Zakat — chapter 6 of 7
صدقہ الفطر کا بیان
Sadaqat al-Fitr
The nisab for sadaqat al-fitr is wider than zakat's own — it is owed by anyone with wealth beyond basic need, zakatable or not — and its amount, per head, before Eid.
ماخذ: اركان اسلام (زکوۃ کا بیان) — مولانا محمد عمران اشرف عثمانی
صدقہ فطر کا نصاب اصل زکوۃ کے نصاب سے مختلف اور وسیع تر ہے۔ زکوۃ صرف سونے، چاندی، نقدی اور مالِ تجارت پر فرض ہوتی ہے، مگر صدقہ فطر اس شخص پر بھی واجب ہے جس کے پاس یہ چار چیزیں نہ ہوں مگر اس کے پاس ضرورت سے زائد سامان (جیسے زائد کپڑے، زائد برتن) اتنی مالیت کا موجود ہو جو 612.36 گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہو جائے — یعنی وہی دوسری قسم کا نصاب جس کا ذکر پہلے گزرا۔ ایسے شخص سے زکوۃ لینا جائز نہیں ہوتا، اور اسی وجہ سے اس پر صدقہ فطر اور قربانی واجب ہو جاتی ہے، اگرچہ خود زکوۃ اس پر فرض نہیں۔
جس پر صدقہ فطر واجب ہو، وہ اپنی طرف سے اور اپنے (نابالغ) بچوں کی طرف سے الگ الگ صدقہ فطر نکالے۔ اس کی مقدار پونے دو کلو گندم کا آٹا، یا اس کے برابر رقم ہے، اور احتیاطاً دو کلو گندم کا آٹا یا اس کے برابر رقم دینا بہتر ہے۔

