Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 35

12 July 2024

5 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:ماہِ محرم کا چاند دیکھ کرسجدہ کرنا اور سجدہ میں 70 بار الحمد شریف پڑھنا کیسا ہے؟

جواب:محرم الحرام کے چاند سے متعلق مذکورہ عمل اور اس کی فضیلت من گھڑت ہے، اس کا قرآن وحدیث میں کوئی ثبوت نہیں ملتا۔یہ بدعت اور جہالت ہےجس کی شریعت میں کوئی جگہ نہیں۔

(۲)سوال:مفتی صاحب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا مرد حضرات ریشمی لباس نہیں پہن سکتے ہیں؟ ریشم کا کپڑا کیا ہوتا ہے؟ اور ریشم کو کیا سلک کے نام سے بھی بولا جاتا ہے؟

جواب:ریشم کا کپڑا پہننا مسلمان مردوں کے لیے حرام ہے، سلک بھی ریشم کوکہتے ہیں، لہٰذا اس کا بھی وہی حکم ہوگا۔ اگر آپ کی مراد سلک سے کچھ اور ہے تو اس کی وضاحت فرمائیں۔ اس کے بعد جواب تحریر کیا جائے گا۔ ریشم وہ کہلاتا ہے جو ریشم کے کیڑوں سے تیار کیا گیا ہو۔

(۳)سوال:حضرت مفتی صاحب معلوم یہ کرنا تھا جیسا کہ فجر میں فرض نمازوں کے بعد طلوع آفتاب سے پہلے کچھ وقت بچتا ہے اور وہ حضرات جنہوں نے فرض سے پہلے سنت نہیں پڑھی ہیں کیا بعد میں اس بچے ہوے وقت میں اپنی سنت ادا کر سکتے ہیں؟ جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

جواب:واضح رہے کہ فجر کی فرض نماز ادا کر لینے کے بعد اس شخص کے لیے فجر سے پہلے کی دو رکعت چھوٹی ہوئی سنت طلوع آفتاب سے پہلے جو وقت بچ گیا ہے اس میں پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ لہذا وہ شخص سورج کے طلوع ہونے کے بعد کم سے کم 20 منٹ بعد بطور قضا ادا کر سکتا ہے۔

(۴) سوال:صرف اکیلا دسویں محرم کا روزہ رکھنا مکروہ ہوتا ہےکیا آج کے زمانہ میں بھی ؟

جواب:آج کل صرف دسویں محرم کا روزہ مکروہ تو نہیں ہے؛ البتہ دسویں کے ساتھ نویں یا گیارہویں کا بھی رکھ لینا بہتر ہے ۔

(۵) سوال:میرا بچہ دو مہینے کا ہے، وہ میرے کپڑے پر پیشاب کر دیتا ہے، تو کیا میں ناپاک ہوگیا؟

جواب:چھوٹے بچے یا بچی کا پیشاب اسی طرح نجس (ناپاک) ہے جس طرح بڑوں کا پیشاب نجس ہے، اگر کسی جگہ لگ جائے تو اسے پاک کرنا شرعًا ضروری ہوتا ہے۔ کپڑے یا جسم پر جس جگہ بچہ کا پیشاب لگے گا وہ جگہ ناپاک ہوجائے گی اور اسے پاک کرنا ضروری ہوگا۔

فقط واللہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab