Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 36

19 July 2024

7 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:اہل میت کا تین دن کے بعد دعوت قبول کرنا شرعا کیسا ہے؟

جواب:جس گھر میں فوتگی ہو جائے تو اہل میت کے قریبی رشتہ داروں اور ہمسایوں کے لیے مستحب ہے کہ اہل میت کے لیے دو وقت (ایک دن) کا کھانا تیار کر کے بھیجیں اور اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ بیٹھ کر کھائیں اور ان کو بھی کھلائیں ، اور ایک دن کے بعد تین دن تک کھانا بھیجنا بھی جائز ہے، اور اگر کسی معاشرے میں اس موقع پر اہل میت کی دعوت کرنے کو رواج نہ بنالیا ہو تو تین دن کے بعد بھی اہل میت کو کھانا کھلایا جا سکتا ہے۔

(۲) سوال:رخصتی کے چار یا پانچ دن بعد دلہن رشتہ دار کے یہاں جاتی ہے، اس دلہن کی گود بھرائی کی رسم کی جاتی ہے شرعا ایسا کرنا کیسا ہے؟

جواب:صورت مسئولہ میں گود بھرائی کی رسم کا شریعت مطہرہ میں کوئی ثبوت نہیں، بلکہ یہ غیروں کی رسم اور نا جائز ہے، لہذا اجتناب لازم ہے۔

(۳) سوال:مفتی صاحب کیا حیض و نفاس کی حالت میں روزہ نماز دونوں معاف ہیں؟ یا انکی قضاء کرنی پڑے گی ؟

جواب:حیض و نفاس کی حالت میں نماز معاف ہے اس کی قضاء بھی نہیں کرنی ، البتہ روزے کی قضا کرنی پڑتی ہے۔

(۴) سوال:کیا فرض نماز جماعت سے نکل جانے کے بعد گھر پر پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب:جماعت اگر نکل گئی ہے تو تنہا نماز گھر پر بھی پڑھ سکتے ہیں اور مسجد میں جا کر بھی پڑھ سکتے ہیں۔

(۵) سوال:کیا پلاسٹک کی ٹوپی پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں کیا بنا ٹوپی کے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب:سر ڈھانپ کر نماز پڑھنا سنت و مستحب ہے۔ پلاسٹک کی ٹوپی معاشرے میں اچھی نہیں سمجھی جاتی ہے، اس لیے کوئی اچھی ٹوپی پہن کر نماز پڑھیں ۔

(۶) سوال:کیا ہاتھ کا رومال سر پر باندھ کر بھی نماز ادا ہو جاتی ہے؟

جواب:ٹوپی اگر دستیاب نہیں ہے تو دستی رو مال باندھ کر بھی نماز پڑھ سکتے ہیں، البتہ اس کی عادت بنالینا بہتر نہیں ہے۔

(۷) سوال:کیا انگلی پر لعاب لگا کر قرآن پاک کے صفحہ کو کھولنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:جی جب لعاب کے علاوہ اور کوئی چارہ نہ ہو تو جائز ہے۔

فقط واللہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab