Skip to content

   

Duas

Night & Sleep

Lying down, waking in the night, a dream, and rising.

رات اور نیند

39 duas

رات کو پڑھنے کی دعائیں

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ہر رات میں سورہ واقعہ (پارہ 27) پڑھ لیا کرے اسے کبھی فاقہ نہ ہوگا (بیہقی فی شعب الإيمان).

حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ جو شخص سورت آل عمران کی آیتیں إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ سے آخر سورت تک جس رات کو پڑھ لے تو اسے رات بھر نماز پڑھنے کا ثواب ملے گا (مشکوۃ).

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کو جب تک سورہ الم سجدہ (پارہ 21) اور سورہ تبارک الذی (پارہ 29) نہ پڑھ لیتے تھے، اس وقت تک نہ سوتے تھے (ترمذی). اور اسی سورہ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ کے بارے میں آپ نے فرمایا ایک شخص کی سفارش کر کے اس سورت نے اسے بخشوا دیا (مشکوۃ).

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سورۃ بقرۃ کی آخری آیتیں (آمَنَ الرَّسُولُ سے ختم سورت تک) جو شخص کسی رات کو پڑھ لے گا تو یہ دونوں آیتیں اس کیلئے کافی ہونگی یعنی وہ ہر شر اور مکروہ سے محفوظ رہے گا (مسلم و بخاری).

سوتے وقت کی دعائیں

جب سونے کا ارادہ کرے تو وضو کر لے اور اپنے بستر کو تین مرتبہ کپڑے سے جھاڑ لے پھر داہنی کروٹ لیٹ کر سر یا رخسار کے نیچے داہنا ہاتھ رکھ کر یہ دعا تین بار پڑھے (مشکوۃ):

اَللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ

اے اللہ تو مجھے اپنے عذاب سے بچایو جس دن تو اپنے بندوں کو (قبروں) سے اٹھائے گا.

بِاسْمِكَ رَبِّى وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِكَ أَرْفَعُهُ، إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ

(بخاری، ترمذی)

تیرے ہی نام کے ساتھ میں نے (بستر پر) اپنا پہلو رکھا ہے (اور لیٹا ہوں) اور تیرے ہی نام سے اٹھاؤں گا (بیدار ہو کر اٹھوں گا) اگر تو میری جان کو روک لے (اور سوتے میں روح قبض کر لے) تو اس پر رحم کیجیئے اور اگر تو اس کو چھوڑے (اور زندہ بیدار کرے) تو اس کی ایسی ہی حفاظت کیجیئے جیسے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے.

اَللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَى

(بخاری، مسلم)

اے اللہ، میں تیرا ہی نام لے کر مرتا ہوں اور جیتا ہوں.

ایک صحابی کو مندرجہ ذیل دعا بتا کر حضور ﷺ نے فرمایا کہ اس کو پڑھ لینے کے بعد اگر اسی رات تمہاری موت آگئی تو دین فطرت پر مرو گے اور اگر صبح کو زندہ اٹھو گے تو تم کو خیر نصیب ہوگی:

بِسْمِ اللهِ، اَللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَوَجَهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ

(مشکوۃ)

اللہ کے نام کے ساتھ (سوتا ہوں) اے اللہ، میں نے اپنی جان تیرے سپرد کر دی، اور میں نے اپنا چہرہ تیری طرف کر دیا، اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کر دیا اور میں نے تجھے اپنا پشت پناہ بنا لیا (تیری رحمت کی) رغبت اور (تیری پکڑ کے) خوف کی وجہ سے، اور (تیری پکڑ سے بچنے کا) تیری رحمت کے سوا کوئی ٹھکانا اور جائے پناہ نہیں ہے، اور جو کتاب تو نے اتاری ہے اس پر میں ایمان لے آیا اور جو نبی تو نے بھیجا ہے اس پر بھی میں ایمان لے آیا.

حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تو نے اپنے بستر پر پہلو رکھا اور سورۃ فاتحہ اور سورۃ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ پڑھ لی تو موت کے علاوہ ہر چیز سے بے خوف ہو گیا (حصن).

حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہر رات کو جب (سونے کیلئے) بستر پر تشریف لاتے تو سورۃ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، اور سورۃ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، اور سورۃ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، پڑھ کر ہاتھ کی دونوں ہتھیلیوں پر اس طرح دم کرتے کہ کچھ لعاب مبارک کے ذرات بھی نکل جاتے، اس کے بعد جہاں تک ممکن ہو سکتا پورے بدن پر دونوں ہاتھوں کو پھیرتے تھے، تین مرتبہ ایسا ہی کرتے تھے اور ہاتھ پھیرتے وقت سر اور چہرہ اور سامنے کے حصہ سے شروع فرماتے تھے (بخاری و مسلم).

اس کے علاوہ 33 بار سُبْحَانَ اللهِ، 33 بار الْحَمْدُ لِلَّهِ، 34 بار اللهُ أَكْبَرُ بھی پڑھے (مشکوۃ). آیت الکرسی بھی پڑھے اس کے پڑھنے والے کیلئے اللہ کی جانب سے رات بھر ایک محافظ فرشتہ مقرر رہیگا اور کوئی شیطان اس کے پاس نہ آئیگا (بخاری).

یہ استغفار تین بار پڑھے: أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ اس کی فضیلت یہ ہے کہ رات کو سوتے وقت پڑھنے والے کے سارے گناہ بخش دیئے جائینگے، اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں (ترمذی).

(فائدہ: رات کو بسم اللہ پڑھ کر دروازے بند کر دو اور بسم اللہ پڑھ کر برتنوں کو ڈھک دو اور سوتے وقت چراغ بجھا دو، یعنی جلتا چھوڑ کر مت سو جاؤ — مشکوۃ)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب انسان اپنے بستر پر (سونے کیلئے) پہنچتا ہے تو ایک فرشتہ اور ایک شیطان اسکی طرف لپکتا ہے، شیطان کہتا ہے کہ اپنی بیداری کو برائی پر ختم کر، اور فرشتہ کہتا ہے کہ خیر پر ختم کر، اگر اللہ کے ذکر میں مشغول ہونے کے بعد سوتا ہے تو رات بھر فرشتہ اس کی حفاظت کرتا ہے (حسن).

سوتے وقت نیند نہ آئے تو یہ دعا پڑھے

اَللَّهُمَّ غَارَتِ النُّجُومُ وَهَدَأَتِ الْعُيُونُ وَأَنْتَ حَيٌّ قَيُّومٌ لَا تَأْخُذُكَ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ أَهْدِئْ لَيْلِي وَأَنِمْ عَيْنِي

(حسن)

اے اللہ (آسمان پر) ستارے بھی چھپ گئے اور (زمین پر) آنکھیں بھی (نیند میں) ڈوب گئیں، اور تو ہی (ہمیشہ) زندہ رہنے والا اور (سب کو قائم رکھنے والا) نگہبان ہے، تجھے نہ اونگھ آئی ہے اور نہ نیند۔ اے حیی و قیوم (پروردگار) تو میری رات کو بھی پرسکون بنا دے اور میری آنکھوں کو بھی نیند بخش دے.

سوتے وقت ڈر جائے یا نیند اچٹ جائے

أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ

(حسن)

میں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ کی پناہ لیتا ہوں اس کے غضب و غصہ سے اور اس کے عذاب سے اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیاطین کے وسوسوں سے اور اس سے کہ وہ (شیطان) میرے پاس بھی آئیں.

خواب دیکھے تو یہ دعا پڑھے

اگر اچھا خواب دیکھے تو الحمد للہ کہے اور اگر برا خواب دیکھے تو اپنی بائیں طرف تین مرتبہ تھتکار دے اور کروٹ بدل دے یا کھڑا ہو کر نماز پڑھنے لگے اور تین مرتبہ یوں بھی کہے: أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ وَمِنْ شَرِّ هَذِهِ الرُّؤْيَا (میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود سے اور اس خواب کی برائی سے) (مشکوۃ).

سو کر اٹھنے کی دعائیں

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ

(بخاری، مسلم)

اس اللہ تعالیٰ کا بہت بہت شکر ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد جلا دیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے.

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُحْيِي الْمَوْتَى وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

(امام)

اس اللہ جل شانہ کا بہت بہت شکر ہے جو مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قادر ہے.

تہجد کیلئے اٹھے تو یہ دعا پڑھے

اَللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ الْحَقُّ وَوَعْدُكَ الْحَقُّ وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ وَقَوْلُكَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، اَللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ وَبِكَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ

(بخاری)

اے اللہ، تیرے ہی لئے (سب) تعریف ہے (اسلئے کہ) تو ہی آسمانوں کو اور زمین کو اور ان کی تمام مخلوق کو قائم رکھنے (اور سنبھالنے) والا ہے اور تیرے ہی لئے (سب) حمد و ثنا ہے (اسلئے کہ) تو ہی آسمانوں کا، زمین کا اور ان کی تمام مخلوق کا نور ہے اور تیرے ہی لئے (سب) تعریف ہے، (اسلئے کہ) تو ہی آسمانوں کا اور زمین کا اور ان کی تمام مخلوق کا بادشاہ ہے اور تیرے ہی لئے (سب) تعریف ہے، (اسلئے کہ) تو ہی برحق ہے اور تیرا وعدہ بھی حق ہے اور (قیامت کے دن) تجھ سے ملنا بھی برحق ہے اور تیری بات بھی حق ہے اور جنت بھی برحق ہے، جہنم بھی برحق ہے اور تمام نبی بھی برحق ہیں اور محمد ﷺ بھی برحق ہیں، قیامت بھی برحق ہے۔ اے اللہ! تیرے ہی سامنے میں نے سر جھکایا ہے اور تجھ پر ہی ایمان لایا ہوں اور تجھ ہی پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور تیری ہی جانب میں نے رجوع کیا ہے اور تیری ہی مدد سے میں نے (منکروں سے) جھگڑا کیا ہے اور تیری ہی بارگاہ میں فیصلہ چاہا ہے۔ پس تو بخش دے جو کچھ (گناہ) میں نے (اب سے) پہلے کئے اور جو اس کے بعد کروں اور جو (گناہ) میں نے چھپا کر کئے اور جو علانیہ کئے، تو ہی مقدم (آگے کرنے والا) ہے اور تو ہی مؤخر (پیچھے کرنے والا) ہے، تیرے سوا کوئی بھی لائق عبادت نہیں.

اور آسمان کی طرف منہ اٹھا کر سورہ آل عمران کا پورا آخری رکوع بھی إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ سے ختم سورت تک پڑھے اور دس بار اللہ اکبر اور دس بار الْحَمْدُ لِلَّهِ، اور دس بار سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ اور دس بار سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، اور دس بار أَسْتَغْفِرُ اللهَ، اور دس بار کلمہ طیبہ اور دس بار یہ دعا پڑھے: اَللَّهُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِكَ مِنْ ضِيقِ الدُّنْيَا وَضِيقِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ (اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں دنیا اور قیامت کے دن کی تنگی سے) پھر نماز شروع کر دے (مشکوۃ).

تہجد کے لئے اُٹھتے وقت

جب تہجد کی نماز کے لئے بستر سے اُٹھیں تو یہ دُعا پڑھیں :-

اللهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيْمُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ، أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيُهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ ، أَنْتَ مَلِكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ الْحَقُّ وَوَعْدُكَ الْحَقُّ وَلِقَاءُكَ حَقٌّ وَقَوْلُكَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، اَللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ اَنَبُتُ وَبِكَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْكَ حَاكَمُتُ فَاغْفِرُ لى مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرُتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ وَمَا أَنْتَ اَعْلَمُ بِهِ مِنِّي ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ

(بخاری و مسلم)

سونے کے لئے بستر پر جاتے وقت

جب رات کو سونے کے لئے بستر پر لیٹنے لگیں تو یہ دُعا پڑھنی چاہئے:۔

بِاسْمِكَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنبِی وَبِكَ اَرْفَعُهُ ، إِنْ اَمْسَكُتَ نَفْسِي فَاغْفِرْ لَهَا وَإِنْ اَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ

(صحیح بخاری)

پھر یہ دعا پڑھی جائے :-

پھر سب سے آخر میں یہ دُعا پڑھی جائے اور اس کے بعد کوئی بات نہ کی جائے:۔

بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِى إِلَيْكَ وَالْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَّرَهْبَةً إِلَيْكَ ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ

(مسند الرویانی)

اس آخری دُعا سے پہلے تین مرتبہ یہ استغفار بھی سنت سے ثابت ہے:۔

اسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَاتُوبُ إِلَيْهِ

(حصن حصین)

اگر لیٹنے کے بعد نیند نہ آئے

اگر بستر پر لیٹنے کے بعد نیند نہ آئے تو یہ دُعا پڑھیں :-

اَللَّهُمَّ غَارَتِ النُّجُومُ وَهَدَأْتِ الْعُيُونُ وَانْتَ حَى قَيُّوْمٌ لَّا تَأْخُذُكَ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ اهْدِى لَيْلِي وَآئِمُ عَيْنِي

(حصن حصین)

اگر سوتے ہوئے نیند اُچٹ جائے

اگر سونے کے دوران آنکھ کھلے اور نیند اُچٹ جائے تو یہ دُعا پڑھے:۔

اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ وَرَبَّ الْأَرْضِينَ وَمَا أَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضَلَّتْ ، كُنْ لِي جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِكَ أَجْمَعِينَ، أَنْ يَفْرُطَ عَلَى أَحَدٌ مِنْهُمْ أَوْ أَنْ يطْغَى عَزَّ جَارُكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ

(حصن حصین)

جب کوئی شخص خواب بیان کرے

جب کوئی شخص اپنا خواب بیان کرنے کا ارادہ ظاہر کرے تو سننے والے کو چاہئے کہ یہ دُعا دے :-

خَيْرًا تَلْقَاهُ وَشَرًّا تَتَوَقَّاهُ، خَيْرٌ لَّنَا وَشَرٌّ لِّأَعْدَائِنَا

(ابن السنی ص: ۲۰۸)

اور یہ مختصر جملہ بھی کہا جا سکتا ہے :-

خَيْرًا رَأَيْتَ وَخَيْرًا يَكُونُ

(اذکار نووی ص: ۱۳۶)

رات کو سونے سے پہلے

رات کو سونے سے پہلے پڑھنے کے لئے دُعائیں پیچھے گزر چکی ہیں، بہتر ہے کہ ان سے پہلے مندرجہ ذیل اذکار کا معمول بنالیا جائے :-

حدیث میں ہے کہ جب بستر پر جاؤ تو آیۃ الکرسی پڑھ لیا کرو، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک حفاظت کرنے والا مسلسل تمہارے ساتھ رہے گا اور کوئی شیطان صبح تک تمہارے پاس نہیں آئے گا:۔

اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ

(صحیح بخاری)

سورۂ فاتحہ۔

سورۂ بقرہ کی آخری آیات جو یہ ہیں :-

آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِهِ، وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ. لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا، لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ، رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا، رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا، رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ، وَاعْفُ عَنَّا، وَاغْفِرْ لَنَا، وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ

(کتاب الاذکار ص: ۱۲۰)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات یہ آیتیں پڑھا کرتے تھے (سورۂ آل عمران کی آخری دس آیتیں):-

إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِّأُولِي الْأَلْبَابِ. الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَّقُعُودًا وَّعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا، سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ. رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ، وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ. رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُّنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا، رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ. رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَمَةِ، إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ. فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى، بَعْضُكُمْ مِّنْ بَعْضٍ، فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَأُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي وَقَتَلُوا وَقُتِلُوا لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ، ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ، وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ. لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي الْبِلَادِ. مَتَاعٌ قَلِيلٌ ثُمَّ مَأْوَهُمْ جَهَنَّمُ، وَبِئْسَ الْمِهَادُ. لَكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنَّتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ خَلِدِينَ فِيهَا نُزُلًا مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ، وَمَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ لِّلْأَبْرَارِ. وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ لَمَنْ يُّؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ خَشِعِينَ لِلَّهِ لَا يَشْتَرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا، أُولَئِكَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ، إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ. يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

(ابن السنی ص: ۱۸۵)

سورۂ الم تنزیل السجدة۔

سورۃ الملک (تبَرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ .... الخ)

(نسائی، حاکم / ترمذی، حصن حصین ص: ۶۲)

سورۂ قُلْ يَأَيُّهَا الْكَفِرُونَ

(طبرانی)

تینوں سورتیں ایک ایک مرتبہ پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کیا جائے، پھر اپنے دونوں ہاتھ ، سر، چہرے، سامنے کے جسم اور جسم کے جتنے حصے تک ہاتھ پہنچے پھیر لیا جائے، یہ عمل تین مرتبہ کیا جائے:۔

تین مرتبہ پڑھا جائے :-

یہ کلمات پڑھے :-

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ

(اگر سب نہ ہوسکیں تو ۲، ۳، ۴ اور ۵ کی جگہ سورۂ إذا زلزلت دو مرتبہ پڑھ لی جائے، کیونکہ اسے آدھے قرآن کے برابر کہا گیا ہے)

سوتے وقت پڑھنے کی چیزیں

جب سونے کا ارادہ کرے تو وضو کر لیوے اور اپنا بستر جھاڑ لیوے پھر داہنی کروٹ پر لیٹ کر سر کے نیچے داہنا ہاتھ رکھ کر تین بار یہ پڑھے:

یا یہ دعا پڑھے

اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا

(بخاری: ۶۳۱۴)

اے اللہ! میں تیرا ہی نام لے کر مرتا اور جیتا ہوں۔

اور سوتے وقت یہ بھی پڑھے

سُبْحَانَ اللَّهِ

۳۳ بار

الْحَمْدُ لِلَّهِ

۳۳ بار

اللَّهُ أَكْبَرُ

(بخاری: ۶۳۱۸)

۳۴ بار

سوتے وقت کے اذکار و دعائیں

سورۃ السجدہ (الم تنزیل) اور سورۃ الملک (تبارک الذی بیدہ الملک) کی تلاوت کرے۔

(صحیح - جامع الترمذی: 3404)

دونوں ہتھیلیاں ملا کر سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھے، پھر ان پر پھونک مارے اور اپنے جسم پر جہاں تک ممکن ہو ہاتھ پھیرے، سر، چہرے اور جسم کے سامنے والے حصے سے آغاز کرے اور ایسا تین مرتبہ کرے۔

(صحیح البخاری: 5017)

بستر پر پہنچ کر آیۃ الکرسی مکمل پڑھے تو اللہ کی طرف سے ایک محافظ مقرر ہو جائے گا اور صبح تک شیطان قریب نہیں آ سکے گا۔

(صحیح البخاری: 5010)

سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات

آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِهِ ۚ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ۝ لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ۗ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنْتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ۝

(البقرة: 285-286)

(صحیح البخاری: 5009، صحیح مسلم: 807)

تسبیح فاطمی

بستر پر لیٹتے وقت 33 مرتبہ سُبْحَانَ اللهِ، 33 مرتبہ الْحَمْدُ لِلَّهِ اور 34 مرتبہ اللهُ أَكْبَرُ کہے۔ یہ عمل خادم سے بہتر ہے۔

(صحیح البخاری: 6318، صحیح مسلم: 2727)

بستر پر لیٹنے سے پہلے اسے اپنے کپڑے سے تین بار جھاڑ لے اور دائیں پہلو پر لیٹ کر دایاں ہاتھ رخسار کے نیچے رکھ کر پڑھے:

بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَمُوتُ وَأَحْيَا

(صحیح البخاری: 6312، صحیح مسلم: 2711)

تیرے ہی نام کے ساتھ اے اللہ! میں مرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔

دعا

اللَّهُمَّ إِنَّكَ خَلَقْتَ نَفْسِي وَأَنْتَ تَوَفَّاهَا، لَكَ مَمَاتُهَا وَمَحْيَاهَا، إِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا، وَإِنْ أَمَتَّهَا فَاغْفِرْ لَهَا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ

(صحیح مسلم: 2712)

سونے سے قبل وضو کر کے دائیں کروٹ لیٹ کر پڑھے

اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَبِنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ

(صحیح البخاری: 6313، صحیح مسلم: 2710)

رسول اللہ ﷺ جب سونا چاہتے تو اپنا دایاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھتے اور تین دفعہ پڑھتے:

جامع دعا

اللَّهُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي، وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ، وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلَى نَفْسِي سُوءًا أَوْ أَجُرَّهُ إِلَى مُسْلِمٍ

(صحیح - سنن ابی داؤد: 5083، جامع الترمذی: 3392)

شکرانے کی دعا

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَكَفَانَا وَآوَانَا، فَكَمْ مِمَّنْ لَا كَافِيَ لَهُ وَلَا مُؤْوِيَ

(صحیح مسلم: 2715)

دعا برائے فراخی رزق و ادائے قرض

اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْأَرْضِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، وَمُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ

(صحیح مسلم: 2713)

رات کو کروٹ بدلتے وقت کی دعا

لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ، رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ

(صحیح - مستدرک حاکم: 1980، صحیح ابن حبان: 5530)

نیند میں گھبراہٹ یا وحشت کے وقت کی دعا

أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ

(حسن - سنن ابی داؤد: 3893، جامع الترمذی: 3528)

اچھا یا برا خواب دیکھنے پر احکام

اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے، اس پر اللہ کی حمد کرے اور صرف اپنے خیر خواہ کو بتائے۔

برا خواب شیطان کی طرف سے ہوتا ہے؛ بیدار ہو کر تین بار بائیں طرف تھوتھکارے، تین بار شیطان اور خواب کے شر سے پناہ مانگے، کسی سے اس کا ذکر نہ کرے، اپنی کروٹ بدل لے اور اگر چاہے تو اٹھ کر نفل نماز پڑھے۔

(صحیح البخاری: 6985، 3292، صحیح مسلم: 2261)

رات کو اچانک آنکھ کھلنے پر دعا

جو شخص رات کو جاگے اور یہ کلمات کہے پھر دعا مانگے تو قبول ہوتی ہے، اور اگر وضو کر کے نماز پڑھے تو نماز قبول ہوتی ہے:

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ، رَبِّ اغْفِرْ لِي

(صحیح البخاری: 1154)

نیند سے بیدار ہونے کی دعائیں

بیدار ہو کر وضو کرتے وقت تین بار ناک جھاڑے کیونکہ شیطان ناک کے بانسے میں رات گزارتا ہے۔

(صحیح البخاری: 3295)

دعا

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي فِي جَسَدِي، وَرَدَّ عَلَيَّ رُوحِي، وَأَذِنَ لِي بِذِكْرِهِ

(حسن - جامع الترمذی: 3401)

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے جسمانی عافیت دی، مجھ پر میری روح لوٹا دی اور مجھے اپنی یاد کی اجازت دی۔

سورۂ آلِ عمران کی آخری دس آیات (190 تا 200) کی تلاوت کرنا

إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِّأُولِي الْأَلْبَابِ ۝ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ... يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۝

(صحیح البخاری: 4570، صحیح مسلم: 763)