Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 64

16 May 2025

4 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال :مفتی صاحب معلوم یہ کرنا ہے ہماری مسجد میں ایک فریز لگا ہوا ہے جس کی کچھ رقم حرام ذرائع سے آئی ہے مثلا اس میں ۹/ ہزار روپے کی رقم حرام ذرائع سے کمائے تھی کچھ لوگوں نے اور وہ اس میں شامل کر دی اور ۳۲/ ہزار کا فرج تھا بقیہ رقم حلال تھی تو اس کا کیا حکم ہوگا؟

جواب:واضح رہے کہ مسجد اللہ کا گھر ہے، اللہ تعالیٰ اپنے گھر کے لئے پاک اور حلال مال پسند فرماتے ہیں۔ لہٰذا اگر فریج میں حرام مال شامل ہے تو اس کا استعمال درست نہیں ہے جب تک کہ 9,000 روپے حلال مال سے نکال کر صدقہ نہ کیے جائیں (ثواب کی نیت کے بغیر)۔ جب وہ رقم صدقہ کر دی جائے گی تو فریج کا استعمال جائز ہو جائے گا، ان شاء اللہ۔

(۲) سوال:میں نے کچھ پیسے قربانی کے لئے جمع کیے تھے تو اس دوران میرا عمرے کا پروگرام ہو گیا تو وہ پیسے میں نے عمرے میں استعمال کر لیے اور اس میں سے نکالتے وقت یہ نیت کی تھی کہ اگر میرے پاس اتنا پیسہ رہا تو میں قربانی ضرور کروں گی لیکن جب گھر واپس آئے تو اتنی رقم نہیں ہے کہ قربانی کر سکوں تو اب مجھے کیا کرنا ہے؟

جواب:اگر آپ پر قربانی واجب ہے تو قربانی ادا کریں اگر نہیں ہے تو صرف ارداہ کرنے سے واجب نہیں ہوتی۔ صاحب نصاب ہیں تو قربانی ذمہ میں واجب ہی رہے گی۔

(۳) سوال:مسجدکی چندہ کی رقم ذمہ داران مسجد اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں کیا؟

جواب:مسجد کا فنڈ (پیسے) کمیٹی یا متولی و خزانچی کے پاس امانت ہوتا ہے، اس لیے مسجد کا متولی مسجد کی رقم صرف مسجد کے اخراجات اور مصالح میں لگانے کا پابند ہے، مسجد کا مال کسی کو ذاتی مصرف میں استعمال کرنے یا قرض لینے یا کمیٹی کے افراد کے لیے خود لینے کی اجازت نہیں ہے۔

(۴) سوال:کیا کوئی لڑکا اپنی سوتیلی ماں یعنی اپنے باپ کی دوسری بیوی کے ساتھ عمرہ یا حج پر جاسکتا ہے؟

جواب:سوتیلی ماں یعنی باپ کی منکوحہ محرم ہوتی ہے اس لیے اس کے ساتھ سفرِ حج اور عمرہ کرنا جائز ہے۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab