Skip to content

   

All masail

Ask Mufti Arbab · Jumah 39

23 August 2024

5 questions answered

بسم اللّه الرحمن الرحيم

(۱) سوال:مغرب کی نماز میں اگر تیسری رکعت ملتی ہے تو تینوں رکعت کیسے پوری کریں؟

جواب:اگر مغرب کی دو رکعت چھوٹ جائے تو اس کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ ایک رکعت پڑھ کر قعدہ کیا جائے کیونکہ یہ مسبوق کے حق میں دوسری رکعت ہے اور پھرتیسری رکعت میں قعدہ اخیرہ میں تشہد وغیرہ پڑھ کر سلام پھیر دیا جائے۔ واللہ اعلم

(۲) سوال:جماعت کے ساتھ نماز میں اگر ہم رکوع میں شامل ہوتے ہیں تو نماز کیسے پوری کریں؟

جواب:بصورتِ مسئولہ اگر کوئی شخص تکبیرِ تحریمہ کہہ کر امام کے رکوع سے اٹھنے سے پہلے رکوع میں شامل ہوجائے، اگرچہ ایک   لمحے کے لیے بھی امام کے ساتھ رکوع میں شریک ہوجائے تو اسے رکعت پانے والا شمار کیا جائے گا، (خواہ رکوع میں ایک مرتبہ بھی تسبیح نہ کہہ سکے، خواہ تکبیر تحریمہ کے بعد رکوع کی مستقل تسبیح نہ کہی ہو)۔

اور اگر ایسا ہو کہ رکوع میں پہنچنے سے پہلے امام رکوع سے اٹھ گیا تو اقتداصحیح ہو جائے گی، لیکن یہ رکعت پانے والا شمار نہیں ہوگا،امام کے سلام کے بعداس مقتدی کو کھڑے ہو کر ایک رکعت پڑ ھنی ہو گی۔

(۳) سوال:نماز میں اگر دوسری رکعت میں التحیات پڑھنا بھول جائے تو نماز کیسے پوری کریں؟

جواب:اگر کوئی شخص امام کے پیچھے تشہد نہ پڑھے یا بھول جائے تو اس کی نماز ہو جائے گی، البتہ امام کے پیچھے جان بوجھ کر تشہد چھوڑ دینا مکروہ تحریمی ہے؛ لہٰذا اگر کسی نے ایسا کیا تو اس نماز کے وقت کے اندر نماز لوٹانا واجب ہوگا، اور وقت گزرنے کے بعد اعادہ مستحب ہوگا۔واللہ اعلم

(۴) سوال:میرے ایک رشتہ دار کو خون کی ضرورت تھی، میں نے اسے اپنے خون کی ایک بوتل دے دی، میں اس وقت وضو کی حالت میں تھا، سرنج سے خون نکالا گیا اور خون میرے جسم پر بالکل نہیں لگا، سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں خون دینے سے میرا وضو ٹوٹ گیا؟

جواب:جی ہاں! خون دینے سے آپ کا وضو ٹوٹ گیا، کیونکہ بدن کے کسی حصہ سے خون نکل کر بہہ جانے کی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے، اگرچہ آپ کے جسم پر خون نہ لگے۔

(۵) سوال:داڑھی کا خط بناتے وقت حلق کے اوپر جو بال ہیں انکو کاٹ سکتے ہیں؟

جواب:رخسار اور حلق کے بال داڑھی میں داخل نہیں؛ لہٰذا رخسار اورحلق کے بالوں کو منڈانے کی گنجائش ہے، لیکن نہ منڈانا بہتر ہے۔

فقط واللہ اعلم

Does this apply to your situation?

A general answer cannot account for every circumstance. If your case differs, send the details and ask directly.

Ask Mufti Arbab