Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 48

29 November 2024

4 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:لڑکی کا ولیمہ سنت ہے یا نہیں؟

جواب:نکاح کے موقع پر لڑکی والوں کی طرف سے کھانے کا انتظام کرنا ولیمہ کی طرح سنت نہیں ہے، بلکہ شب عروسی کے بعد ولیمہ کرنا لڑکے کے لئے سنت ہے۔ ہاں اگر لڑکی والے نمود ونمائش سے بچتے ہوئے، کسی قسم کے زبردستی اور خاندانی دباؤ کے بغیر اپنی خوشی ورضا سے اپنے اعزاء اور مہمانوں کوکھانا کھلائے تو یہ مہمانوں کا اکرام ہے، اور اس طرح کی دعوت کا کھانا\- کھانا بارات والوں کے لیے جائز ہے، اور اگر لڑکی والے خوشی سے نہ کھلائیں تو زبردستی کرکے کھانا کھانا جائز نہیں ہوگا۔

(۲) سوال:ہمارے یہاں لوگ اپنے میت کے لئے ایصال ثواب یا خیر و برکت کے لئے قرآن خوانی کے لئے مدرسہ کے بچوں کو بلاتے ہیں جس سے ان کے اسباق کا نقصان ہوتا ہے، تو کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟

جواب:بچوں کو رسم قرآن خوانی میں بھیجنا بند کردیں لوگوں کو حکمت، بصیرت، نرمی سے اِس رسم کے مفاسد اور خرابیوں کو سمجھائیں۔ خاص طور پر یہ کہ اِس رسمی قرآن خوانی سے نہ تو آپ کا کوئی فائدہ ہے اور نہ ہی یہ کوئی خیرو برکت کا ذریعہ ہے۔ نہ اس سے مرحومین کو ثواب پہنچتا ہے۔ اور طلبہ مدارس میں قوم کی امانت ہیں ان کا بھی نقصان و خسارہ ہے۔

(۳) سوال:آج کل اکثر گھروں میں بیت الخلا اور وضو خانہ ایک ساتھ بنے ہوتے ہیں۔ ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ:

(1) جب بیت الخلا سے فارغ ہو کر وہیں وضو کیا جائے، تو کیا بیت الخلا سے فارغ ہونے کی دعا اسی جگہ پر پڑھی جا سکتی ہے؟

(2) اگر دعا وہیں نہ پڑھی جائے اور وضو کے بعد باہر آ کر دعا پڑھنی ہو تو پہلے کون سی دعا پڑھنی چاہیے:

جواب:بیت الخلا کی دعا متصل استنجا اور غسل خانے (اٹیج باتھ روم) کی چار دیواری میں داخل ہونے سے پہلے پڑھنی چاہیے، اور اگر وضو کی جگہ مکمل طور پر صاف ستھری ہو اور قضائے حاجت کی جگہ سے اتنے فاصلے پر ہو کہ بدبو نہ آرہی ہو تو ایسی صورت میں قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے بعد وہاں پہنچ کر بیت الخلا سے نکلنے کی دعاء اور وضو کی دعائیں پڑھنے کی گنجائش ہے، لیکن اگر بدبو آرہی ہو یا جگہ صاف نہ ہو تو زبان سے نہ پڑھیں بلکہ دل میں پڑھیں۔ ورنہ باہر نکل اسی ترتیب سے دعائیں پڑھ لیں۔

(۴) سوال:قصر کی نماز کتنی رکعت ہوتی ہے؟

جواب:سفر شرعی میں صرف چار رکعت والی کو دو رکعت کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab