استغفار
4 duas
ہر قسم کی مالی ترقی کے لئے یہ درود شریف ہے
اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ
(حصن عن ابی یعلی)
اے اللہ! رحمتیں نازل فرما محمد ﷺ اپنے بندے اور اپنے رسول پر اور تمام ایمان دار مردوں اور ایماندار عورتوں اور مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں پر.
سید الاستغفار
اَللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّی لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ
(مشکوۃ)
اے اللہ تو ہی میرا رب ہے تیرے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا ہی بندہ ہوں۔ جتنا مجھ سے ہو سکا میں تیرے وعدے اور عہد پر قائم ہوں۔ میں اپنے کئے کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، مجھ پر جو تیری نعمتیں ہیں اس کا میں اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں پس تو مجھے بخش دے، اسلئے کہ بے شک تیرے سوا اور کوئی گناہ نہیں بخش سکتا.
فائدہ: جس نے صدق دل سے دن میں یہ الفاظ کہے پھر شام ہونے سے پہلے مر گیا تو اہل جنت میں سے ہوگا اور جس نے رات کو صدق دل سے یہ الفاظ کہے پھر صبح ہونے سے پہلے مر گیا تو اہل جنت میں سے ہوگا — مشکوۃ
جمعہ کا ایک خاص درود شریف
حضور ﷺ نے فرمایا کہ: جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اسی (۸۰) مرتبہ یہ درود شریف پڑھے، اس کے اسی سال کے گناہ معاف ہوں گے اور اسی سال کا ثواب اس کیلئے لکھا جائے گا۔ (فضائل درود شریف: ۳۹)
اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلَى آلِهِ وَسَلَّمَ تَسْلِيمًا
درود شریف پڑھنے کی فضیلت
رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے: "جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔"
(صحیح مسلم: 408)
آپ ﷺ نے فرمایا: "میری قبر کو میلہ گاہ نہ بناؤ اور مجھ پر درود بھیجو، تم جہاں بھی ہو تمہارا درود مجھے پہنچ جاتا ہے۔"
(صحیح - سنن ابی داؤد: 2042)
آپ ﷺ کا فرمان ہے: "بخیل وہ ہے جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔"
(صحیح - جامع الترمذی: 3546)
آپ ﷺ کا فرمان ہے: "اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو روئے زمین پر چلتے پھرتے ہیں، وہ میری امت کا سلام مجھے پہنچاتے ہیں۔"
(صحیح - سنن النسائی: 1282)
آپ ﷺ نے فرمایا: "کوئی شخص جب بھی مجھے سلام کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح مجھے واپس لوٹا دیتا ہے تا کہ میں اسے سلام کا جواب دوں۔"
(حسن - سنن ابی داؤد: 2041)
مسنون درود (درودِ ابراہیمی)
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
(صحیح البخاری: 3370، صحیح مسلم: 406)
اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد ﷺ پر اور آلِ محمد پر جیسے تو نے رحمت نازل فرمائی ابراہیم علیہ السلام پر اور آلِ ابراہیم پر، یقیناً تو قابل تعریف، بڑی شان والا ہے۔ اے اللہ! برکت نازل فرما محمد ﷺ پر اور آلِ محمد پر جیسے تو نے برکت نازل فرمائی ابراہیم علیہ السلام پر اور آلِ ابراہیم پر، یقیناً تو قابل تعریف، بڑی شان والا ہے۔


