شروع کرے تو بِسْمِ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ یا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پڑھے (ترجمہ: میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت ہی رحم والا ہے)۔ بعض حدیثوں میں آیا ہے کہ اس کا وضو ہی نہیں جس نے بسم اللہ نہ پڑھی ہو (مشکوۃ).

وضو کے درمیان یہ دعا پڑھے:

اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي

(حسن)

اے اللہ! تو میرے گناہ بخش دے اور میرے گھر (بار) میں وسعت دے اور میرے رزق میں برکت عطا فرما.

وضو سے فارغ ہو کر آسمان کی طرف نظر اٹھا کر یہ دعا پڑھے:

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ

(مسلم)

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں.

حدیث شریف میں ہے جو وضو کے بعد یہ دعا پڑھ لے اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جس دروازے سے چاہے داخل ہو (مسلم)۔ بعض روایات میں اس کو وضو کے بعد تین بار پڑھنا آیا ہے (حصن حصین).

اس کے بعد یہ دعا پڑھے:

اَللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ

(ترمذی)

اے اللہ تو مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں میں شامل کر لے اور مجھے خوب پاک صاف رہنے والوں میں داخل فرما دے.

یا یہ دعا پڑھے: سُبْحَانَكَ اَللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ (پاک ہے تو اے اللہ! اور تیری ہی حمد و ثنا ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہوں) (حسن).

بیت الخلاء سے نکلتے ہوئے

بیت الخلاء سے نکلتے وقت دایاں پاؤں پہلے باہر نکالیں، پھر یہ دُعا پڑھیں :-

اللَّهُمَّ غُفْرَانَكَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي

(ابن ماجه)

یا یہ دُعا پڑھیں :-

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي آذَا قَنِي لَذَّتَهُ وَأَبْقَى عَلَى قُوَّتَهُ وَدَفَعَ عَنِّي أَذَاهُ

(ابن السنی و طبرانی)

یا یہ دعا پڑھیں :-

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَمْسَكَ عَلَيَّ مَا يَنْفَعُنِي وَدَفَعَ عَنِّي مَا يُؤْذِينِي

(دار قطنی)

وضو کے بعد

وضو کے بعد آسمان کی طرف منہ اُٹھا کر یہ کلمات کہنے چاہئیں :-

اس کے بعد یہ دُعا پڑھیں :-

بعض روایات میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وضو سے فارغ ہونے کے بعد یہ دعا فرماتے تھے:۔

سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلهُ إِلَّا أَنْتَ اسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ

(مستدرک حاکم)

غسل سے پہلے

جب غسل کے ارادے سے غسل خانے میں جائیں تو داخل ہونے سے پہلے یہ دُعا کریں:۔

اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ

(عمل الیوم والليلة ، ابن السنی ص: ۸۵)

وضو کی دعائیں

جب وضو کرنا شروع کرے تو یہ پڑھے

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

(ابوداؤد: ۱۰۱)

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔

جب وضو کر چکے تو یہ دعا پڑھے

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ

(ترمذی: ۵۵)

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اے اللہ مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں اور خوب پاک رہنے والوں میں سے بنا دے۔

بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا

بِسْمِ اللهِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ

(صحیح البخاری: 142، صحیح مسلم: 375)

اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں خبیث جنوں (مرد و زن) سے۔

بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا

غُفْرَانَكَ

(صحیح - جامع الترمذی: 7)

اے اللہ! میں تیری بخشش چاہتا ہوں۔

وضو سے پہلے اور بعد کے اذکار

وضو سے پہلے

بِسْمِ اللهِ

(صحیح - سنن ابی داؤد: 101)