Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 81

21 November 2025

2 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:اگر جمعہ كی نماز میں كوئی لیٹ ہوگیا اور خطبہ نكل گیا اور نماز كھڑی ہوگئی تو جماعت میں شامل ہوگیا تو كیا اس كا جمعہ ادا نہیں ہوگا؟

جواب:جمعہ کی نماز کا خطبہ سننا واجب ہے،جمعہ کی دوسری اذان سے پہلے پہلے مسجد میں پہنچ جانےکا اہتمام ضروری ہے، تاہم اگرکسی نے خطبہ نہیں  سنا اور جمعہ کی نماز باجماعت پڑھ لی تو اس کے ذمہ سے فریضہ ساقط ہوجائے گا، لیکن جمعہ کی نماز میں آنے میں تاخیر  کی بقدر ثواب میں کمی ہوتی رہتی ہے، یہاں تک کہ بالکل آخر میں آنے والے کو صرف نماز ہی کا ثواب ملتا ہے۔

(۲) سوال:اگر کوئی شخص سورہ کہف جمعہ کے دن پڑھے اور فتنوں سے بچنے کے اسباب بھی اختیار کرے تو کیا اب وہ کسی بھی فتنہ سے لازمی بچا رہے گا یا ابھی بھی فتنہ میں بتلا ہونے کا امکان ہے اگر امکان ہے تو جو احادیث آئیں ہے کہ سورہ کہف پڑھنے والا ہر فتنہ سے بچا ہے چاہے دجال کا فتنہ کیوں نہ ہو اس حدیث کا مطلب کیا بنے گا ؟

جواب :اگر کوئی شخص ایمان ویقین کی پختگی کے ساتھ ہر جمعہ کو سورہ کہف پڑھے گا اور فتنوں کے اسباب سے بچنے کی بھر پور کوشش کرے گا ، تو وہ بالیقین فتنوں سے محفوظ رہے گا ان شاء اللہ تعالی ، اور ابتلا کا امکان اس طور پر ہے کہ فتنوں کے اسباب سے بچنے میں کوتاہی پائی جائے یا شیطان فتنوں کے اسباب میں مبتلا کر دے، یعنی : بھروسہ اللہ کی ذات پر ہو، محض اپنے عمل وغیرہ پر نہیں۔

فقط واللّہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab