Skip to content

   

Duas

Death & Burial

For the dying, the burial, the graveyard, and condolence.

موت و تدفین

22 duas

مرنے کے وقت کی دعائیں

اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَأَلْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الْأَعْلَى

(حصن حصین)

اے اللہ مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے رفیق اعلیٰ (انبیا و صالحین) کے ساتھ ملا دے.

اور یہ دعا بھی کرتا رہے:

اَللَّهُمَّ أَعِنِّی عَلَى غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَسَكَرَاتِ الْمَوْتِ

(ترمذی)

اے اللہ تو موت کی سختیوں پر اور جان کنی (کی تکلیف) پر میری مدد فرما.

فائدہ: موت کے وقت مرنے والے کا چہرہ قبلہ کی طرف کر دیا جائے اور جو مسلمان وہاں موجود ہوں وہ مرنے والے کو «لا إله إلا الله» کی تلقین کریں یعنی اس کے سامنے بلند آواز سے کلمہ پڑھیں تاکہ سن کر وہ بھی کلمہ پڑھے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس کا آخری کلام «لا إله إلا الله» ہو وہ جنت میں داخل ہوگا — حصن حصین

موت کے وقت حاضرین میں سے کوئی شخص سورۃ یس پڑھ دے اس سے موت میں آسانی ہو جاتی ہے (حصن حصین). حضور ﷺ نے حضرت ابوسلمہ کی موت کے بعد ان کی آنکھیں بند فرما کر یہ دعا پڑھی تھی اور فلان کی جگہ ان کا نام لیا تھا:

اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِفُلَانٍ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ، وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ، وَافْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ

(مشکوۃ)

اے اللہ! فلان شخص (یہاں میت کا نام لے) کو بخش دے، اور ہدایت یافتہ (جنتی) لوگوں میں اس کا درجہ بلند فرما اس کے پس ماندگان میں تو اس کا قائم مقام (کارساز) بن جا اور ہماری اور اس کی (سب کی) مغفرت فرما۔ اے رب العالمین اور اس کی قبر کو کشادہ کر دے اور قبر میں اس کو نور عطا فرما.

میت کے گھر والے یہ دعا پڑھیں

اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلَهُ وَأَعْقِبْنِي مِنْهُ عُقْبَى حَسَنَةً

(حصن)

اے اللہ تو میری اور اس کی مغفرت فرما اور مجھے اس کا اچھا بدلہ دے. (میت کو تختہ پر رکھتے ہوئے یا جنازہ اٹھاتے ہوئے بسم اللہ کہے — حسن).

جب کسی کا بچہ فوت ہو جائے تو الحمد للہ کہے اور إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھے۔ ایسا کرنے سے اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں میرے بندے کیلئے جنت میں ایک گھر بنا دو اور اس کا نام بیت الحمد رکھو (حسن).

میت کو قبر میں رکھنے کے وقت کی دعا

بِسْمِ اللهِ وَبِاللهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللهِ

(حصن)

اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کے حکم سے ہم اس کو رسول اللہ ﷺ کی ملت پر دفن کرتے ہیں.

فائدہ: دفن کے بعد قبر کے سرہانے سورت بقرہ کی ابتدائی آیات «مفلحون» تک پڑھی جائیں اور پیروں کی طرف سورت بقرہ کی آخری آیات «امن الرسول» سے ختم سورت تک پڑھی جائیں — مشکوۃ۔ اور تھوڑی دیر قبر کے پاس ٹھہر کر میت کے واسطے استغفار کریں اور اللہ تعالیٰ سے اس کیلئے دعا کریں کہ اسے فرشتوں کے سوال و جواب میں ثابت قدم رکھے — حصن

قبرستان میں جائے تو یہ دعائیں پڑھے

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَلَاحِقُونَ، نَسْأَلُ اللهَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ

(مسلم)

اے اس بستی کے رہنے والے مومنو! اور مسلمانو! تم پر سلام! اور ہم انشاء اللہ تمہارے پاس پہنچنے والے ہیں ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے اور تمہارے لئے عافیت کا سوال کرتے ہیں.

تعزیت کرنے کی دعا

إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلِلَّهِ مَا أَعْطَى وَكُلُّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى، فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ

(حصن)

بیشک اللہ ہی کا تھا جو اس نے لے لیا اور اللہ ہی کا تھا جو اس نے عطا کیا تھا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں ہر ایک کی اجل (مدت) مقرر و معین ہے۔ پس تم صبر کرو اور ثواب حاصل کرو.

جب اپنا کوئی عزیز وفات پائے

جب انتقال ہو جائے تو اس کی آنکھیں بند کر کے یہ دُعا کرے:۔

اللَّهُمَّ اغْفِرُ لَهُ وَارْفَعُ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلُفُهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ وَاغْفِرُ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ وَافْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَنَوِّرُ لَهُ فِيهِ

(مسلم، ابوداؤد، نسائی ، حصن حصین)

جب کسی سے تعزیت کرے

جب کسی مرنے والے کے پسماندگان سے تعزیت کرنی ہو تو یہ کلمات کہے:۔

إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُّسَمًّى فَلْتَصْبِرُ وَلْتَحْتَسِبُ

(بخاری و مسلم)

جب کسی کی وفات کی خبر سنے

جب کسی جاننے والے مسلمان کے انتقال کی خبر ملے تو یہ دُعا کرے:۔

اَللهُمَّ لَا تَحْرِمُنَا أَجْرَهُ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ

(ابوداؤد، ترمذی)

جب میت کو قبر میں رکھے

جب میت کو قبر پر رکھا جا رہا ہو تو یہ کلمات کہے جائیں :

بِسْمِ اللهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ

(ترمذی، ابوداؤد)

نیز یہ آیت پڑھنا بھی اسی موقع پر ثابت ہے:۔

مِنْهَا خَلَقْنَكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرى

(مستدرک حاکم)

جب قبروں پر گزر ہو

جب کسی قبرستان یا چند قبروں پر جانا ہو تو یہ کلمات کہے:۔

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَا حِقُونَ

(ابوداؤد)

یہ الفاظ بھی بعض روایات میں آئے ہیں :-

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ وَأَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ

(ترمذی)

نمازِ جنازہ کی دعائیں

میت کے لیے جامع دعا

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ، وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ، وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ، وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ، وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ

(صحیح مسلم: 963)

عام مغفرت کی دعا

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا، وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا، وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا، وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا، اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ، اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ

(صحیح - سنن ابن ماجہ: 1498)

نابالغ بچے کے جنازے کی دعا

اللَّهُمَّ أَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

(مؤطا امام مالک: 776)

اور یہ پڑھنا بھی ثابت ہے:

اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا وَسَلَفًا وَأَجْرًا

(مصنف عبد الرزاق: 6439، صحیح البخاری تعلیقاً قبل: 1335)

تعزیت کے مسنون کلمات

إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُّسَمًّى

(صحیح البخاری: 7377، صحیح مسلم: 923)

پھر کہے: صبر کرو اور ثواب کی امید رکھو

میت کو قبر میں اتارتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللهِ وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللهِ

(صحیح - سنن ابی داؤد: 3213، مسند احمد: 4812)

یا وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللهِ

تدفین کے بعد کی دعا

نبی ﷺ تدفین کے بعد قبر پر رکتے اور فرماتے: اپنے بھائی کے لیے استغفار کرو اور ثابت قدمی مانگو کیونکہ اب اس سے سوالات ہو رہے ہیں۔

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ

(صحیح - سنن ابی داؤد: 3221)

قبرستان کی زیارت کی دعا

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَلَاحِقُونَ، يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنَّا وَالْمُسْتَأْخِرِينَ، أَسْأَلُ اللَّهَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ

(صحیح مسلم: 975)